وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کی جانب سولجر بازارکراچی میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ پر چھاپے اور دو کارکنان کی بلاجواز گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ پر چھاپہ محض افواہوں کی بنیاد پر ماراگیا، سکیورٹی اداروں کو کسی نے جھوٹی اطلاع دی کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے خلاف کوئی احتجاجی ریلی نکالنے کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ درحقیقت ایم ڈبلیوایم کی جانب سے اس طرح کا کوئی اعلان نہیں کیاگیا تھا تاہم ایک جھوٹی افواہ پر ایم ڈبلیوایم کے دفترپرچھاپہ ، دو کارکنان کی گرفتاری اور دیگر کارکنان کو حراساں کرنا قابل مذمت اقدام ہے ،انہوں نے سکیورٹی اداروں کے حالیہ چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور گرفتار شدگان کی فوری رہائی اور اس جھوٹی افواہ کے پھیلانے والوں کے خلاف سخت کروائی کا مطالبہ کیاہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امریکی انسانیت دشمن صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس قبلہ اول کو غاصب صہیونی اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف کل امریکی قونصلیٹ کراچی کے ہار احتجاجی مطاہرہ کیا جائے گا قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے،اس کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل انشااللہ دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کہ اسرائیل کے خاتمے کا کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا،عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی ریاست کیخلاف لڑنے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ کہاں ہے آل سعودی کی نام نہاد اسلامی اتحاد؟آج امریکی اعلان کے بعد اس نام نہاد جعلی اتحاد کا بھی اندازہ مسلم امہ کو ہوگیا ہے یہ اتحاد مسلم امہ کے لئے نہیں بلکہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کے قاتل آل سعود اور اسرائیل کا سرپرست امریکہ کے مفادات کی تحفظ کے لئے بنایا گیا ہے،انہوں کہا کہ عرب کے عیاش بادشاہ اسرائیل اور امریکہ کے اتحادی ہیں،انشاء اللہ ظالموں جابروں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے،وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکہ کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے،مسلمان متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور اسکے اتحادی پٹھوں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اسے ہم سرانجام دیتے رہیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) کے الیکٹرک کی نجکاری سے ملک و قوم کم و پیش اتنا ہی نقصان پہنچاہے جتنی تکفیری دہشتگردی سے ملک و قوم کو پہنچا ہے کے الیکڑک حکومت کی چھتری تلے کراچی کے عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ،لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگ رہی اب بھی وقت ہے کہ ملک اور وقوم کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے کے الیکڑک کا سخت سے سخت احتساب کیا جائے نواز حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوئے دھرے کے دھرے رہے گئے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے وحدت میڈیا سیل کے نمائندگان کی تربیتی نشت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ صارفین سے زائد بلنگ کے زریعے بھاری رقوم بٹورنا کارخانوں کی بجلی منقطع کر کے عوام کو بے روزگار کرنے کا کے الیکٹرک کا وتیرہ ہے جبکہ کراچی جیسے حساس شہر میں کے الیکڑک نے طبقاتی کنکشن میں نہایت خاموشی سے خطرناک ھد تک اضافہ کردیا ہے جس کت تحت پوش علاقوں میں بجلی چوری کی وارداتوں کے باوجود لوڑشیڈنگ نہیں کی جاتی جبکہ وقت پر بجلی کا بل ادا کرنے والے مڈل کلاس صارفین کو کئی گھنٹے لوڈشیدنگ کے آذاب سے گزرنا پڑتا ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج اتوار عظمت فاطمہ الزہرہ ؑ کانفرنس خیرپور میں منعقد کی جائے گئی ،کانفرنس سندھ میں بڑھتی ہوئی تکفیری دہشتگردی کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگئی ،انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی محبت رکھنے والوں کی سرزمین ہے اس زمین پر نفرت کے بیچ بونے والوں کی کوئی جگہ نہیں ، سندھ کی سرزمین اولیاء اللہ کی سرزمین ہے اس کو دہشتگردوں کی آمچگاہ نہیں بنے دیں گئے ،پاکستان میں اولیاء اللہ کے مزارات پر بم دھماکہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے عراق ،و شام میں انبیا ،اہلبیت اطہار اور اصحاب رسول کے روضوں پر حملے کیے ،انشااللہ بہت جلد یہ تکفیری دہشتگرد افواج پاکستان کے ہاتھوں پاکستان میں بھی نست و نابود ہونگے۔

وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ورکشاپ مرکزی تحقیقات اسلامی میں منعقد ہوئی جس میں سندھ کے اضلاع اور یونٹزکے سیکرٹری اطلاعات نے شرکت کی ورکشاپ میں پرنٹ، الیکٹرونک او ر سوشل میڈیاسے وابستہ ماہرین شریک ہوئے اورتمام شعبہ جات سے مطلق معلومات سے شرکاء وررکشاپ کو آگاہ کیا ماہرین کا کہنا تھا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر روز بروز تیزی سے بدلتی سیاسی و جغرافیائی صورت حال کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، بحیثیت قوم، تنظیم اور ادارہ اپنا موقف بر وقت عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار نا قابل فراموش ہے صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے کہاکہ عصر حاضر میں ورکشاپ سوشل میڈیا کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی تاکہ یہاں سے جانے کے بعد شرکاء پروگرام بہتر اور موثر انداز میں فیس بک،ٹیوٹر و دیگر سوشل میڈیا صفحات پر اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تیار ہوں۔ ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ سوشل میڈ یاکے انچارج مختار دایونے تفصیلی ٹریننگ دی،جس میں سوشل میڈیا کے مختلف ٹولس کو استعمال کرنے کے طریقے سکھائے گئے،ساتھ ہی ان کی پریکٹس بھی کروائی۔آصف صفوی کا کہنا تھاکہ دور حاضرمیں روابط اور میڈیا کے ذرائع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مذید مشکلات کا شکار ہوں گے۔کے الیکٹرک کی من مانیوں کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گھٹ جوڑ شامل ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سکر ٹری اطلاعات آصف صفوی نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافہ کو مسترد کرتے ہیں، معاشی حب کراچی بحرانوں کی زد پر ہے شہر کی عوام ہر ماہ ایک نئے بحران کا سامنا کر تے ہیں،پانی و بجلی بندش بحران کی شکار عوام اب ٹراسپورٹ کمی کی مشکلات کو جھیل رہی ہے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمرتوڑ دے گا ۔آصف صفوی نے کہا کہ چند ماہ قبل کے الیکٹرک کی جانب سے بد ترین لوڈشیدنگ کی وجہ سے دو ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کو پس پشت ڈال کر صوبائی و وفاقی حکومت عوام کی مجرم بنی ہے حکمران خوف خدا کریں دوسری جانب شہر مختلف علاقوں میں اب بھی بے انتہا لو ڈشیڈنگ کے با وجود عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرا یا جا رہا ہے جو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا ۔حکومت بجلی قیمتوں اضافہ کو فوری واپس لے مزید بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے ۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree