وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی وفدکے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات ، ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم قومی سیاسی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفدمیں ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی،صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید حسن کاظمی اور صوبائی سیکریٹری روابط رائے ناصرعلی بھی شامل تھے ۔کامل علی آغا نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکی آمد پر شکریہ اداکیا۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ بھکر کے دوران مشہور و معروف قدیمی امام بارگاہ قصر زینب کا دورہ کیا، تحریک جعفریہ کے سرگرم سینیئر رہنما وزارت حسین نقوی کے بیٹے سید سکندر حسین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر سید وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے بیٹے سے اظہار افسوس کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، بعدازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید وزارت حسین نقوی کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی کا قومیات میں بڑا اہم کردار تھا، ان کی قربانیاں ملت جعفریہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے، قصر زینب کے مہتمم سید سکندر حسین نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قصر زینب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری جنرل  علامہ سید تصور حسین نقوی  نے وحدت نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ 7 مارچ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شریک ہو کر میری ملت کے غیور لوگوں نے میرے خون پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ، نہ صرف مسترد بلکہ بھرپور قوت سے ناکام بنایا۔ اور ثابت کر دیا کہ وہ تمام لوگ آج بھی میرے سڑک پر گرے لہو کو ضائع نہیں ہونے دیں۔ مجھ اور میری اہلیہ پر گولیاں  برسانے والوں کو تا دم زیست معاف نہیں کریں گے اور میری مظلومیت کے حامی تھے ہیں اور رہیں گے۔میں احتجاج میں شریک ملت کے ایک ایک فرد سمیت ان تمام احباب کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اسے کامیاب بنانے میں کسی بھی طور پر اپنا کردار ادا کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے سندھ کے وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے مبینہ قتل کو افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ میرہزار خان بجارانی کا شمار ملک کے قد آور سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔ اس سانحہ کی فوری طور پرتحقیقات ہونی چاہیے تاکہ حقائق کا پتا لگا کر ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(اوورسیز نیوز آن لائن) علامہ تصور حسین نقوی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کا سراغ نہ مل سکا، انتظامیہ ریاست کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی  اور ان کی اہلیہ پر 15فروری کو نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ۔ ملزمان دن دیہاڑے کاروائی کر کے غائب ہو گئے ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہے ۔ واقعہ کے بعد آزادکشمیر بھر سمیت پاکستان میں بھی قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے احتجاج کیا۔انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے بعد احتجاج کا سلسلہ تو رک گیا مگر تا حال کوئی تسلی بخش کاروائی نہ ہو سکی ۔انتظامیہ کی نا اہلی پر آزادکشمیر کے عوام میں شدید بے چینی پائی گئی ہے ۔

ایک شہری نے اوورسیز نیوز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر علامہ تصور حسین نقوی الجوادی جیسی بڑی شخصیت پر حملہ کرنے والے گرفتار نہ ہو سکے اور دن کی روشنی میں پولیس و دیگر اداروں کی نظروں سے اوجھل ہو گئے تو عام شہریوں کا کیا بنے گا ۔ انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے ، اس واقعہ کو معمولی نہ سمجھا جائے، ریاست کے امن کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم سازش کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ، حملہ آور اور ان کے آلہ کار اگر قانون کی گرفت میں نہیں آتے تو ایسے مزید واقعات رونما ہو سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ علامہ تصور حسین نقوی الجوادی اور ان کی اہلیہ پر 15فروری کو دن گیارہ بجے نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علامہ تصور جوادی اور ا نکی اہلیہ زخمی ہو گئے ۔ جنہیں زخمی حالت میں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا ۔ بعد ازاں علامہ تصور جوادی کو اسلام آباد سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا تھا ۔چند روز قبل انہیں واپس مظفرآباد گھر منتقل کیا گیا ۔علامہ تصور جوادی تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں ۔

وحدت نیو(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی پر جہلم ویلی روڑ پر پیما ہسپتال کے قریب تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما شدید زخمی ہوگئے۔ تصور حسین نقوی الجوادی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ جہلم ویلی میں پیش آیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مولانا کی گردن اور سینے میں گولیاں لگی ہیں، جس کے وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں، سی ایم ایچ مظفرآباد میں ڈاکٹر آپریشن کر رہے ہیں، صورتحال نازک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کالے رنگ کی گاڑی میں سوار تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور الجوادی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علامہ تصور الجوادی اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جہلم ویلی روڈ سے گڑھی دوپٹہ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو مظفرآباد کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلزار خان نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں علامہ تصور الجوادی کو گردن میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جبکہ ان کی اہلیہ کو بازو میں ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علامہ جوادی کے رشتے دار تصور موسوی نے دعویٰ کیا کہ سیاہ کار میں ملزمان ان کا کافی دور سے پیچھا کر رہے تھے اور انھوں نے علامہ اور ان کی اہلیہ کو روانی برج کے پاس نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ جوادی کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ علامہ جوادی کو کچھ عرصے سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے اور یہ حملہ آزاد جموں و کشمیر کے امن کو فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذریعے تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔ تاہم ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ فی الوقت کسی نتیجے پر پہنچنا قبل ازوقت ہوگا اور ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا اس کے پیچھے کسی قسم کے فرقہ وارانہ عزائم تھے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد ہولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree