وحدت نیوز (لاہور) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا، جسمیں مرکزی شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی اراکین نے شرکت کی ،واضح رہے کہ مرکزی سیکریٹری برائے تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی کاوشوں اور انتھک محنت کی بدولت مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی اورگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس میں لاہور ڈویژن کے مختلف علاقوں سے نمائندہ خواہران و معلمات نے خصوصی شرکت کی۔مرکزی سیکریٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان محترمہ سیدہ زہرہ نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور خواتین کارکنان کی سعی اور کاوشوں کو سراہا اور مزید فعالیت اور بہترین نتائج کیلئے مفید تجاویز دیں، محترمہ کبریٰ اور محترمہ زاہدہ کو آیندہ 6 ماہ کیلئے لاہور کا آرگنائزر منتخب کیا گیا، نامزد اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سے محترمہ زہرہ نقوی نے حلف لیا، محترمہ لبنٰی، محترمہ تحسین شیرازی اورمحترمہ نیلم نے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔دعائے امامِ الزماں علیہ السلام اور نمازِ باجماعت کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہورعلامہ اقبال ٹاون یونٹ کی تنظیم سازی سید عامر عباس رضوی ایم ڈبلیوایم علامہ اقبال ٹاون یونٹ کے آرگنائزر نامزد، دس رکنی آرگنائزنگ کمیٹی سے ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے حلف لیا، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین  ضلع لاہورعلامہ اقبال ٹاون یونٹ کی تنظیم سازی کا اجلاس رائے ناصر علی کے ڈیرے پر منعقدہوا جس میں علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کی تمام یونین کونسلوں کے ممبران نے رائے ناصر علی کی سربراہی میں علامہ اقبال ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی علامہ اقبال ٹاؤن کے حلقہ میں آرگنائزرسمیت دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سید عامر عباس رضوی کوآرگنائزر علامہ اقبال ٹاؤن یونٹ نامزدکردیا گیااور علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے دس رکنی کمیٹی سے حلف لیا جو کہ NA-128 کے علاقے میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین  ضلع لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری نجم الحسن اور سیکرٹری تنظیم سازی لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ سید ماجد علی کاظمی،صوبائی سیکرٹری عزاداری رانا ماجد علی نے  خصوصی شرکت کی ۔

وحدت نیوز (مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی شوریٰ کا اجلاس جامع مسجد منڈا چوک مظفر گڑھ میں منعقد ہوا، جس میں مقامی تنظیمی افراد کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود علی رضا طوری اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں تنظیمی فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایک ماہ کیلئے ضلع بھر میں تنظیم سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں علی رضا طوری کو آرگنائزر مقرر کیا گیا، جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا عابد حسین، سید شفقت کاظمی، غلام شبیر بک، تفسیر خمینی، سید علی رضا شاہ، سید ارشد بخاری اور سید سجاد حسین باقری شامل ہیں۔ اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علی رضا طوری اور سید عدیل عباس زیدی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی آرگنائزر بلوچستان ، رکن شوری عالی اور ممبر صوبائی اسمبلی  آغا سید محمد رضا کی رہائشگاہ پر مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی آرگنائزر مولانا سہیل شیرازی بھی موجود تھے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں تنظیم سازی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور موثر شخصیات کو مجلس کا حصہ بنایا جائے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارگنائزنگ کمیٹی میں مزید ۴ افراد کا اضافہ کرکے فعالیت اور موثر افراد کی شمولیت کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے ،جناب ذوالفقار شاہ ،مولانا ولایت جعفری ،مولانا برکت مطہری اور  جناب ظفر شمسی کو فیصلہ کی روشنی میں صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے تاکہ بلوچستان بالخصوص اندرون میں فعالیت و تشکیلاتی عمل کو آگے بڑھایا جاسکے ،جبکہ آئندہ ہفتہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ کوئٹہ کو بھی حتمی شکل دی گئی اور اسکے انتظامات کی ذمہ داری صوبائی آرگنائزرآغا محمد رضا اور  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل آغا عباس کے سپردکی  گئی ۔

وحدت نیوز(مانسہرہ) شوریٰ عالی کے ممبر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ذوالفقار حسین اورعلامہ مرتضیٰ نے وفد کی صورت میں تنظیم سازی کے لئے ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا۔جس پر ان کا پرتپاک استقبال ہوااس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز علامہ ذوالفقار صاحب نے تلاو ت کلام پاک سے کیا۔علامہ اقبال بہشتی نے مجلس وحدت مسلمین کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور بھوک ہڑتال کیمپ کی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ علامہ صاحب کے بعد تمام حاضرین مجلس نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیااور تنظیم سازی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے بیان کی اور ایک مکمل اور مضبوط ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ جس میں علامہ سید وقار رضوی صاحب کو آئندہ کے تین سال کے لئے ضلع مانسہرہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا اور آخر میں دعا خیر کی گی۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پارا چنار کے آرگنائزر شبیر حسین ساجدی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے سرپرست جاوید ابراہیم پراچہ اور کور کمانڈر کا گذشتہ دنوں پارا چنار کے دورے پر آنا خطرے کی گھنٹی ہے۔ نیوز ویب سائٹ اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جاوید پراچہ کا پارا چنار کا دورہ کرنا صرف پارا چنار کے معاملہ تک محدود نظر نہیں آتا، یہ ایجنسیوں کے لوگ ہیں، یہ ڈالرز کیلئے کام کر رہے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ چند روز قبل کور کمانڈر صاحب جو پارا چنار گئے تو اس کو میں شک کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ آباد کاری ہوگی تو وہاں سے ہوگی جہاں مینگل قبیلہ آباد ہے۔ جبکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ انہوں نے جو ہماری اراضی قبضہ کی ہے اس کو چھڑوایا جائے۔ یہ وہاں جاکر کہتے ہیں کہ آباد کاری شلوزان تنگی سے شروع کریں۔ لہذا اس کو ہم بہت شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ جاوید ابراہیم پراچہ کا دورہ کرنا، اور پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے اسے مکمل پروٹوکول دینا بھی خطرناک اشارہ ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں اور ایف سی یہ چاہتے ہیں کہ طالبان بھگوڑوں کو ایک بار پھر کرم ایجنسی میں غالب لایا جاسکے۔ ان طالبان نے ہی ہمیں تباہ و برباد کیا، لوٹا۔ مری معاہدہ کے تحت وہ لوگ آباد ہوں گے جن کا کرم ایجنسی سے مستقل کوئی تعلق ہو، تاہم یہ لوگ طالبان کو آباد کرنے کی کوشش دوبارہ کر رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree