وحدت نیوز(گجرانوالہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرانولہ کی کابینہ کا اجلاس وزیر آبادمیں منعقد ہوا، جس میں مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و امور تنظیم سازی آغا ملازم حسین نقوی ، ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری مشتاق حسین اوردیگراراکین کابینہ شامل تھے ، اجلاس میں ضلع کی تنظیمی صورتحال، عزاداری کے مسائل اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی، شعبہ تنظیم سازی نے ضلعی کابینہ کا ضلع بھرمیں تنظیم سازی کیلئے بھرپور کوششوں کی تاکید کی ۔

وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تنظیم سازی کے زیراہتمام صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا ملازم حسین نقوی اور مرکزی شعبہ تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین کے کوآرڈینیٹرجناب برادرآصف رضا ایڈووکیٹ اورمرکزی شعبہ تربیت کے مدیر اجرائی برادرظہیر کربلائی کی موجودگی میں جامعۃ المرتضی بلاک نمبر 3 جوہرآباد میں ضلع خوشاب کے تنظیمی برادران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع خوشاب کے نئے اور قدیمی تنظیمی دوستوں نے شرکت فرمائی اس اجلاس کی اہم بات یہ تھی کہ اس میں اکثر نئے تنظیمی دوست شریک تھے ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب جناب مولانا ظفر عباس علوی کوآرگنائزننگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے ۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 اکتوبر 2018 کو ضلع خوشاب کی شورای کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی صوبہ پنجاب اور مرکزی شعبہ تنظیم سازی کے نمائندہ شریک ہوں گے ضلع خوشاب کی ضلعی کابینہ میں برادر نعیم عباس کو ضلعی سیکریٹری مالیات ، سید آ غا حسین شاہ کو ضلعی ڈپٹی سیکریٹری ،مولانا اعجازحسین کو ضلعی سیکریٹری تبلیغ و تربیت ،ماسٹر تصور عباس کو سیکریٹری خیرالعمل ، کاشف رضا کوضلعی سیکریٹری میڈیا امور ، مولانا ضمیر حسین وٹو کو ضلعی سیکریٹری عزاداری اور برادر علی جعفر کو ضلعی سیکریٹری وحدت یوتھ نامزد کیا گیا ہے ۔ اب اگلا اجلاس 21 اکتوبر بروز اتوار کو ضلعی شورای کا منعقد ہو گا جس مین چاروں تحصیل (خوشاب،نوشہرہ،قائدآباد،نورپورتھل) کے علاؤہ 10 یونٹس کے نمائندے شریک ہوں گے آرگنائزننگ کمیٹی نے اپنی فعالیت کا باقاعدہ آ غازکردیا ہے امید ہے کہ اگلا اجلاس بھرپور انداز سے منعقد ہو گا ان شاءاللہ نئے ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع خوشاب نےاپنی ٹیم کے ساتھ ایک نئے عزم اور حوصلے سے وارد ہو رہے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولا تمام مخلص دوستوں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے کوآرڈینیٹر آصف رضا ایڈووکیٹ نے قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے ساتھ پولیس کے نا روااور انسانیت سوز سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ آج اگر پاکستان میں ایک ایم این اے کے ساتھ ایسا غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے تو ایک عام آدمی کی کیا صورتحال ہو گی ہم سمجھتے ہیں کہ میاں صاحباں انتقامی کا روائیوں کے ماہر ہیں اور اسی انتقامی کاروائی کا شکار موجودہ ایم این اے جمشید دستی ہو رہا ہے آخر اس کا جرم اتنا بڑاہے کہ اس کو بھوکا رکھا جائے اسے سونے نہ دیا جائے اوراسے کی بیرک میں خطرناک کیڑے مکوڑے چھوڑے جائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب قتل کے جرم میں گرفتاربلوچستان کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عبدالمجید اچکزئی کے ساتھ پولیس کے رویئے اور دوسری جانب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے ساتھ پولیس کے روئے کا موازنہ کیا جائے تو ہمیں دوہرا معیار دکھائی دیتا ہے عبدالمجید اچکزئی جوکہ قتل کے جرم میں گرفتا رہے اس کے باوجود متکبرانہ انداز میں عدالت میں پیش ہوتا ہے اور میڈیا کے نمائندگان کو دھمکاتا ہے دوسری جانب جمشید دستی جسے پانی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اسے حوالات میں انسانیت سوز مظالم کا شکاربناکر زنجیروں میں جگڑ کر عدالت میں پیش کیا جاتا اور میڈیا سے بات بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، آصف رضا ایڈوکیٹ نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے جمشید دستی کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کا فوری نوٹس لے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے کوآرڈینیٹر آصف رضا ایڈووکیٹ نے اپنے بروری روڈ کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں بہن بھائی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں دہشت گردی ہمیشہ شیعوں کے ساتھ ہی کیوں ہوتی ہے آخر کہاں ہیں وہ ادارے جو ہمارے بے گناہ علماء اور جوانوں کو تو روز اغوا کرتے ہیں مگر ان کو یہ دھندناتے  دہشت گرد نہیں ملتے ،کوئٹہ میں دہشت گردی کے روزانہ کے یہ واقعات اس بات کی دلیل ہیں کہ گور نمنٹ اور سکیورٹی کے ادارے شیعہ ہزارہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بلکل نا کام ہو چکے ہیں۔

وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان حیدرآباد ڈویژن کی  سیاسی کونسل کا اہم اجلاس مرکز  تحقیقات و تبلیغات جامشورو میں منعقد ہوا، اس اہم اجلاس میں حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع کے سیکریٹری جنرلز اور سیکریٹری امور سیاسیات کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ امیدواربھی شریک تھے، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی اورکوآرڈینیٹرمرکزی سیاسی سیل  آصف رضا ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں ڈویژن  حیدرآباد کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، جن حلقوں سے مجلس وحدت مسلمین آئندہ انتخابات 2018 میں حصہ لے سکتی ہے ترجیحی بنیادوں پر ان حلقوں کا تعین کرنےاور جلد از جلد ان حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ 5 مارچ کوسندھ بھر کے شیعہ سیاسی شخصیات کا ایک اہم مشاورتی اجلاس حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا، اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات خصوصی طور پر شریک ہونگےاور سندھ کےسیاسی امور پر وسیع  تر مشاورت کا آغاز کریں گے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے کوآرڈینیٹر آصف رضاایڈووکیٹ نے گذشتہ روز سرگودھا میںاین اے 68سرگودھاسےمنتخب سابق رکن قومی اسمبلی سید نصرت علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دنوں شخصیات کے درمیان قومی وبین الاقوامی صورت حال سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف رضا نے سید نصرت علی شاہ کو مجلس وحدت مسلمین میں باقائدہ شمولیت کی دعوت دی اور کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ آپ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمت جاری رکھیں ،اس موقع سید نصرت علی شاہ کا کہنا تھاکہ میں ذاتی طور پر ایم ڈبلیوایم کی جدوجہد سے بہت متاثر ہوں،شیعہ سنی یونٹی کے لئے ایم ڈبلیوایم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں میں ہر سطح پر ایم ڈبلیوایم کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہوں فل وقت باقائدہ شمولیت سے قاصر ہوں انشاءاللہ جلد کوئی فیصلہ کرکے آپ کو آگاہ کروں گا۔

واضح رہے کہ سید نصرت علی شاہ ماضی میں قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 68سرگودھا سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے،جبکہ گذشتہ انتخابات میں انہوں نے اسی حلقے میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مقابل الیکشن لڑاتھا جس میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی،نصرت علی شاہ علاقے میں سماجی وسیاسی حوالے سے منفرد مقام رکھتے ہیں اور اچھی شہرت کے حامل فرد ہیں سب سے بڑھ کر مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی سے انتہائی متاثر ہیں ۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree