وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں مجاھد ملت آغا علی رضوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کی آئندہ تین سال کے لئے نئی کابینہ کا انتخاب ہوا نئی کابینہ میں شیخ فدا ذیشان سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو،مولانا علی حسین ڈپٹی جنرل سیکریٹری،مولانا عباس سیکریٹری تربیت,مولانا ممتاز ڈپٹی سیکرٹری تربیت,ایڈوکیٹ عقیل احمد سیکریٹری سیاسیات,وزیر عیسیٰ خان سیکریٹری مالیات,شبیر سراج سیکریٹری تعلیم,وجاہت علی سیکرٹری شماریات,نبی بلتی سیکریٹری میڈیا,وزیر الیاس سیکریٹری روابط اور برادر شاھد سیکریٹری سکاؤٹس منتخب ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میںمرد مجاہد آغا سید علی رضوی سکریٹری جنرل گلگت بلتستان کے علاوہ مرکزی سکریٹری یوتھ خطیب ولایت علامہ اعجاز بہشتی،مرکزی سکریٹری تربیت ڈاکٹر یونس حیدری نے بھی تقریب میں شرکت کی اور مجلس وحدت کی ضرورت اور اہمیت کے عنوان سے لیکچردیئے۔ اس موقع پر حلقہ 4 روندو کے متوقع امیدوار علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور حاجی زرمست بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ بہتر تعلیم کی فراہمی،  طبی سہولت کی فراہمی اور جان و مال کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ گلگت بلتستان بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی تعلیم ادارے سر فہرست ہے۔ ان تعلیمی اداروں کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا مگر کرونا کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین کے گھروں میں فاقے تک کی نوبت آئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے حالات متحمل نہیں ہے تو ادارے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر سٹاف کی بحالی کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں۔ جن اداروں نے تعلیمی ادارہ کھولنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا اعلان ہے وہ اس پالیسی کا بھی اعلان کرے کہ ان اداروں کے ملازمین کی بحالی کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ معروف سماجی شخصیت سید یاسین شاہ کے والد گرامی سید عابدین کی رحلت پر لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ مرحوم سادات گھرانے کا فخر اور شریف النفس انسان تھے۔ بحیثیت استاد آپ نے قوم کی بھرپور خدمت کی۔ آپکی دینی، سماجی اور علاقائی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپکی وفات سے روندو ہرپو میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا مشکل ہے۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ انکی وفات پر لواحقین اور پورے روندو کے لیے تعزیت پیش کرتے ہیں۔ انکی مغفرت اور انکے درجات میں بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔ لواحقین سے صبر و شکر کی تلقین کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کی خصوصی ہدایت پر بلتستان ریجن میں کرونا کیخلاف مختلف اقدامات کے لیے  ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس کمیٹی کے فوکل پرسن ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کاظم میثم ہونگے جبکہ ڈاکٹر عرفان کو ان کا معاون خاص نامزد کیا گیا ہے۔ مذکورہ کمیٹی کرونا کیخلاف اٹھانے جانے والے اقدامات بلخصوص زائرین کی خدمت، محکمہ صحت اور انتظامیہ کے ساتھ معاونت اور آگاہی مہم سمیت دیگر ضروری اقدامات اٹھائے گئے۔

اس کمیٹی میں الہدی فاونڈیشن کے چیئرمین علی احمد نوری اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا رسول میر رضاکاروں کی سربراہی کریں گے۔

آغا علی رضوی اور شیخ احمد علی نوری کی سربراہی میں روزانہ بنیادوں پہ اس وبا کو شکست دینے اور عوام کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس ہوں گے اور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 آغا علی رضوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکنان رضاکارانہ خدمات کے لیے تیار رہیں اور محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام میں آگاہی پھیلائیں۔ انفرادی سطح پر عوام دعا بھی کریں، اجتماعات اور گیدرنگ سے سے بچیں، ساتھ ہی صحت کے ماہرین کی ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر بلتستان ریجن سے ملاقات کی۔ملاقات میں کورونا وائرس کے بچاو کے لیے ملک بھر میں اٹھانے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں آنے والی مشکلات بلخصوص پنڈی اسلام آباد  سے سکردو آنے والے مسافرین کے لیے ناکافی ٹرانسپورٹ اور بلتستان میں قرنطینہ میں رکھنے والے محترم ذائرین کے تحفظات اور شکایات سے بھی آگاہ کیا۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ رستے میں موجود زائرین کو باعزت طریقے سے بھرپور سہولیات کے ساتھ بلتستان پہنچایا جائے۔  انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں موجود تمام زائرین کو بھرپور سہولتیں دی جائیں بلخصوص انکو دئے جانے والی طبی سہولت، بجلی کی فراہمی اور اشیائے خوردو نوش  میں کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی، نیز انکی عزت و احترام انکے ساتھ مشفقانہ اور تکریمانہ برتاو کو ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔ قرنطینہ میں موجود زائرین، ہوٹل انتظامیہ، ڈیوٹی پر مامور پیرامیڈیکل سٹاف اور پولیس اہلکار کے لیے بھی ماسک،دستانے اور دیگر حفاظتی ضروریات کو یقینی بنایا جائے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ اس مہلک مرض کے خلاف زائرین کی قربانیاں قابل تعریف ہیں علما،سماجی کارکنان،عمائدین،جوان اور عوام حفاظتی اقدامات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس چیلنج سے پوری قوم کو مل کر نمٹنا ہوگا۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پا کستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے راولپنڈی میں پھنسے ہوئے طلباء کو سکردو پہنچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر سکردو سے ٹیلی فون پہ رابطہ کیا۔

 کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر سکردو نے یقین دہانی کرائی کہ راولپنڈی میں پھنسے ہوئے طلباء اور مسافرین کو سکردو پہنچانے کے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ طلباء کو مشکل پیش آنے سے قبل ہی انتظامیہ کو اقدامات اٹھانا چاہیے تھا۔

 انہوں نے کہا کہ طلباء سے مسلسل رابطے میں ہے اور فوری ریلیف ملنی چاہیے۔ کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر آغا علی رضوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ فوری مسائل کا حل بلتستان انتظامیہ نکالے گی۔

Page 1 of 16

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree