وحدت نیوز(اسلام آباد) انقلاب دھرنے میں شریک اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے سراج الحق کی سربراہی میں تشکیل کردہ اپوزیشن جرگےکے ہمراہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے سینیٹر رحمٰن ملک کی رہائش گاہ پرملاقات کی،اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرشیرازی سمیت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ڈاکٹررحیق عباسی ،خرم نواز گنڈہ پوراور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانےاتحادی جماعتوں ، پیپلز پارٹی کے سینیٹررحمان ملک ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اور میاں اسلم نے اپوزیشن جرگے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسینیٹر احسن اقبال اور جنرل (ر)عبد القادر بلوچ نے حکومت کی نمائندگی کی ، اتحادی جماعتوں نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو اپنے مطالبات پیش کیئے جس پر تفصیلی بات چیت کی گئی، زرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں اور حکومتی کمیٹی کے درمیان اپوزیشن جرگے کی ایماء پر ہونے والی اس ملاقات میں بھی فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور یوں مذاکرات بے نتیجہ اختتام پذیر ہوئے۔