وحدت نیوز(جعفرآباد) گوٹھ بشام خان لہر ضلع جعفر آباد بلوچستان میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی مجلس عزا سے علامہ مقصود علی ڈومکی حاجی سیف علی ڈومکی مولانا منور حسین سولنگی مولانا ارشاد علی سولنگی نے خطاب کیا جب کہ نوحہ خوان غیور حسین بروہی نے نوحہ خوانی کی۔اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا حوا سے لے کر قیامت تک کائنات کی عورتوں کی سردار ہیں آپ کی حیات طیبہ صنف نسواں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔

علامہ مقصودڈومکی نے کہاکہ سید الانبیاء ص آپ کو ام ابیہا یعنی اپنی ماں کہہ کر احترام فرماتے اور آپ ص حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے احترام میں کھڑے ہوجاتے۔ آپ نے جو تاریخی خطبہ دیا وہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے ہے کہ سیدہ کائنات کی ذات گرامی علم و عرفان کا سمندر تھیں۔ بنت رسول ص کی مظلومانہ شہادت پر پوری امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ آج امت مسلمہ خصوصا صنف نسواں کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اسلام کے خلاف اسلام دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ آج مغرب نے بے حیائی فحاشی عریانی کی جس تہذیب کے ذریعے انسانیت پر ثقافتی یلغار کی ہے اس کے مقابلے کے لیے مسلم خواتین کو سیرت زہراء کو اپناتے ہوئے حجاب عفت اور پاکدامنی کو فروغ دینا ہوگا۔

وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام ایام فاطمیہؑ کی مجالس عزا کی آخری مجلس گاؤں مانک لغاری میں منعقد کی گئی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد بخش غدیری کا کہنا تھا کہ ٹنڈو محمد خان میں مختلف مقامات پر انیس سے زائد مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علماء نے خطاب کیا دؤران ایام فاطمیہؑ مومنین نوحہ خوان انجمنوں کے ساتھ ساتھ مقامی علماء نے بھی بھرپور تعاون کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے ان تمام عوام وخواص کے مشکور وممنون ہیں جنہوں نے ایام فاطمیہؑ کی مجالس عزا کے انعقاد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ایام فاطمیہؑ کو عاشور کی طرح منانے میں ہمارے قدم بقدم ساتھ رہے مولانا محمد بخش غدیری کامزید کہنا تھا ملجس وحدت مسلمین ملک وقوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے ہم عزاداری آئمہ اطھارینؑ میں کسی قسم کی رکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے عزاداران کی تمام تر مشکلاتیں ہماری مشکلاتیں ہیں عزاداری میں درپیش مسائل کے حل کے لئے بانیان مجالس وعزاداران کے جائز مسائل کے حل کے لئے بھرپور ساتھ دینگے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین  کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے سیال موڑ میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کیا ،آپ نے جناب سیدہ سلام الله علیھا کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت زھرا سلام الله علیھا اپنے بابا کی صرف بیٹی نہیں تھیں بلکہ کار رسالت کی انجام دہی میں ان کی ناصرہ و مدد گار تھیں ، اور اسی طرح جناب امیرالمومنین ع کے لیے فقط زوجہ نہیں تھیں بلکہ ان کے حقِ امامت و ولایت کو پہچانتے ہوئے ان کا دفاع کرنے والی اور معاون رہیں،بعد از مجلس محترمہ معصومہ نقوی نے سیال موڑ یونٹ ممبران کو حریم ولایت رسالہ پر مباحثے اور ہفتہ واردعا کی محافل منعقد کرنے کی تاکید کی۔

وحدت نیوز(بھوانہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تحصیل بھوانہ کی جانب سے 13 جمادی الاول سے مجالس فاطمیه(س) کا سلسلہ جاری ہے،یہ مجالس تحصیل بھوانہ کے مختلف علاقوں اور محلوں میں منعقد ہو رہی ہیں اور ان تمام مجالس عزا سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن زیدی خطاب کررہی ہیں ،محترمہ گلشن زیدی نے آج کی مجلس سے خطاب کرتے ہوے معاشرہ سازی میں خواتین کے کردار کو تفصیلا ًپیش کیا۔ انھوں نے کہاکہ ایک زندہ و بیدار اور مہذب معاشرے جب ہی وجود میں آتے ہیں جب وہاں کی خواتین شعور و آگاہی رکھتی ہوں،یہ سلسلہ مجالس 3 جمادی الثانی روز شہادت جناب سیدہ سلام الله علیھا تک جاری رہیگا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام کے لیے خاتون جنت سلام اللہ علیہا کے طرز زندگی کو شعار بنانا ہو گا۔اہلبیت علیہم السلام کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔ استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کے لیے عزم استقامت کا درس اسی گھرانے سے ملتا ہے۔جب تک تعلیمات اہلیبت علیہم السلام کا حقیقی درک اور مفہوم سے آشنائی نہیں ہوتی تب تک امت مسلمہ اسی طرح منتشر اور دست و گریبان رہے گی۔حق فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شناخت حاصل کر کے ذلت و اضطراب کی زندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار اور روشن تعلیمات سے دور کیا جا رہا ہے۔اخلاقی تنزلی پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہے۔اسلامی تہذیب و تمدن کو دانستہ فراموش کیا جا رہا ہے ۔جس کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔معاشرے کی تربیت کے لیے مستورات کو اپنی ذمہ داریاں اورکردار ادا کرنا ہو گا۔جناب سیدہ کی پوری زندگی خواتین کے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے خاتون جنت کے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے۔اگر ماں فاطمہ زہرا ہوں تو بیٹے حسن و حسین ہوتے ہیں۔یزید جیسے جابر و فاسق حکمران سے حق کی خاطر نبرد آزما ہونے کا درس امام عالی مقام علیہ السلام نے نبی زادی کی آغوش سے حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  دورحاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مخدومہ کونین حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت باطل قوتیں پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کو اپنے تابع کرنا چاہتی ہیں۔انہیں شکست دینے کے لیے حسینی جرات و حوصلے اور کردار کی ضرورت ہے۔ان قوتوں کو شکست دینے کے لیے مسلمانوں کو حسینی کردار اپنانا ہو گا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ و دعا کمیٹی سولجر بازار کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقدہ ھفتہ وار دعائے توسل و مجلس ایام فاطمیہ بسلسلہ شھادت خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہما میں ماتمی انجمنوں کے نمائندوں اور مومنین و خواتین نے شرکت کی ،دعا کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے رقت آمیز مصائب بی بی فاطمہ ؑ پڑھے ،بعد ختم دعا ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ سجاد شبیر رضوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہما کی زندگی بہترین نمونہ عمل ہے، بی بی کی یوم شھادت یعنی ایام فاطمیہ کو عاشوراء کی طرح پورے پاکستان میں مجلس عزا و جلوس عزا برپا کرنا چا ئیے،دختررسول ﷺکی مظلومیت کوآشکارکرنےکیلئےایام فاطمیہ کوعاشوراکی طرح منانے کی ضرورت ہے، ختم مجلس مشہورِ نوحہ خواں طاہر رضا زیدی نے نوحہ خوانی و ماتم داری بھی کی گئی ،اس موقع پر صوبائی رہنما ناصر حسینی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن ، محمد سیعد ، عقیل احمد ، ودیگر شخصیات بھی موجود تھی ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی کی والدہ ، بلوچستان کے صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا کی ہمشیرہ اور سید اسرار گیلانی کے والد کی قضاء الہی سے رحلت پر انکے عزیز و خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اور شیعہ  مسنگ پرسنز و سماجی رہنما ممتاز رضوی کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree