وحدت نیوز(قم) کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے قم المقدس میں شہید قیام الدین غازی کے خانوادے سے ملاقات کی اور اس عظیم دینی رہبر کی مظلومانہ شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی شب ضربت سے مصادف شب کو قم المقدس میں حجت الاسلام والمسلمین شہید سید قیام الدین غازی اور دیگر شہدائے سانحہ وحدت جیل تاجکستان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محفل منعقد ہوئی۔

 اس محفل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سیاسی اور مذھبی قیادت اور بین الاقوامی مذھبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی. مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستانی قوم اور علمائے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خانوادہ شہید تک پاکستانی قوم و علمائے کرام کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا پیغام پہنچایا اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا فرمائی. شہدائے تاجکستان کے ایصال ثواب کی محفل کے آخر میں مجمع تقریب مذاھب کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے مجلس پڑھی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) لاپتہ افراد کا مسئلہ اب حل ہو جاناچاہئے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین سے متصادم اقدامات کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جاسکتی۔ گمشدہ افراد کے لواحقین کی بے چینی بڑھتی جار ہی ہے ان خیالات کا اظہا رمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے میڈیاسیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے ان مظلوم خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جن کے پیارے لاپتہ ہیں۔پاکستان میں کئی ہزار افراد لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے کوئی ادارہ گمشدہ افراد کے لواحقین کی داد رسی کرنے کو تیار نہیں جو کہ نہایت افسوس ناک ہے۔

ناصرشیرازی نے مزید کہاکہ گمشدہ افراد کی فوری ایف آئی آر ز مقامی تھانوں میں اندارج کے لئے آسانی ہونی چاہئے اور اگر کوئی بھی فرد ملکی قوانین یا سا لمیت کے خلاف کام کررہا ہو تو اس کے خلاف آرٹیکل 9اور10کے تحت کاروائی ہونی چاہئے۔ قانون کی پاسدار ی ہر ادارے پر لازم ہے کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں نئی حکومت سے توقع تھی کہ وہ اس مسئلے پر توجہ کرئے گی لیکن ابھی تک سنجیدہ اقدامات دیکھنے کو نہیں ملے۔

وحدت نیوز (مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دوست علی سعیدی اورخواتین کارکنان کے ہمراہ گوٹھ غلام حسین لغاری میں شھید محمد خان لغاری کے اھل خانہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے کہا کہ شھادت ہماری میراث ہے ہم شہادتوں پر واویلا نہیں کرتے بلکہ سیرت جناب زینبؑ پر چلتے ہوئے سجدہ شکر بجا لاتے ہیں ، بعد ازاں مقامی امامبارگاہ میں علاقے کی خواتین ان کی منتظر تھیں محترمہ سیمی نقوی نے گوٹھ گودر لغاری میں یونٹ قائم کیا اور کہا کہ موسم کی سختی کربلائی مائوں بہنوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام ہے ، ہم ہر مشکل اور سختی میں جناب زینب سلام الله علیھا کے طویل سفر اور تکالیف و مصائب کو یاد کرتے ہیں اور انھی سے درس استقامت حاصل کرتے ہیں۔ اس نشست میں محترمہ سیمی نقوی نے یونٹ ممبران سے حلف لیا اور تعلیم بالغاں سکول کی بنیاد بھی رکھی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے نمائندوں پر مشتمل، ایک وفد نے گزشتہ دنوں سول ہسپتال بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ نمائندوں نے زخمیوں سے احوال پرسی کی اور اسکے ساتھ ساتھ انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی،کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری علامہ ولایت حسین جعفری، سیکریٹری روابط و کونسلر رجب علی اور دیگر نمائندے شامل تھے جنہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید ہاشم موسوی نے تمام متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے سب واقف ہے کہ دہشتگردوں نے ہمیشہ ہم سب کو نقصان پہنچایا ہے ، ان تکفیریوں کے ہاتھوں کوئی بھی عوامی طبقہ، مسلک ،کوئی بھی قوم یا ادارہ محفوظ نہیں رہا ہے۔ ہمیں قوم کے معماروں سے محروم کر دیا گیا،ہمارے مساجد و اسکولوں پر حملہ کیا گیا اور ملک کے پروفیشنلز کو نشانہ بنایا گیا مگر پھر بھی ہماری حکومت ان دہشتگردوں کو پکڑنے اور سزا دلانے میں کامیاب نظر نہیں آتی۔ انہوں نے عوام کو یکجہتی اور اتحاد کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، قوم کے افراد یہ نہ سمجھے کہ دہشتگرد کسی ایک طبقے کو نشانہ بنا رہے ہیں یا اس بات کو زہن سے نکال دے کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے فرقے سے ہے تو اس کے قتل سے مجھے کوئی نقصان نہیں ہوگا، بلکہ ہم سب ایک ہی جسم کے مختلف حصے ہیں جہاں جسم کے ایک حصے کو زخمی کیا جائے گا وہاں درد پورے جسم کو ہوگا ۔ ہمارے دینی سربراہان ہمیں یکجہتی اور اتحاد و اتفاق اپنانے کا حکم دیتے ہیں اور ہم سب دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام تو امن کا نام ہے، لوگوں کو سڑکوں، بازاروں اور ہسپتالوں میں شہید کرنے والوں کو پیغمبر اسلامؐ کے احکامات اور ہدایات سمجھ کیوں نہیں آتی ہیں۔ جہاں دنیا کے غیر مسلم افراد بھی حضورؐ کو آئیڈل مان رہے ہیں وہی خود کو مسلمان کہنے والے اور سڑکوں پر پٹنے والے لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ بیان کے آخر میں وفد نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء بلند مقامات و زخمیوں کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گذشتہ روزمعروف سماجی رہنما اور صحافی شہید خرم ذکی کے گھرجاکرانکے بھائی اور فرزندسے ملاقات کی تعزیت کااظہارکیا اورشہید کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی، کراچی ڈویژن کے رہنما علی حسین نقوی ودیگربھی موجود تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید کے پسماندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید خرم ذکی پاکستان کا محب وطن بیٹا تھاجس نے اس وطن سے دہشت اور نفرت کے خاتمے کی جدوجہد کی راہ میں اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید خرم ذکی کا مشن ہم سب پر قرض کی صورت باقی ہے، خدا آپ اہل خانہ کو اس رنج کی گھڑی میں صبر جمیل عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز (خیرپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گذشتہ ماہ کراچی میں شہید ہونے والے ایڈووکیٹ امیرحیدرشاہ کے گھر جاکر انکے کے بھائی رحمٰن شاہ اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما یعقوب حسینی ، عبداللہ مطہری ،چوہدری اظہرحسن اور دیگر بھی موجود تھے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی اور فاتحہ خوانی کی۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree