وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور حکومت بلوچستان آغا سید محمد رضا نےصادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکے ہمراہ صادق سنجرانی سے ملاقات کے موقع پر آغارضا نے انہیں چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کا بحیثیت چیئرمین سینیٹ انتخاب ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے سے تعلق رکھنے والےصادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا بلوچستان کے محروم اور پسے ہوئے عوام کی بحالی کیلئے نیک شگون ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی آئینی انداز میں تبدیلی کے بعد چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان سے انتخاب قومی سطح پر مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، امید ہے کہ صادق سنجرانی بلوچستان سمیت دیگر چھوٹے صوبوں کے غصب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے ۔

 وحدت نیوز(سبی) سالانہ سبی میلہ کا افتتاح وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رنگا رنگ تقاریب سے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر امور حیوانات آغا سید محمد رضا(رہنماایم ڈبلیوایم ) نے وزیر اعلیٰ بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو کو یادگاری سوینیئر بھی پیش کیا، میلے میں ہارس اینڈ کیٹل شو، نیزہ بازی، گھڑ دوڑ بھی پیش کی گئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ الحمدللہ سرزمین بلوچستان میں موسم بہار کی طرح امن لوٹ آیا ہے۔ عوام امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

 سبی میلہ 2018ء کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر امور حیوانات آغاسید محمد رضا(رہنما مجلس وحدت مسلمین )،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم، صوبائی وزیر فشریز سردار سرفراز خان ڈومکی، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر عاصم کرد گیلو، صوبائی وزیر بلدیات حاجی غلام دستگیر بادینی، رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی سمیت قبائلی عمائدین و معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سبی کا سالانہ میلہ بلوچستان کی تہذیب و تاریخ اور تمدن کا گہوارہ ہے۔ سبی میلہ عوام میں روابط قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سبی میلہ نہ صرف سبی بلکہ بلوچستان کی معیشیت کو استحکام بخشنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ بلوچستان میں امن لوٹ آیا ہے۔ چند مٹھی بھر عناصر بیرون ممالک بیٹھ کر صوبے کے معصوم جوانوں کو گمراہ کرتے تھے، ان کے عزائم خاک میں مل چکے ہیں۔ سبی میلہ بھائی چارے اور امن کا ایک پیغام ہے، جسے دنیا بھر تک پھیلانا ہے۔ سبی میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے لئے ایک ارب 20 کروڑ جبکہ بندات کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ روپے اگلے مالی سال کے بجٹ میں رکھا جائے گا۔ لہڑی کے عوام کے لئے انٹر کالج جبکہ سبی میں بہادر خان وویمن یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا، سبی پریس کلب کی تزئین و آرائش کے لئے 20 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے سالانہ تاریخی میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) صوبائی وزیر برائے جنگلات و محکمہ امور حیوانات آغا سید محمد رضا نے کہا ہے کہ سبی میلہ 2018ء کو شاندار انداز میں منانے کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ اس سال بھی سبی و گرد ونواح سے میلے میں شرکت کرنے والے مالداروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ کوئٹہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میلہ دراصل مالداروں کے مرہون منت ہے اور میلے کی کامیابی کا اصل دارو مدار مالداروں پر ہے۔ جو سارا سال جانوروں کو پالتے ہیں اور انہیں میلے میں لانے کیلئے تیار کرتے ہیں۔ یہ میلہ مالداری کے فروغ اور عوام میں جانور پالنے کے شوق کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔ محکمہ ہذا میلے کو مزید چار چاند لگانے کے لئے اپنی کاوشیں کرتا ہے اور آئندہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہمسایہ ممالک کی بھی اس اہم میلے میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ میلے میں سکیورٹی کے انتظامات کے لئے بلوچستان پولیس، لیویز، پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) آخر کار بلوچستان میں گذشتہ ایک ہفتے سے سخت سردموسم میں سیاسی گرما گرمی اور بے چینی    وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا استعفیٰ سامنے آنے اور گورنربلوچستان کی جانب سے منظور ہوجانے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی،ایم ڈبلیوایم کی آفیشل ویب سائٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مستعفیٰ ہوجانے کی خبر باوثوق ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹے قبل ہی نشر کردی گئی تھی، لیکن قیاس آرئیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھیں آخر کار آج وزیر اعلیٰ بلوچستان کا استعفیٰ منظر عام پر آگیا ہے ، اپوزیشن اراکین کی جانب تحریک عدم اعتماد پیش کیئے جانے کے بعد اسمبلی اجلاس آج شام شروع ہوتے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے ناکامی یقینی دیکھتے ہوئے گورنر بلوچستان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے استعفیٰ اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والوں میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے مرکزی کردار اداکیاہے، گذشتہ ہفتے آغا رضا نے سابق ڈپٹی سپیکر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ خود چودہ اراکین اسمبلی کے دستخط شدہ تحریک عدم اعتماد سیکریٹری بلوچستان اسمبلی کے پاس جمع کروائی تھی، جس کے بعد آغا رضا کوحکومت کی جانب سے پیسوں کا لالچ بھی دیا گیا اور ناکامی کی صورت میں سخت تھریٹس کے باجود انکی سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی  تھی۔کرپشن ، میرٹ کی پائمالی اور اقرباء پروری کے باعث ایم ڈبلیوایم اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے باضمیر اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کیلئے ایک آئینی راستے کا انتخاب کیا جس میں الحمد اللہ انہیں کامیابی حاصل ہوئی، ایم ڈبلیوایم نے بلوچستان کے سیاسی منظر نامے میں اہم کردار اداکرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی محب وطن جماعت ہے جو کسی صورت کرپشن ، اقرباءپروری اور لوٹ مار کی سیاست کو برداشت نہیں کرسکتی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree