وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ضلع میانوالی کے 237 یتیم بچوں میں وظائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنماء علی رضا طوری, عدیل عباس زیدی, ضلعی رہنماء علمدار حسین ایڈووکیٹ, کیپٹن ریٹائرڈ رفیع اللہ خان اور سید مظفر نقوی موجود تھے۔ علی رضا طوری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کو ایک مضبوط ملت کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے، ہماری خواہش ہے کہ ہماری ملت و قوم کا ایک ایک بچہ علم کے زیور سے آراستہ ہو اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بہترین رول ادا کرے، ضلع میانوالی کے 237 بچوں میں وظائف کی تقسیم کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہ بچے خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلکہ معاشرہ میں خود اعتمادی کیساتھ جیتے ہوئے اپنا مستقبل بہتر بنائیں۔.

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین کی جانب سے المصطفیٰ اسکول کے ایتام میں موسمی لباس تقسیم کیئے، اس موقع پربچوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا، لبا س کی تقسیم ٹرسٹ کے رکن رضا علی اور ارشاد بنگش اور المصطفیٰ اسکول کے ڈائریکٹر ملک اقرار حسین کے ہاتھوں انجام پائی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک اقرار حسین نے کہا کہ ہم خیر العمل ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان اور انکی ٹیم کے شکرگذار ہیں کہ انہوں نے المصطفیٰ سکول کے ایتام کو موسمی لباس کا ہدیہ عنایت کیا،ہم ٹرسٹ کی ترقی کےلئے دعاگو ہیں اور امیدوار ہیں کہ آئندہ بھی خدمت ایتام کا یہ خوبصورت عمل جاری و ساری رہے گا،ہم ٹرسٹ کے توسط سے ہیت امام حسین کویت کے بھی شکرگذار ہیں۔

وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ضلع میانوالی میں 230 یتیم بچوں میں رقوم تقسیم کی گئیں، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری فلاح و بہبود علی رضا طوری اور سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے ضلع میانوالی کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران میانوالی سٹی، عیسٰی خیل، پکی شاہ مردان، شیانوالی، واں بچھراں، پپلاں اور چکڑالہ میں 230 یتیم بچوں میں رقوم تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع میانوالی کے رہنما بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر علی رضا طوری نے کہا کہ امام علی (ع) نے اپنے بچوں کو وصیت میں یتیموں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی، لہذا ہمیں امام علی (ع) کی اس وصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یتیم بچوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے، مجلس وحدت مسلمین اسی جذبہ کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشرہ کے پسے ہوئے طبقہ کی داد رسی کر رہی ہے، معاشرہ میں تبدیلی کسی ایک فرد یا تنظیم کے بس کی بات نہیں، بلکہ ہمیں یہ جذبہ امت مسلمہ میں بیدار کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے میانوالی میں 233 یتیم بچوں میں رقوم تقسیم کی گئیں، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنما سید عدیل عباس زیدی، ضلع میانوالی کے سیکرٹری جنرل الطاف حسین خان اور ضلعی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور 233 یتیم بچے، بچیوں میں رقوم تقسیم کیں، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما سید عدیل عباس زیدی نے اس موقع پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت پاکستان میں مظلومین اور پسے ہوئے طبقہ کی واحد امید ہے، مستحق اور یتیم تک اس کا حق پہنچانا اور اس کی دادرسی کسی بڑی عبادت سے کم نہیں، مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم کا مشن اور فریضہ ہے، یہ کسی پر احسان نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree