وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے کہا ہے کہ بھارت شمالی وزیرستان میں دہشت گردی اور ایل او سی پر جارحیت کے ذریعے اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کر رہا ہے،پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کےلئے بھارت،امریکہ،اسرائیل اور خلیجی ممالک سر توڑ کوشش کر رہے ہیں،اپوزیشن کرپشن بچاؤ تحریک چلانے کے بجائے پاکستان بچاؤ تحریک کا حصہ بنے،کشمیر ایشو اور سی پیک کو ثبوتاژ کرنے کےلئے شدت پسندوں کے سیاسی سرپرستوں کو میدان میں اتارا گیا ہے ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کےلئے باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔

یہاں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سید حسن کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے وعدوں کی پاسداری کرے ،مہنگائی،بے روزگاری نے غریبوں کا جینامحال کر دیا ہے، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف حکومتی ٹیم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا لاہور میں فضائی آلودگی کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،مجلس وحدت مسلمین عوامی مسائل اور ظالم مافیا کیخلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) دھرنا حکومت کے خلاف ہے اور گھبراہٹ اپوزیشن کے حلقوں میں ہے ۔ مولانا کو گھیر کر اسلام آباد لانے والے دور سے تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ لاہور میں آزادی مارچ کے فلاپ شو نے ن لیگ کی عوامی قوت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات وفوکل پرسن حکومت پنجاب برائے مذہبی ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور مخصوص طبقہ فکر و جماعت کے لوگ مولانا کے ساتھ نکلے ہیں ۔ اسلام آباد بائیس لاکھ سے زیادہ کی آبادی کاشہر ہے جہاں پی پی پی اور ن لیگ کے ہزاروں ووٹر موجود ہیں اس کے باوجود مولانا کے دھرنے میں چند سو بھی جیالے اور متوالے نظر نہیں آرہے ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگی قیادت تذبذب کا شکار نظر آتی ہے ۔اے این پی مارچ میں شرکت کے بعد گھروں کو واپس جا چکی ہے ۔پی پی پی اپنی بے وجہ کی جلسہ کمپین میں مصروف ہے ۔ مولانا کے پاس اب بھی وقت ہے کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کریں اور دھرنا دھرنا کھیلنا بند کریں ۔

وحدت نیوز (گلگت)  ٹیکس ایکٹ ترمیمی کمیٹی سے اپوزیشن اراکین کوفارغ کرنے سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں کسی قسم کا ٹیکس لاگو کرنے سے قبل حکومت کو انٹرنیشنل لاء کا مطالعہ کرنا چاہئے۔علاقے کی متنازعہ حیثیت جب تک برقرار ہے یہاں کسی قسم کا ٹیکس عائد کرنا غیر قانونی ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام نے ٹیکس ایکٹ ترمیم کمیٹی سے اپوزیشن اراکین فارغ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس کے معاملے میں پیپلز پارٹی کے نقش قدم پر گامزن ہونا چاہتی ہے اور اپوزیشن اراکین کو ہٹاکر ٹیکس ایکٹ میں ترمیم اپنی مرضی سے کرنا چاہتی ہے جس کیلئے اپوزیشن اراکین کو کمیٹی سے ہٹادیا گیا ہے۔حکومت یاد رکھے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کا نفاذ اس وقت ہوسکتا ہے جب آئینی طور پر گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ بن جا ئے اور دیگر صوبوں کی طرح یہاں کے عوام کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں۔پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں حماقت کی جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا اور اب مسلم لیگ بھی پیپلز پارٹی کے نقش قدم پر چلے گی تو عوام انہیں بھی معاف نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کا اڑھائی سالہ دور اقتدار کرپشن اور اقربا پروری کی مثال بن چکا ہے ۔سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے نام پر اپنے من پسند افراد کو نوازا جانے کا پروگرام ہے، حکمران پہلے بجلی تو پوری کریں پھر سمارٹ میٹرز کا سوچ لیں۔گلگت شہر اس وقت بدترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے ۔ترقیاتی منصوبوں کے سارے ٹھیکے اپنے کارکنوں اور رشتہ داروں میں بانٹ دیے گئے ہیںان کے اڑھائی دور اقتدار میں اس خاندان کو کوئی شخص بیروزگار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ظلم و ناانصافی کے بل بوتے پر حکومتیں نہیں چلتی ،غریب عوام کے زندگی اجیرن بناکر چند مفاد پرست ٹولے کو نوازنے سے گڈ گورننس نہیں ہوتی۔

وحدت نیوز(گلگت) پیپلز پارٹی اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ضرور پورا کرے لیکن علاقائی تعصب اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی مذموم کوشش سے باز رہے۔مجلس وحدت مسلمین نے اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کا کوئی اصولی فیصلہ نہیں کیا ہے اور پیپلز پارٹی یہ خواب دیکھنا چھوڑ دے کہ مجلس وحدت مسلمین کے اراکین اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے انہیں ووٹ دینگے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت  بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے خود کو سیکولر کہنے والی جماعت اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کیلئے علاقائی تعصب اور فرقہ وارانہ جذبات کا سہارا لے رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی چور دروازوں سے مجلس وحدت کے اراکین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پانچ جماعتوں کے باہمی مشورے سے موجودہ قائد حزب اختلاف کا انتخاب ہوا ہے جس میں خود پیپلز پارٹی کے اس وقت کا اکلوتا رکن اسمبلی بھی شامل ہے اور ہم نے اس وقت جو عہد و پیمان باندھا تھا اسی پر آج تک قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے والی جماعت کس منہ سے ہم سے حمایت کی امید لگائے بیٹھی ہے اور ہماری جماعت اس وقت تک پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں جب تک پیپلز پارٹی کا صوبائی صدر جنرل الیکشن اور حلقہ 4 کے ضمنی الیکشن  کے بعد علمائے کرام کی شان میں کی جانیوالی گستاخیوں پر بلامشروط معافی نہیں مانگتے۔پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں آج تک کبھی بھی اصولوں کی سیاست نہیں کی ہے حتی ٰ کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جس جماعت کو زرداری نے قاتل لیگ کہا تھا ان کو صرف اپنے اقتدار کو دوام دینے کیلئے نہ صرف گلے سے لگایا بلکہ نائب وزیر اعظم کا عہدہ بھی اسی قاتل لیگ کو سونپ دیا تھا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ٹی اوآرزپر حزب اختلاف کی پارلیمانی جماعتوں کے اہم مشترکہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔مذکورہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کو ملت تشیع کی نمائندہ جماعت کے طور پر خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔اجلاس میں موجود تمام جماعتوں کا تعلق پارلیمان سے تھا۔ایم ڈبلیو ایم کی پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ ہونے کے باوجود اس اجلاس میں مدعو کیا جانا پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اس امر کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں ملت تشیع کی نمائندگی کا اختیار اسی جماعت کو حاصل ہے۔
                              

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ زندگی کی بنیادی نعمتوں سے محروم عوام کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے یہ بات انہوں نے سید آباد کے علاقہ مکینوں سے عوامی رابطہ مہم کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران اور سیاست داب ایک دوسرے سے سوال و جواب کا تبادلہ کررہے ہیں اور بات بات پر 20کروڑ عوام کا والہ دیتے ہیں مگر انہیں 20کروڑ عوام کی بدحالی، تنگ دستی اور بے بسی کا کچھ اندازہ نہیں۔ محلات میں رہنے والے ، لندن میں میڈیکل چیک اپ کروانے والے، نیویارک اور پیرس کی فضاؤں میں گھومنے اور بڑے بڑے سٹوروں سے شاپنگ کرنے والوں کو کیا خبر کہ زندگی کی بنیادی نعمتوں سے محروم عوام کو شب و روز کا کیا عالم ہے۔یہ تصویر ہمارے سیاسی، معاشرتی اور سماجی چہرے پر ایک بدنماء داغ اور تھپڑ سے کم نہیں پاکستان کی یہ تصویر جہاں کروڑوں بچے زیور تعلیم سے محروم ہیں ،کروڑوں روزگار کو ترس رہے ہیں ، اسپتال گندگی ، غلاظت اور بدانتظامی کی بدنماء تصویر ہے، پچاس درجے کی گرمی میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے یہی ہے غریب مزدور کا پاکستان اور یہی ہے بیس کروڑ عوام کا پاکستان جس میں تبدیلی لانے کے بارے میں حکمران دن رات جھوٹے دعوے کرتے رہتے ہیں ۔ جناب وزیراعظم کو اندازہ نہیں ہوگا کہ دیوار اقتدار پر چسپاں کرنے کیلئے کہاں کہاں سے نوشتے جاری ہو چکے ہیں جس میں دیکھنا ہے کتنے لوگ پکڑے جاتے ہیں ،کوئی چھوٹا کوئی بڑا اور کوئی سپر کرپٹ ہے بڑے اطمینان سے بیٹھے ہوئے لوگ بھی پکڑے جائیں گے ۔ جناب وزیر اعظم اس طرح کی نوشتے پڑھنے میں ہمیشہ بہت تاخیر کر دیتے ہیں ۔اقتدار، رزق ،صحت، اولاد ، مال و دولت اللہ نے دیا ہو تو پھر بندہ اللہ کی نافرمانیاں کرے اور اطاعت کسی اور کرے تو یہ اللہ کے ساتھ سرکشی ہوگی اسکی وجہ سے جو ردعمل آئے گا وہ کرپشن، بدعنوانی اور دہشتگردی کی صورت میں آئے گا جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا ہوگی۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree