وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سولجربازار میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے زریعے جڑالفساد کا خاتمہ کرنا چاہیئے جب تک آپریشن فساد کی جڑوں کے خلاف نہیں کیا جائے گا دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے اس سے پہلے اکثر آپریشنز میں صرف پتوں کو جھاڑا گیا چند ایک دہشت گرد مارے گئے لیکن دہشت گرد بنانے والے محفوظ رہیں صرف پتے جھاڑنے سے دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا. ایک خاص طبقہ فکر کے علماء اور دہشتگردوں کا بیانیہ ایک چیز ہے یعنی وہ دہشتگردوں کے ہدف کو جائز سمجھتے ہوئے آئین پاکستان کو کفر سمجھتے ہیں لہذا اس کے خاتمے کے لیے دونوں مختلف طریقوں سے کام کر رہی ہیں ایک نے سیاسی راستہ اور دوسرے نے نام نہاد جہاد کا راستہ اختیار کیا ہے جس سے دہشتگردوں کو شرعی و مذہبی جواز فراہم ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کا فرض ہے کہ وہ بلا امتیاز دہشتگرد تنظیموں کے مقصد اور طریقہ کار دونوں کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف واضح موقف اختیار کرے اور دہشتگردی کو سازش اور دہشتگرد کو مجاہد قرار دینے کی پالیسی ترک کریں اسی طرح ریاستی ادارے اور حکومت کسی کے دباو میں آئے بغیر دہشتگردی کو ریشہ کن کرنے کے عزم کے ساتھ کاروائی کریں تو یقیناً آپریشن رد الفساد کے زریعے فساد فی الارض کا خاتمہ ہو گا حکومت اور سیکیورٹی ادارے مذہبی دہشتگردوں کے خلاف کبھی بھی ایک پیج پر نہیں رہے اسی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف کاروائیوں کے باوجود کوئی خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی کراچی آپریشن کی طرح مزہب کا نام استعمال کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف متحد ہو کر سنجیدہ کارروائیاں ہونی چاہیئے آپریشن ردالفساد وقت کی اہم ضرورت ہے اور پوری قوم اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں امید کرتے ہیں کہ ہمارے ادارے اس مرتبہ ہمیں نا امید نہیں کریں گے اور اس مرتبہ ایک فیصلہ کن آپریشن کرکے ارض پاک کو دہشتگردی کی عفریت سے مکمل طور پر پاک کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) انتہا پسندی کیخلاف مثبت سوچ کے حامل اور محب وطن قوتوں کومتحد ہو کرکردار ادا کرنا ہوگا،دشمن ہمیں تقسیم کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کو مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے،ہمیں جہاد افغان پالیسی سے سبق سیکھنا ہوگا،جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،حکومت کی جانب سے سابق آرمی چیف کو متنازعہ فوجی اتحاد کے سربراہی کے لئے بھیجنے کا اعلان قوم کو ایک اور دلدل کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہیں،ذاتی تعلقات پر ملکی مفادات کو داوُ پر لگانے کی قوم اجازت نہیں دے گی،دہشتگردوں کے سرپرست دنیا بھر میں شکست کھا رہے ہیں،آج مسلم امہ کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کا وقت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے ایم ڈبلیوایم لاہور کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کمزور خارجہ پالیسی موجودہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،انڈیا کی مسلسل لائن آف کنٹرول پر بزدلانہ کاروائیوں کا بھر پور جواب دینا ہوگا،دشمن ہمیں مختلف محاذوں پر مصروف کرکے اقتصادی راہ داری کو متاثر کرنے کی کوشش میں ہے،ہمیں اپنے گھر کو بچانا ہے،دنیا جانتی ہے کہ کہ ان سفاک دہشتگردوں کے سرپرست کون ہے،انشااللہ ہم شہدائے پاکستان کے پاکیزہ لہو کو فراموش کرنے نہیں دینگے،ملک و قوم کیخلاف ہونے والی سازشوں کو انشااللہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ''تحفظ مزارات اولیاء اللہ کا نفرنس''آج دربار حضرت شاہ شمس ملتان میں منعقد ہوگا، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ملتان پہنچ گئے، تیاریاں مکمل،کانفرنس کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقد ہونے والی''تحفظ مزارات اولیاء اللہ کا نفرنس'' کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، گزشتہ رات علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ دربار کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمحمد عباس صدیقی، مہر سخاوت علی،وسیم عباس زیدی،سید ندیم عباس کاظمی، ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔ ثقلین نقوی کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی اور سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ملتان پہنچ گئے ہیں، دربار شاہ شمس پر کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، کانفرنس میں جنوبی پنجاب بھر کے مزارات کے سجادہ نشین حضرات شرکت کریں گے، کانفرنس کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم رضا عابدی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کیجانب سے حیدرآباد سے لاپتہ میڈیکل کی طالبہ اور کراچی سمیت سندھ بھر سے درجنوں طالبات کی عالمی دہشتگرد گروہ داعش میں شمولیت اور شام جانے کے انکشاف نے پاکستان میں داعش کی موجودگی اور پاکستانی نوجوانوںکی اس میں شمولیت سے انکاری ریاستی اداروں کی کارکردگی اور دعوو ¿ں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاو ¿س کراچی میں ہنگامی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ اظہر نقوی، علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر و دیگر نے بھی خطاب کئے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماوں نے کہا کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی حیدرآباد کی طالبہ کی پاکستان سے شام جاکر داعش میں شمولیت کا انکشاف اگر حقیقت ثابت ہوتا ہے، تو ملک وقوم کیلئے لمحہ فکریہ ہوگا اور قومی سلامتی کے اداروں کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان ہوگا، پاکستان میں داعش کا وجود نہیں،داعش کو پاکستان میں قدم رکھنے نہیں دینگے، داعش یہاں اپنا سکہ نہیں جما سکتی، جیسے سب دعوے دھرے کے دھرے ثابت ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر نے حیدرآباد کی طالبہ کے شام جانے اور داعش میں شمولیت سے متعلق انکشافات ثابت کرتا ہے کہ داعش سندھ میں اپنا نیٹ ورک اتنا مضبوط کرچکی ہے کہ اب تعلیمی اداروں میں اپنے نظریات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرچکی ہے اور سادہ لوح نوجوانوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی طالبات بھی اس کے جال میں پھنس رہے ہیں، ایک طالبہ کو داعش کیلئے تیار کرنے میں کئی سہولت کار عناصر ملوث ہوں گے، طالبہ کا حیدرآباد سے لاہور جانا، اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے سہولت کار پورے ملک میں موجود ہیں۔

 رہنماو ں نے کہا کہ سندھ بھر کی درجنوں طالبات کے داعش میں شامل ہونے کو بھی محض افواہ قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے، تعلیمی اداروں کی صورت حال بہت زیادہ تشویشناک ہے اور اندرون سندھ داعش سمیت کئی شدت پسند گروہ سرگرم عمل ہیں اور یہ گروہ خاموشی سے پروفیشنل یونیورسٹیوں سمیت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے درمیان تیزی کام کر رہے ہیں اور انہیں اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں، وفاقی و صوبائی حکومت کو آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان کو ناکامی سے بچانے کیلئے داعش کے حوالے سے بھی سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، ان کے عزائم کو فی الفور ناکام بنانا ہوگا، یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں جہاں کہیں ان کے سہولت کاروِں کے موجود ہونے کا انکشاف ہو، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، کیونکہ کچھ عرصہ قبل تک وزارت داخلہ پاکستان میں داعش کے وجود سے بھی انکاری تھی، لیکن اب داعش کی جانب سے پاکستان میں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرنے اور تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو اپنے جال میں پھنسا کر اپنے دہشتگرد نیٹ ورک کا حصہ بنانے کے بعد وزارت داخلہ کا مو ¿قف غلط دکھائی دے رہا ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کی ریاستی شوریٰ کے بھر پور اجلاس کا انعقاد ،جبکہ ریاستی کابینہ کے علاوہ ضلعی نمائندگان کی شرکت۔صدرات قائمقام سیکرٹری جنرل علامہ سید طالب حسین ہمدانی نے کی۔اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ریاست میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش قرار دینے میں حیرت کا اظہار۔علامہ تصوحسین نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملہ کے حوالے سے ٹھوس پیش رفت نہ ہونا تشویش ناک امر ہے ،مقررین کا خطاب ۔ ریاست کے امن کو درپیش خطرات کا احساس نہ کیا گیا ۔تو ریاست بھر میں احتجاجی سلسلہ شروع کیا جائیگا۔شوریٰ کے اجلاس کا فیصلہ ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید طالب حسین ہمدانی نے کہا کہ آزادحکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ خطہ میں امن کی فضا کو درپیش خطرات کا احساس کرے ۔لیکن علامہ تصور الجوادی پر قاتلانہ حملہ کے بعد سے اب تک آزادکشمیر میں ریاستی سطع پر ذرا بھی سنجیدگی اور احساس ذمہ داری کا مظاہر ہ دیکھنے میں نہیں آیا۔مجلس وحدت مسلمین کا اصولی اور جائز مطالبہ ہے کہ ریاست میں امن و استحکام کی فضا کو تباہ کرنے کی کوششوں کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔شوریٰ کے اجلاس سے مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہری کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی پہلی ذمہ داری ہے ۔علامہ تصور حسین نقوی الجوادی ریاست کے درجہ ائول باشندے ہونے کے علاوہ ایک عالم دین ہیں ۔اور ریاست کی تمام دینی و سیاسی قوتیں علامہ پر قاتلانہ حملے کیخلاف اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروا چکی ہیں۔اسکے باوجود اگر اب تک تفتیش کو کسی مناسب انداز میں آگے نہیں بڑھایا جاسکا ۔تو اس کا ایک ہی مطلب ہے ۔آزادکشمیر میں ہندوستان کی خواہشات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ہندوستان تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں امن نہیں دیکھنا چاہتا ۔اور اُسکی کوششیں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔مقررین نے اہالیان مظفرآباد کے دھرنے کے موقع پر متعلقہ ذمہ داران کی طرف سے قاتلانہ حملے کے ذمہ دارگرفتاررکئے جانے کی بات کو مضحکہ خیز قراردیا ۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی 22ویں برسی منائی گئی۔ برسی کا پروگرام علمی مرکز مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوا، برسی کے اجتماع میں علماء، طلاب اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ شہید کی پوری زندگی قوم و ملت کی رہنمائی، انکی خدمت اور جوانوں کی تربیت میں گزری، شہید نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود سفیر انقلاب بن کر پوری دنیا کے مظلومین کے حقوق کی جنگ لڑی اور اپنی پوری زندگی شناخت وب صیرت کیساتھ مسلسل جھاد میں گزاری، انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی ایک بنیادی اور اہم خصوصیت انکی بصرت اور دشمن شناسی تھی، وہ دشمن کے عزائم اور ارادوں سے باخبر تھے اور انکی سازشوں کے مقابلے میں ہمہ وقت آمادہ و تیار رہتے تھے۔

برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر ثقافتی مرکز اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد جناب ڈاکٹر تقی صادقی نے کہا کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اعلٰی الٰہی اقدار و صفات سے متصف تھے، انہوں نے ہمیشہ دین و ملت کی خدمت، جوانوں کی تربیت اور تمام تر مشکلات کے باوجود اجتماعی سیاسی و ثقافتی امور میں موثر کردار ادا کیا۔ وہ حقیقت میں ملت پاکستان کے ڈاکٹر چمران تھے۔ جوانوں کو چاہئے کہ انکی الہام بخش زندگی سے درس لیں، قوم و ملت کی بے لوث خدمت کریں اور اپنے زمانے کے ولی کی معرفت کیساتھ انکی اطاعت محض کریں،شہید کی برسی میں انکی شخصیت اور دیگر شہداء کے حوالے سے ثقافتی اسٹالز لگائے گے تھے اور سفیر انقلاب کے عنوان سے خصوصی نشریہ شرکاء کی خدمت میں ہدیہ دیا گیا۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree