وحدت نیوز(کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی اورمرکزی رہنماجناب آغا رضانے اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ قندھاری بازارمیںبے گناہ ہزارہ جوان کی شہادت پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قندھار ی با زار جیسے اہم اور رش والی جگہ پر دہشت گردوں کے ایف سی اور پولیس کی موجودگی میں آئے روزدہشتگردانہ کاروائی کر کے غائب ہو جانا ایک سولیہ نشان ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی نے سانحے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسپنی روڈ پر مسلسل واقعات آپریشن ردالفساد کی کامیابی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے.  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں اور دہشت گرد شہر بھر میں آزادانہ طور پر دندناتے پھیر رہے ہیں.  ایسی صورت حال میں آپریشن ردالفساد کی کامیابی کے دعوے بے بنیاد ہے ۔

ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ حکومت جب صوبائی دارالحکومت میں امن قائم نہیں کر سکتی تو پورے صوبے میں کس طرح امن قائم کر سکتی ہے لگتا ہے دہشت گردی انسان نہیں جنات کر رہے ہیں جو واقعے کے دوران اور بعد نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شیعہ ہزارہ قوم دہشت گردی کی زد میں ہے وقفہ وقفہ سے شیعہ ہزارہ قوم پر کوئی نہ کوئی سانحہ ضرور رونما ہو جاتا ہے ،سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومت اور ادارے مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی. حکومت اور ادارے شیعہ ہزارہ قوم کو تحفظ فراہم کریں اور کوئٹہ شہر کو مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کے ناپاک وجود سے پاک کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزراور رکن بلوچستان اسمبلی محترم آغا رضا نے گذشتہ روز ّخارتار مری آباد میں ٹیوب ویل و تالاب کا افتتاح کیا جس سے اہلیان ثنئی آباد،  مومن آباد کا بالائی علاقہ، ناصر آباد کا بالائی علاقہ مکمل طور پر مستفید ہونگے۔ یاد رہے کہ اسی مقام پر کچھ مہینے پہلے ایک اور ٹیوب ویل کا بھی مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی  آغا رضانے افتتاح کیا تھا جس سے دوسرے علاقے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ آغا رضانے اہلیان علاقہ سے مخاطب ہو کر پیغام دیا کہ وہ خدا کی مددونصرت سے عوام سے کیئے گئے تمام وعدے مقررہ مدت میں پورا کرنے کی مکمل کوشش کریں گے، اگر نمائندہ خائن نہ ہو تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ آغا رضا نے تاکید کیا کہ عوام اپنے شہداء کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں  اور نہ ہی انہوں نے خود کبھی کیا ہے کیونکہ انہی شہداء کی برکت سے انہیں آج یہ مقام خدمت ملا ہے اور وہ خود بھی شہید کے وارث ہیں ۔آغا رضانے کہا کہ انسان سے انجانے میں کوئی کوتاہی ہو سکتا ہے لیکن اللہ گواہ ہے کہ جان بوجھ کر کوئی خیانت یا کوتاہی نہیں کی ہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کو قرضہ لیکر مکمل کرنا پڑا ہے کیونکہ حکومت بلوچستان سے فنڈ نکالنا انتہائی مشکل ہے اور آج بھی حکومت بلوچستان 11 مہینے پیچھے ہے۔
اہلیان علاقہ نے آغا رضا  اور  مجلس وحدت مسلمین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ واقعی مجلس وحدت مسلمین جامعہ کی خدمت ہر حوالے سے کر رہی  ہے جس میں اجتماعی شادی، سپورٹس، تعلیم، بیماروں کی مدد و سب سے بڑھ کر دین کی ترویج۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن آغا رضا نے وطن عزیز پاکستان کے حصول کیلئے کئے گئے جدو جہد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آزادی سے پہلے ہماری قوم پر مظالم ہوتے تھے ، ہمیں ہمارے حقوق سے محروم رکھا جاتا تھا اور آزادی کیلئے ہمارے اجداد نے قربانیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا اور انکی مسلسل جدوجہد اور کاؤشوں سے ایک آزاد سرزمین کا قیام ممکن ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ جب وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد کی نوبت آئی تھی تو اس وقت ہم سب ایک ہوئے تھے۔ ہم ایک اللہ، ایک کتاب ، ایک رسول کے سائے میں اکٹے ہوئے تھے اور بہترین اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جس کا ثمر ہمیں ایک آزاد مملکت کی صورت میں ملا۔ آج پھر ہم پر مظالم کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، مٹھی بھر دہشتگرد ہماری قوم کے معماروں اور افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تکفیری عناصر کی تعداد پاکستانی قوم سے زیادہ نہیں ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ آج ہم ایک قوم کی حثیت سے کھڑا نہیں ہو پا رہے ہیں۔تکفیری عناصر نے ہمیں فرقوں ، طبقوں، مسلکوں اور مذاہب میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ہم یکجا ہوکر انکا مقابلہ نہ کر سکے مگر ہمیں ملک کے دشمنوں کے سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا اور ایسی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا جس کا مظاہرہ آزادی کے جدوجہد کے دوران کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان روز اول سے ہی پاکستان کے استحکام کیلئے کام کرتی آرہی ہے اور ملک بھر کے عوام کے درمیان تفرقوں کو ختم کرنے اور اتحاد و بھائی چارگی کے فروغ کیلئے کوشاں نظر آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں آج اتحاد و اتفاق کا سہارا لینا ہوگا اور ایک قوم بن کر مٹھی بھر دہشتگردوں کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ تاریخ خود اس بات کی گواہ ہے کہ جب ہم ایک ہوئے تھے تو ہم نے دنیا کی بڑی قوتوں کو بھی شکست دے دیئے تھے اور ہمارا پیارا وطن ہمیشہ قائم و دائم رہے گا کیونکہ اس کے قیام اور استحکام میں سینکڑوں شہیدوں کا لہوں شامل ہے۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قوم کے شہیدوں کا لہوں رائیگا نہ جانے دے اور ملک کے دشمنوں کو انکے عزائم میں ناکام بنا دے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کے تعاون سے جرنلسٹ پریمئر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی  میچ گلستان ٹاون کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا۔اس شاندار میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے آغا رضا صاحب تھے۔ مہمان خصوصی کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے کونسلر کربلائی رجب علی اور آفس سیکریٹری جناب حاجی ناصر علی بھی موجود تھے۔معزز مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کی حوصلہ افزائی بھی کی، پہلے روز کے  میچ میں ایگلز بمقابلہ ٹائیگرز الیون مدمقابل رہے،واضح رہے کہ الیکٹرونک  میڈیا کے مختلف چینلزسے تعلق رکھنے والے اسٹاف ممبرز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree