وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کا ملتان پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے الگ الگ استقبال کیا گیا، تفصیل کے مطابق المصطفی ہائوس گلگشت پہنچنے پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سابق مرکزی صدر کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا، اس موقع پر سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد جعفری، سابق ڈویژنل صدر سلیم عباس صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، بعدازاں ریلی کی شکل میں اُنہیں جامعہ شہید مطہری لایا گیا جہاں طلاب اور اہل علاقہ نے اُن کا استقبال کیا، اس موقع پر اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، علامہ امیر حسین ساقی، مولانا ہادی حسین ہادی، سید اسد عباس بخاری، سید ناصر عباس گردیزی اور دیگر موجود تھی، نماز مغربین کے بعد ریلی کی شکل میں ناصر عباس شیرازی کو جامع مسجد الحسین نیو ملتان لایا گیا، جہاں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا اعجاز حسین خان، ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی، ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کے سیکرٹری جنرل سید حسنین عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم علی پور کے سیکرٹری جنرل قمر عباس اور دیگر اضلاع کے رہنما موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں نئے میر کارواں کا انتخاب کر لیا گیا۔ آئی ایس او کے ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں عہدیداروں نے مرکزی کنونشن کی آخری نشست میں ووٹنگ کے ذریعے نئے میر کارواں کا انتخاب کیا۔ نئے میر کارواں کے لئے دو نام دیئے گئے۔ جن میں ابوذر مہدی اور تہور حیدری کے نام شامل تھے۔ خفیہ رائے شماری کے بعد آئی ایس او نے تہور حیدری کو اپنا میر کارواں چن لیا۔ تہور حیدری کا تعلق پنجاب کے ضلع جھنگ سے ہے جبکہ وہ ایم بی اے ایگزیکٹو کے فائنل ایئر کے طالب علم ہیں۔ اس سے قبل تہور حیدری آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل تھے۔ تہور حیدری بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طالب علم ہیں۔ تہور حیدری ملتان ڈویژن کے صدر رہ چکے ہیں۔

 

آئی ایس او کے نئے میر کاررواں کے نام کا اعلان سندھ کے معروف عالم دین اور ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ عالی کے رکن  علامہ حیدر علی جوادی نے کیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما  علامہ ہاشم علی موسوی نے ان سے حلف لیا۔ اپنے انتخاب کے بعد آئی ایس او کے نئے میر کاررواں کا شرکائے کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری اللہ کا مجھ پر انعام اور امتحان ہے، میں آپ دوستوں کے تعاون سے ہی اس امتحان میں سرخرو ہونے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی اہداف کے حصول کیلئے ہم آہنگی، اتحاد اور وحدت کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ایک الٰہی تنظیم ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیمات محمد وآل محمد کی جانب راغب کرنا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجته السلام والمسلمین علامہ عبدالخالق اسدی کی آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام علی رضا آباد میں بانی آئی ایس او پاکستان شهید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے اجتماع  میں شرکت  کی  ،بعد ازاں علامہ عبد الخالق اسدی نے شہید ڈاکٹر اور شہید محرم علی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدا ءکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انشاءاللہ قوم شہدا ءکے راستے کو کبهی فراموش نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عمومی  کے اراکین نے برادر اطہر عمران طاہر کو آئندہ ایک سال کے لئے مرکزی صدر منتخب کر لیا ہے ، آئی ایس او پاکستان کے بیالیس ویں سالانہ مرکزی امید مستضعفین جہان کنونشن کے اختتامی روز پاکستان کے طول وعرض سے جامعتہ المنتظر لاہور میں جمع ہو نے والے طلبہ امامیہ نے استصواب رائے سے برادر اطہر عمران طاہر کو اپنا میر کاروان منتخب کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور دیگر قائدین نے  برادر اطہر عمران کو ملت جعفریہ کی واحد نمائندہ طلبہ تنظیم آئی ایس او کا دوبارہ میر کاروان منتخب ہو نے پرمبارک باد پیش کی ہے اور انکی کی نیک توفیقات میں اضافے کے ساتھ ساتھ طلباء کی صحیح سمت میں رہنمائی کی بھی دعا کی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree