وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (کو ئٹہ ڈویژن) کی جانب سے سعودی حکومت کے آمرانہ و جابرانہ اقدام کے خلاف علمدار روڈ مائیلوشہید چوک سے شہداء چوک تک ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عوام الناس نے سعودی عرب کے عظیم سیاسی ، مذہبی اور سماجی رہنماآیت اللہ شیخ باقر النمرکو پھانسی دے کر شہید کرنے والی سعودی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

اس احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ شیخ باقر النم سعودی عرب میں اتحاد بین المسلمین کے سب سے بڑے داعی تھے۔انہوں نے سعودی بادشاہ کی ظالمانہ اورآمرانہ کے خلاف پرامن احتجاج اور تنقید کی۔اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے سیاسی جدوجہد کا راستہ اپنایا۔لیکن سعودی حکومت اپنی ظالمانہ پالسیوں کا کوئی جواب نہ دے سکی اور انھیں صرف احتجاج اور تنقید کرنے کے جرم میں پھانسی دے کر شہید کیا،ان کی شہادت جمہوریت اور انسانیت کے دعویداروں ، دنیا بھر میں انسانی حقوق کا پرچار کرنے والی سیاسی،سماجی شخصیات ،اداروں،جماعتوں اور ممالک کے لئے کھڑا امتحان ہے۔دنیا کے تمام حریت پسند آزاد انسان سعودی عرب کے اس انسانیت سوز اقدام کے خلاف ان کے موثر کردار کے منتظر ہیں کیونکہ شیخ باقر النمر کی شہادت پر ان کی خاموشی ان کے بڑے بڑے دعووٗں کے تابوت پر آخری کیل ٹوکنے کے مترادف ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور عالمی سطح پر اسلام کے دعویدار اور دینی قوتوں اور شخصیات و علماء ،جو ہمیشہ پیغمبر اسلام، قرآن مجید اور اہلِبیت و صحابہ کرام کی تعلیمات پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، کا کردار بھی انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ عالم اسلام پہلے ہی اسرائیل و مغرب کے مظالم کا شکار ہے لیکن اب سعودی حکومت نے وہی ااسرائیل کا کردار نبھانا شروع کر دیا ہے، وہ کردار جو اسرائیل فلسطین میں ادا کر رہی ہے وہی کردار سعودی حکومت یمن، عراق اور شام میں ادا کر رہی ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے پھیلانے والے تکفیری نظریات نے اکثر اسلامی ممالک کو دہشت گردی کے کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔سعودی حکومت نے ٓآیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کرکے عالم اسلام کو فرقہ واریت کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی ہے اور یہ ان کی ایک بہت بڑی غلطی ہے۔

ان تمام حالات کو دیکھ کر پاکستان کو اپنی خارجہ پالسیاں احتیاط کیساتھ مرتب کرنا ہوں گی،کسی بھی ایسے اتحاد کا حصہ بنناجو فرقہ ورانہ بنیادوں پر قائم کی گئی ہے وطن عزیز کے لئے نقصان کا باعث ہوسکتاہے۔اسی طرح سعودی عرب کی موجودہ حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات پر پاکستان کو نظر ثانی کرنا ہوگی۔ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، اسلام و مسلمین کی حفاظت اور اتحاد کے لئے دعا بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (مری) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تحصیل مری بھمروٹ سیداں کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کوآرڈینیٹربرائے شعبہ خواتین خانم سیدہ زہرا نقوی نے کیا،انہوں نے سیرت پیغمبر اکرم ﷺپر روشنی ڈالی اور خواتین کو اسوہ حسنہ کی اتباءکی تلقین کی، پروگرام میں چھ یونٹس نے شرکت کی،جشن میلاد میں مقابلہ نعت خوانی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ سنی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، علاقہ کی اہل سنت خواتین نے بھی بڑی تعداد جشن میلاد النبیﷺ میں شریک ہوئی۔

بعد ازاں یونٹس کی نمائندہ خواتین کے ساتھ خانم نرگس سجاد کی سربراہی میں مرکزی کوآرڈینیٹربرائے شعبہ خواتین خانم سیدہ زہرا نقوی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر بحث لائے گئے، یونٹ کی جانب سے خواتین کی فنی سلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے ووکیشنل سینٹرکے قیام پر زور دیا گیا۔

وحدت نیوز (ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ میں ملک بھر کی طرح یوم سیاہ کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔سعودی شیعہ راہنماء باقر النمر کی شہادت پر ظالم آل سعود کے خلاف مظاہرہ سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی راہنماء زاہد حسین مہدوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی آل سعود اصل میں آل یہود ہیں ۔باقر النمر کو شہید کر کے آل سعود نے اپنی نابودی کا سامان اپنے ہاتھ سے کر لیاہے ۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ شیخ باقر انمر کو صرف اس جرم میں شہید کر دیا گیا کہ وہ حکومت پر تنقید کرتے تھے ، آزادی کی حمایت ااور جنت البقع کے مزارات کی تعمیرات کا مطالبہ کرتے تھے کو سزائے موت اپنا تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ناحق بہایا گیایہ خون سعودی حکومت کو مہنگا پڑے گا شیخ باقر النمر کا قتل آل سعود کی سیاسی غلطی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اپنی بقاء کے لئے نائجیریا ، بحرین ، یمن ، عراق ، شام ، افغانستان میں مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کر رہی ہے انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے ہے اگر حکومت 34ملکی تکفیری فوجی اتحاد کا حصہ بنی تو محبان وطن عالم اسلام کی بقاء کے لیئے اٹھ کھڑے ہوں گے ۔مظاہرے سے ضلعی راہنماء حاجی محمد اسلم امامیہ اسٹوڈنٹس کے راہنماء عرفان حیدر نے بھی خطاب کیابعد ازاں ریلی مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگئی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو میں عالمی صورتحال اور پاکستان کے کردار کو زیر بحث لایا گیا۔علامہ ناصر نے کہا کہ دو برادر اسلامی ممالک میں تناو کی کیفیت دشمن کے ارادوں کو تکمیل تک پہچانے اور حوصلوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔اس وقت استکباری قوتیں عالم اسلام کے اتحاد و وحدت پر کاری ضرب لگانا چاہتی ہیں۔ اسلامی ممالک کے مابین سرد جنگ کودوستی میں تبدیل کرانے کے لیے پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا۔چونتیس ممالک کے فوجی اتحاد کے نام پر بننے والے متنازعہ الائنس کا ہمیں حصہ نہیں بننا چاہیے ۔یہ فوجی اتحاد عالم اسلام کی قوت میں اضافے کی بجائے امریکی و اسرائیلی مفادات کے حصول کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جو عالم اسلام میں تصادم کی راہ ہموار کرے گا اور امت مسلمہ کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ریاست ہے ۔بین الاقوامی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہمیں بیرونی دباو سے آزاد خود مختارخارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ سعودی مفادات پر مبنی پالیسی خطے میں پاکستان کو تنہا کر دے گی۔انہوں نے انسانی حقوق کے علمبردار اور ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر کو پھانسی دینے کی بھی شدید مذمت کی اور اسے عدل و انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیا۔

چوہدری شجاعت نے علامہ ناصر عباس کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کو دونوں اسلامی ممالک کے درمیان ثالثی کا ہی کردار ادا کرنا چاہیے ۔اس وقت عالم اسلام کو اتحاد و اخوت کی ضرورت ہے تاکہ سامراجی طاقتوں کو امت مسلمہ کے خلاف اہداف کے حصول میں رکاوٹ کا سامنا رہے، او آئی سی کی موجودگی کے باوجودسعودی قیادت میں بننے والا فوجی اتحادفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ثبوتاژ کرے گا،  شیخ باقرالنمر کی سزائے موت نے عالم اسلام میں بے چینی کی لہر پید اکی ہے۔


واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تیزی سے تبدیل ہوتی قومی وبین الاقوامی صورتحال کے پیش نظرپاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قیادتوں سے فوری رابطے کا آغاز کردیا ہےوہ  سعودیہ اور ایران کے مابین موجودہ تنازعہ کے حل اور سعودی قیادت میں فرقہ وارانہ بنیاد پرتشکیل کردہ فوجی اتحاد سے پاکستان کی لاتعلقی کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree