وحدت نیوز (کراچی) پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے امریکی صدر کے فلسطین و القدس سے متعلق یکطرفہ فیصلہ اور اعلان کو مسترد کرتے ہوئے شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے اس عنوان سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یروشلم (القدس) فلسطین کا دارلحکومت ہے اور امریکا سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کو یہ اختیاراور حق حاصل نہیں ہے کہ وہ فلسطین کا ایک انچ بھی غاصب صیہونیوں کو دیں، ان کاکہنا تھا کہ فلسطین پورا فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل کا وجود ناجائز اور غاصبانہ ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔آل پارٹیز کانفرنس سے سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی،حاجی حنیف طیب، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان،سابق رکن قومی اسمبلی محمد عثمان نوری، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل شیخ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سید طارق حسن،پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی،جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، نظام مصطفی پارٹی کے الحاج محمد رفیع،آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری،پاکستان مسلم لیگ نواز کے ازہر علی ہمدانی،،نیشنل انٹر فیتھ کونسل آف پاکستان کے راؤ ناصر علی ، جناح کے سپاہی کے چیئر مین اویس ربانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے خطاب کیا ۔اس موقع پر مقررین نے جکارتہ میں ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس میں ہونے والے اہم فیصلوں اور اعلان جکارتہ بھی پڑھ کر سنایا۔

سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ امریکی صدر کا القدس (یروشلم) سے متعلق بیان در اصل امریکی و اسرائیلی شکست کا اعتراف ہے کیونکہ امریکا اور اسرائیل نے فلسطین کاز کو پس پشت ڈالنے کے لئے نت نئی سازشوں کا سہارا لیا اور بالآخر تمام سازشوں کی ناکامی کے بعد اب القدس کو غاصب صیہونیوں کا دارلحکومت قرار دینے کا یکطرفہ اعلان کر کے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا فلسطین کاز کو ختم کرنے کے در پے ہے لیکن اس کے بر عکس پوری دنیا بالخصوص یورپ نے بھی امریکی صدر کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد فلسطین کاز نہ صرف یورپی دنیا بلکہ پوری اسلامی دنیا میں بھی نئے جوش اور ولولے کے ساتھ ابھر کر سامنے آ رہاہے ۔ہم تحریک آزادئ فلسطین اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی مکمل سیاسی واخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہین، اور اعلان کرتے ہیں کہ القدس (یروشلم) فلسطین کا دارلحکومت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت تبدیل یا صیہونیوں کی گود میں نہیں ڈال سکتی۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے القدس کے مسئلہ پر خصوصی تصویری نمائشوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا جو ملین مارچ اور حسین آباد میں ہونے والے تقریری مقابلوں کے پروگرام میں لگائی جائیں گی۔بعد ازاں شرکائے آل پارٹیز پریس کانفرنس نے امریکی صدر کے یروشلم سے متعلق یکطرفہ فیصلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور امریکا مردہ باد، اسرائیل نا منظور سمیت فلسطین زندہ باد ، القدس کی آزادی کے نعرے بھی بلند کئے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء کے خلاف آل پارٹیز پریس کانفرنس کا انعقاد پریس کلب اسکردو میں ہوا۔ جس کی صدارت ایم ڈبلیوا یم جی بی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ احمد علی نوری نے کی، آل پارٹیز پریس کانفرنس میںامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کے صدر سعید شگری،پاکستان تحریک انصاف جی بی کے رہنماء چیئرمین احمد علی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء عبدا للہ حیدری ، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء حاجی منظور یولتر،جی بی یوتھ الائنس کے چیئرمین شیخ حسن جوہری، گلگت بلتستان تھنکرز فورم کے سپیکر حاجی رزمست خان، بلتستان یوتھ الائنس کے رہنما علی شفاء سمیت درجنوں کارکنان شریک تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس ملک بھر میں ملت کے جعفریہ کے بے گناہ افراد کی جبری گمشدگی اور ماورائے آئین گرفتاریوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتی ہے اور  پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء کو ریاستی دہشتگردی اور آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان قرار دیتی ہے۔ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ  ناصر شیرازی سمیت دیگر جبری گمشدگان کا اغواء ماورائے آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے پاکستان کی معزز عدلیہ کی بار بار اصرار کے باوجود مغوی کو عدالت میں پیش نہ کرنا عدالت کے ساتھ مذاق اور توہین عدالت کے مترادف ہے۔ناصر شیرازی کو اغواء کر کے پنجاب حکومت نے ریاستی دہشتگردی کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ لاہور کی اہم شاہراہ سے ایلیٹ فورس کی گاڑی میں آکرمسلح اہلکاروں کی جانب سے ناصر شیرازی کو اغواء کرنا اور اس پر حساس اداروں کی جانب سے لاعلمی کا اظہار جہاں ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے وہیں ملکی سا  لمیت کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب میں ریاستی اداروں کی رٹ یا تو مکمل طور پرختم ہو چکی ہے یا پنجاب حکومت کی ایماء پر ماورئے آئین و قانون عمل کرنے پر مجبور ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں انہیں فوری طور پر رہا کرنے میں چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف اپنا کردار ادا کرے۔ علاوہ از یں ملک بھر میں ماورائے آئین و عدالت جبری گمشدگی کا سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے انہیں فوری طور پر بازیاب کرکے آئین کی عملداری کو یقینی بنائی جائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا  کہ آئین پاکستان کی رو سے سیاسی جدوجہد تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت تمام مذاہب کا بنیادی حق ہے۔ یہ ملک ان تمام مذاہب و مسالک کے ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا اور آج پاکستان میں موجود ہیں۔ اقبال و جناح کے پاکستان میں نظریات کی بنیاد پر دیوار سے لگانے کی کوشش ملک دشمنی ہے۔ ہم ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر تمام مسالک و مذاہب کو انکی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ پاکستان کی عدالت عالیہ کو فرقہ وارنہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے نام نہاد وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو برطرف کر کے انہیں سخت سزا دی جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ گلگت  بلتستان میں پرامن علمائے کرام کو شیڈول فور میں ڈال کر برابری کی کوشش کی گئی ہے انہیں شیڈول فور سے نکالا جائے بلخصوص یمن جنگ میں آرمی کو دھکیلنے کی حکومتی کوشش کے خلاف احتجاج پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء شیخ نیئر عباس کو قید کرنا سراسر ناانصافی اور غنڈہ گردی ہے انہیںفورا رہا کیا جائے۔ عوام کی جان ، مال ، عزت و آبرو کی حفاظت اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لہٰذا بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے کی بجائے اسکی روح کے ساتھ نافذ کرکے دہشتگردوںاور سہولت کاروں کو عبرتناک سز ا دی جائے۔آج جی بی سمیت ملک بھر نیشنل ایکشن ایکشن پلان کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہورہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت  بلتستان میں آئینی حقوق کے بغیر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی عمل ہے یہاں پر عائد تمام ٹیکسز کو واپس لے کر سٹیٹ سبجیکٹ رول سمیت متنازعہ خطے کے حقوق کو بحال کیے جائیں یا باقاعدہ آئینی حصہ بنایا جائے۔اورگلگت  بلتستان میں خالصہ سرکاری کی آڑ میں عوامی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور سی پیک میں جی بی کو بھی مناسب حصہ دیا جائے۔پریس کانفرنس کے شرکاء نے مزید کہا کہ ناصر عباس شیرازی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی تک حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو اپنی حکومت کے لیے استعمال کرنے والوں کا تعاقب جاری رکھیں گے اور اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree