وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سابق صدر جمہوری اسلامی ایران اور بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ کے رفیق خاص آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے خطاب کیااور مرحوم کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ان کاکہناتھا کہ عالم باعمل و مبارز، مجاہد آیت اللہ رفسنجانی کی رحلت سے اسلام اور انقلاب میں ایک شگاف آیا ہے ۔جس شگاف کو کوئی چیز پر نہیں کر سکتی۔،ہ مغز متفکر جو لومتہ لائم سے خوف زدہ ہوئے بغیر اپنی تمام حیثیت اور عزت کو دائو پر ڈال کر، ایران کو علمی اور اقتصادی اعتبار سے دنیا کا عظیم ملک بنا دیا،جنگ زدہ اور متاثرہ ایران کو اتنی عقل مندی کے ساتھ دنیا کا عظیم ملک اور طاقت ور ملک بنانے میں ہاشمی رفسنجانی نے اپنی زندگی کو صرف کیا،وہ یاورخمینیؒ اور یاور رہبر جس نے ہر مشکل دور میں رہبر معظم کے ساتھ دیا،جیل کی صعوبت اور انقلاب کی مصروفیات کے باوجود علمی کاموں میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔’’تفسیر راہنماــ‘‘  آٹھ جلدوں پر لکھ کر دنیا کو یہ بتا دیا کہ وہ فقط مجاہد ہی نہیں بلکہ مفسر قرآن بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ امام جمعہ تہران کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ وہ میدان جہاد میں بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے رہے ہیں،پھر آٹھ سال سخت ترین مرحلہ میں ایران کے صدر رہے،آج اُس عظیم مغز متفکر سے جدا ہوئے جس نے انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ ساتھ دنیائے اسلام میں بھی دین احمد مصطفی  ؐکو پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،سید حسن نصراللہ نے آج ، حزب اللہ کا سب سے بڑا حامی آقای رفسنجانی کو قرار دیا۔رہبر معظم نے اپنے تسلیتی پیغام میں تنہائی کا اشارہ کیا، اور اس مرد مجاہد کے غم میں رو پڑے،اللہ اس عظیم مجاہد و مبارز عالم کو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل محمد حسین نبی سے ملاقات، سابق ایرانی صدر علی ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت نے لاہور کے ایرانی قونصلیٹ میں قونصل جنرل محمد حسین نبی سے ملاقات میں سابق ایرانی صدر علی ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی، مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، علامہ سید امتیاز کاظمی، علامہ سید نیاز بخاری، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی، سید نوید الحسن، مجاہد حسین اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ علی ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر پوری امت مسلمہ افسردہ ہے اور ساری ایرانی اور پاکستانی قوم ان کے خلاء کو محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاشمی رفسنجانی کی پاکستان اور ایران کیساتھ تعلق بنانے کی کاوشیں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران دوستی لازوال ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی، اس کو دشمنوں کی سازشیں کم یا ختم نہیں کر سکتیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا آیت اللہ اکبر علی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ آیت اللہ رفسنجانی انقلاب اسلامی ایران کے ستونوں میں سے ایک ستون تھے انقلاب اسلامی میں ان کی گراں قدر خدمات کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ آیت اللہ رفسنجانی نے بانی انقلاب آیت اللہ خمینی کے ہر فرمان پر لبیک کہا اور زندان کی صعبتیں بھی برداشت کی لیکن کھبی ظالم شاہ کے آگے سر نہیں جھکایا۔ انھوں نے انقلام اسلامی کے ساتھ ساتھ اتحاد امت مسلمہ کے لئے بھی گراں قدر خدمات انجام دئیے۔ یقینا آج ہم ایک عظیم شخصیت سے جدا ہوگئے ہیں جن کی جگہ کوئی اور پر نہیں کرسکتا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree