وحدت نیوز(اسلام آباد)  خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام 31 مئی تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عوام کی آگاہی کے لیئے سیمینار،لیکچرز واک و مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد،ٹیکسلا،ملتان ،دادو ،نوابشاہ،تھر و دیگر اضلاع میں سیمینارز،وآگہی واک ،ڈاکٹرز کے لیکچرز منعقد کرائے گئے جن میں عوام کو سگریٹ نوشی کے نقصانات اور اس کی وجہ سے پھیلنے والی موذی بیماریوں کے بارے میں بتایا گیا۔

سیمینارز اور لیکچرز میں مقررین نے کہا کہ سگریٹ نوشی نہ صرف دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ شوگر کا باعث بھی بنتی ہے اور ہارٹ اٹیک کی صورت میں بچنے کے مواقع کم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی 69 قسم کے مختلف کینسر کا باعث بنتی ہے۔پھیپھڑ وں کے سرطان میں مبتلا 75 فیصد مریض سگریٹ نوش ہوتے ہیں۔ سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک دنیا میں ہر سال 60 لاکھ افراد کی اموات تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔سگریٹ نوشی کی وجہ سے خون میں آکسیجن لے کر جانے کی قوت کم ہو جاتی ہے، رگیں سخت ہو جاتی ہیں اور ضرورت کے وقت پھیلتیں نہیں ، جس کے نتیجہ میں بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔ پاکستان میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہر روزسینکڑوں کے قریب افراد کی اموات ہو رہی ہیں اس لئے سموکنگ کے نقصانات بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے ۔صحت کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے مختلف موذی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئر مین سید باقر زیدی  نے کہا کہ ہم نے اپنے معاشرے میں سگریٹ نوشی کے خلاف آگاہی مہیا کرنی ہے کیونکہ سگریٹ نوشی صرف سگریٹ پینے والے کو ہی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ گھر اور دفتر میں موجود باقی سب لوگ اور خاص طور پر بچوں کو اس کا زیادہ نقصان ہوتا ہے۔اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سگریٹ نوشی کے خلاف بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ لاہور کے زیراہتمام اینٹی سموکنگ ڈے کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا انعقاد وحدت یوتھ ونگ کی جانب سے شادمان چوک میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری جنرل تنظیم سازی پنجاب نیاز بخاری، سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور سجاد نقوی، ممبر مرکزی یوتھ کونسل ذیشان حیدر، سید علی نوید ایڈووکیٹ، اسد نقوی، مجاہد حسین، زین نقوی، محمد محبوب اور زین دمشقی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل تنظیم سازی پنجاب نیاز بخاری کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی زہر کی مانند ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

 انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بالخصوص سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، حکومت نے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد تو کر رکھی ہے مگر اس پر عملدرآمد کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے موجود قانون کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئر مین سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ ورلڈ اینٹی سموکنگ ڈے کے موقع پر ملک بھر میں عوام کی آگاہی کے لیئے سیمینار،لیکچرز و مختلف پروگرامز منعقد کریگی۔ سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک ہے  ۔ پاکستان میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہر روز  300 کے قریب افراد کی اموات ہو رہی ہیں اس لئے سموکنگ کے نقصانات بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سگریٹ نوشی کے خلاف بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری  اپنے بیان میں کیا۔

خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئر مین سید باقر زیدی سگریٹ نوشی نہ صرف دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ شوگر کا باعث بھی بنتی ہے اور ہارٹ اٹیک کی صورت میں بچنے کے مواقع کم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی 69 قسم کے مختلف کینسر کا باعث بنتی ہے۔پھیپھڑ وں کے سرطان میں مبتلا 75 فیصد مریض سگریٹ نوش ہوتے ہیں۔سگریٹ نوشی کی وجہ سے خون میں آکسیجن لے کر جانے کی قوت کم ہو جاتی ہے، رگیں سخت ہو جاتی ہیں اور ضرورت کے وقت پھیلتیں نہیں ، جس کے نتیجہ میں بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ ہم نے اپنے معاشرے میں سگریٹ نوشی کے خلاف آگاہی مہیا کرنی ہے کیونکہ سگریٹ نوشی صرف سگریٹ پینے والے کو ہی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ گھر اور دفتر میں موجود باقی سب لوگ اور خاص طور پر بچوں کو اس کا زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ صحت کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے مختلف موذی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد/گلگت/لاہور/فیصل آباد/سکھر/ سجاول/ ٹنڈومحمدخان /حیدر آباد/ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیر العمل ورکنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرمین ٹرسٹ علامہ سید باقر عباس زیدی کی ہدایت پر عالمی یوم دمہ (استھما)کے موقع پر ملک گیر آگہی واکس کا اہتمام کیا گیا ، اس سلسلے میں اسلام آباد،گلگت،لاہور،فیصل آباد،سکھر، سجاول، ٹنڈومحمدخان ،حیدر آباد،ملتان  سمیت دیگر شہروں میں واک کی گئیں اور ساتھ ساتھ شہریوں میں دمہ سے متعلق آگہی پر مبنی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا جبکہ بعض شہروں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے،جہاں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا انہیں مفت ادویات اور دمہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہی فراہم کی ۔

دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پرخیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سپورٹس گرائونڈ سپر مارکیٹ اسلام آباد سے واک کا آغا ز کیا گیا جس میں مذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلباء و طالبات،ڈاکٹرز،سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔  عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔ واک پریس کلب اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر  شہروں میں بھی واک کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا ۔لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام دمہ (استھما) سے عوام الناس کو آگاہی کے لئے لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی سے پی آئی اے بلڈنگ تک بھی واک کا اہتمام کیا گیاجس میں مذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلباء و طالبات،ڈاکٹرز،سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔  عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔ واک پریس کلب ایجرٹن روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر  شہروں میں بھی واک کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا ۔لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملتان میں واک کا اہتمام کا کیا گیا، واک کا آغازچوک نواں شہر سے کیا گیا جس میں مذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلبا و طالبات، ڈاکٹرز، سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ واک کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی ، مولانا ہادی حسین ہادی، صوبائی رہنما مہر سخاوت علی، سید وسیم عباس زیدی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی نے کی۔ واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔ عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکا نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔ واک ملتان  پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر دمہ جیسی موذی مرض سے آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کے گئے، دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر شہروں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور،حیدرآباد اورفیصل آباد میں بھی واک کی گئی، جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا ۔لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

گلگت میں رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی رضوان علی کی قیادت میں وحدت ہائوس سے کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف، صحافی برادری اور مجلس وحدت کے اکابرین نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام الناس کو دمہ کے موذی مرض سے بچائو کے طریقے اور علاج کے متعلق ہیند بل/ پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔کیپٹن ضمیر عباس چوک پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہر نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دمہ سے بچائو کے اصول ،دمہ کے بنیادی وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،اگر عوام آگاہ ہوں تو کسی حد تک اس بیماری سے نجات ممکن ہے۔اس کے علاوہ دمہ کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر کے ذریعے سے بہت حد تک دمہ کے شکار مریضوں کی تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے تعاون سے عالمی یوم استھما دمہ کے موقعے پر ایم ڈبلیوایم کےفلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ویلفیئر آفس بیراج کالونی سکھر میں  فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،کیمپ میں ڈاکٹر فیض احمد بگھیو نے دمہ کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات  بھی فراہم کیں ،اس کے ساتھ ساتھ اضافی طورپر  شعبہ صحت کی طرف سے تمام دمہ کے مریضوں  کا مفت بلڈ شوگر ٹیسٹ کیمپ بھی لگایا گیا،عوامی سطح پر دمہ کے مریضوں  کے لئے کیمپ لگائے جانے کے اقدم کو بھر پور پزیرائی ملی،عوام کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں، اراکین انجمن حیدری، حیدری جامع مسجد پرانہ سکھر و  اراکین انجمن امامیہ، مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سکھر نے بھی کیمپ کا دورہ و استفادہ کیا۔

عالمی یوم دمہ کےموقع پر خیرالعمل ٹرسٹ شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے دمہ سے متعلق آگہی مہم کا انعقادکیا گیا،اس موقع پرسیکریٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآبادعابد حسین زیدی کا مختلف اسپتالوں اور گوٹھوں کا دورہ،شہریوں سے ملاقات اور دمہ سے متعلق آگہی فراہم کی اس کے علاوہ انہوں نےڈائریکٹر ہیلتھ حیدرآباد اور ایم ایس لمس سے ملاقات کی اور ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے عالمی یوم دمہ پر منعقدہ آگہی مہم کے متعلق معلومات فراہم کیں جسے ڈاکٹرز نے خوب سراہا۔

 خیرالعمل فاؤنڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کےتحت سجاول میں بھی آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ،صوبائی رہنما مختیار دایو ،ضلعی سیکریٹری جنرل مظفر لغاری ،ایم ایس سول اسپتال سجاول ڈاکٹر امیر علی شاہ ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ہیلتھ ڈپارنمنٹ ڈاکٹر انور میمن ،ڈاکٹر علی شورو اس کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماؤں ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی ،واک سول اسپتال سجاول سے مین بس اسٹاپ تک کی گئی۔

خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عالمی یوم استھما دمہ کے موقعے پہ ٹنڈومحمد خان میں بھی آگہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے سرکاری اسپتال سے پریس کلب تک  دمہ کی آگاہی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر لیاقت قمبرانی ،ڈاکٹر امیر علی چنا اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل محمودالحسن  نے خطاب کیا جبکہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔

عالمی یوم دمہ کےموقع پر خیرالعمل فاؤنڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کےتحت فیصل آبادمیں بھی آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ،اس آگہی واک کا آغاز ضلع کونسل چوک سے کیا گیا اور پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی ، واک کی قیادت مولانا سید فضل عباس کاظمی نے کی جبکہ اس موقع شہریوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔شہریوں کی جانب سے خیر العمل ویلفیئرٹرسٹ کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔

وحدت نیوز(سجاول) عالمی یوم دمہ کےموقع پر خیرالعمل فاؤنڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کےتحت سجاول میں بھی آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ،صوبائی رہنما مختیار دایو ،ضلعی سیکریٹری جنرل مظفر لغاری ،ایم ایس سول اسپتال سجاول ڈاکٹر امیر علی شاہ ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ہیلتھ ڈپارنمنٹ ڈاکٹر انور میمن ،ڈاکٹر علی شورو اس کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماؤں ،سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی ،واک سول اسپتال سجاول سے مین بس اسٹاپ تک کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلا م آباد) دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پرخیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سپورٹس گرائونڈ سپر مارکیٹ اسلام آباد سے واک کا آغا ز کیا گیا جس میںمذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلباء و طالبات،ڈاکٹرز،سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔  عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔ واک پریس کلب اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر  شہروں میں بھی واک کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا ۔لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree