وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے داعی شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کا اندراج انتقامی کارروائی ہے،وزیر اعلی سندھ ایف آئی آر واپس لینے کے احکامات صادر کریں،وفاقی و صوبائی حکومتوں نے دہشت گردوں کو آزاد چھوڑ رکھا ہے اور نیشنل ایکشن پلان کا رُخ محب وطن علما اور باکردار شخصیات کی طرف موڑ رکھا ہے ، درگاہ بلال شاہ نورانی پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں نے ہمیشہ ان بے گناہ شیعہ سنی افراد کو شہید کیا ہے جو مزارات اور اولیا ءاللہ سے عقیدت رکھتے ہیں، گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں میں یوم حسینؑ پر پابندی، طلبا کے خلاف ناروا اقدامات وزیراعلی گلگت بلتستان کے متعصبانہ رویہ پر دلالت کرتے ہیں،جی بی کے وزیر اعلی کا یہ طرز عمل اس کے اقتدار کی بقا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔گلگت بلتستان میںکسی بھی سنگین صورتحال کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلی پر ہو گی۔ وحدت ہاو ¿س کراچی میں اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستن کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا کہ ایک پُرامن اجتماع میں ان کی محض شرکت کو تقریر کا نام دے کر علامہ مرزا یوسف حسین پر بے بنیاد مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے انتظامیہ کے افسران کے خلاف کاروائی کریں، تاکہ اس تاثر کو زائل کیا جا سکے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے دہشت گردوں کو آزاد چھوڑ رکھا ہے اور نیشنل ایکشن پلان کا رُخ محب وطن علما اور باکردار شخصیات کی طرف موڑ رکھا ہے ۔علامہ مختار امامی نے درگاہ بلال شاہ نورانی پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں نے ان بے گناہ شیعہ سنی افراد کو شہید کیا ہے، جو مزارات اور اولیا ءاللہ سے عقیدت رکھتے ہیں، اس سانحہ کی ذمہ دار وہ تکفیری فکر ہے جو اپنے علاوہ سب کو کافر و مشرک اور واجب القتل سمجھتی ہے، اولیا اللہ کے مزارات شعائر اللہ ہیں، ان کی تعظیم و تکریم سب پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز کا نہ تھمنے والا سلسلہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ریاست کا اب اچھے اور برے دہشت گردوں کی تمیز ختم کرنا ہو گی، ملک دشمن عناصر کے ساتھ حکومت کی بے جا لچک نے آج ملک کے ہر شہری کو غیر محفوظ کر رکھا ہے، حکومت کی طرف سے بلند و بانگ دعووں کے کچھ ہی دیر بعدکوئی نیا واقعہ رونما ہو جاتا ہے جو بے یقینی اورعدم تحفظ کی فضا کو تقویت دے رہا ہے، جب تک نیشنل ایکشن پلان پراس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جائےگا، تب تک بے گناہ لاشیں یونہی گرتی رہیں گی، عوام کے سامنے واضح کیا جائے کہ آخر قانون و آئین سے بالا وہ کون سی قوت ہے، جو کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف کاروائیوں میں رکاوٹ کا باعث ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی بیخ کنی سے مشروط ہے، حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف بھرپور اور مو ¿ثرآپریشن کا فوری اعلان کرے۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کی بندش اور طلبا کے خلاف ناروا اقدامات وزیراعلی گلگت بلتستان کے متعصبانہ رویہ پر دلالت کرتے ہیں، نااہل وزیر اعلی نان ایشو کو ایشو بنا کر حساسیت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ہماری اعلی سیاسی شخصیات دیوالی، کرسمس اور دیگر غیر اسلامی رسوم میں شرکت کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ پاکستان مذہبی آزادی پر یقین رکھتا ہے جبکہ دوسری طرف نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت منانا کو قابل تعزیر ٹہرایا جا رہاہے،گلگت بلتستان کی حکومت اپنے نظریات پوری قوم پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میںگزشتہ کئی دنوں سے دھرنے اور احتجاج جاری ہیں، لیکن وہاں کی حکومت مسلسل عدم توجہی کا مظاہرہ کر کے بے حسی کا ثبوت دے رہی ہے۔جی بی کے وزیر اعلی کا یہ طرز عمل اس کے اقتدار کی بقا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔گلگت بلتستان میں کسی بھی سنگین صورتحال کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلی پر ہو گی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔گرم کی شدت میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے200سے زائد افراد کی حلاقت پرد لی افسوس ہے ۔شدیدگرمی کی لہر میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے ۔ و حدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں ماہ رمضان کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جاتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے یہ سہولت بھی چھین لی ہے۔ مسلم لیگ ن کی طرف کے سے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوی طفل تسلی ثابت ہوئے ہیں۔حکومت عوام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اورصوبائی سطح پر کے الیکٹرک انتظامیہ کی طرف سے واضح اعلان کیا گیا تھا کہ ماہ رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن اس کے باوجودبجلی کی آنکھ مچولی کا وہی سلسلہ جاری ہے۔ عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کے الیکٹرک اور واپڈا کے حکام وزیر اعظم کے احکامات کو کسی کھاتے میں نہیں لکھتے یا پھر وزیر اعظم نے عوام کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔علی حسین نقوی نے ملک بھر بلخصوص کراچی کی عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ شہر بھر میں جاری کے الیکٹرک کی نااہلی کے خلاف آپریشن برق کا آغاز کریں شہر کی عوام کے الیکٹرک کے خلاف اپنا احتجاج مذید تیز کریں اور ان کے خلاف ڈسٹرک سطح پر قانونی چارہ جوئی کی جائے تاکہ اضافی بلرزاور بجلی بندش کا شہر سے خاتمہ کیا جا سکے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ کہ الیکٹرک کی نا اہلی کے خلاف کاروائی کریں شہرمیں عوام گرمی و لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں مگر اس صوبہ کے حکمران جماعتیں مسئلہ کے حل کے بجائے اپنی سیاست چمکا رہی ہیں ۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و پانی کی عدم فراہمی کا ملبہ ایک دوسرے پر گرا نے سے عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو رہا ہے اُن کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کو بجلی فراہمی کیلئے مذید کمپنیز میں تقسیم کیا جائے یا پھر اس کی حکومتی سطح پر نجکاری کے خاتمہ کیا جائے اور ترجیحی بینادوں پر ادارے میں بہتری لائے جانے کے اقدامات کئے جائیں۔ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلاطعاطل فراہمی کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کو گرمی کی اس شدت میں لوڈشیدنگ کی اذیت سے نجات حاصل ہو سکے۔

وحدت نیوز (خانیوال) ملک بھر میں عشرہ محرم الحرام امن و امان سے گزرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں عزاداروں، بانیان اور تنظیمی افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کے نواحی علاقے عبدالحکیم میں گیارہ محرم الحرام کے جلوس کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع خانیوال کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مختارحسین سمیت 17 افراد کے خلاف بے گناہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم خانیوال کے رہنما جواد حیدرنے'' وحدت نیوز'' کو بتایا کہ جس جلوس کو ایشو بنا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ قدیمی ہے اور اس سال یہ جلوس ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی کی زیرنگرانی میں نکالا گیا۔ یہ جلوس بستی سیداں والی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نواں شہر پر اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس کے لائسنسدار غلام رضا زرگر ہیں جن کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے پُرامن محرم کے بعد اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مقامی ایس ایچ او اور ڈی پی او خانیوال ایازسلیم کی شیعہ دشمنی واضح ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ آخر کار ریڈ زون کے شہداء کے خون کی برکت سے ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کی ایف آئی آر ڈھائی ماہ بعد کاٹ لی گئی۔ کیا جمہوریت کو ڈھال بنانے اور بد نام کرنے والے سول ڈکٹیٹرشریف برادران بتا سکتے ہیں کہ ریڈ زون کے مظلوم شہداء کی ایف آئی آر کٹوانے کیلئے انہیں کتنے شہداء درکار ہیں۔عدالتوں اورپارلیمنٹ کے آنکھوں کے سامنے گرنے والا معصوم بچوں،خواتین اورآزادی وانقلاب کے جذبے سے سرشار جوانوں کے پر جوش خون کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو وہ ان مظالم اور خاموش ایوانوں کو بہاکر لے جائے گا۔زخموں سے چور اور مجرو ح دل بے گنا ہ اور مظلوم عوام کی درد بھری آہیں اور بدعائیں ظالم حکمرانوں کے اقتداراور فرعونیت خاتمے کی علامت ہیں ۔سیاسی شعبہ باز اور اپنی پارٹی کی مصلحت کو سلطنت کے وقار اور تحفظ پر فوقیت دینے والے پارلیمانی لیڈر ظالم اور مظلوم میں تمیز کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں ۔ اگر فرض کریں کے عوام نے انہیں حقیقی مینڈیٹ دے ہی دیا ہے تو اس کی حفاظت بھی توان کی ذمہ داری بنتی ہے۔عوام نے اس لئے تومینڈیٹ نہیں دیا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کا کبھی ماڈل ٹاؤن لاہور میں اور کبھی شاہراہ دستور اسلام آباد میں بے رحمی سے قتل کریں ۔نواز شریف اور شہباز شریف کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور جمہوریت کے قاتلوں کی ظالمانہ حکومت کو جمہوریت کے نام سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ نہ سمجھیں کہ عوام کو دھوکہ دے رہیں ہیں وہ ہر گز عوام کے غیض وغضب اورمظلوم عوام کے خالق اور پروردگار کے عذاب سے بچ نہیں سکتے ۔ ان انقلابیوں اور آزادی کے طلب گاروں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن مزید ذلت وتکبر اور ظلم و بربریت کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان میں ظالمانہ کے خاتمے میں کا وقت آ چکا ہے پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے نوجوانون کو کردار ادا کرنا چاہیے سانحہ ماڈل ٹاوُن بدترین ریاستی دہشت گردی ہے ذمہ داران کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج تک نہ ہونا عدل و انصاف پر سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری سید فضل عباس نقوی نے پاکستان عوامی تحریک یوتھ کے زیر اہتمام یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ تشدد اور انتہا پسندی کی سیاست کو مسترد کیا ہے ۔ہم نے دنیا بھر میں پرامن احتجاج کی مثال قائم کی ہے 100 سے زائد شہدا کی جنازوں کیساتھ منفی 10 سینٹی گریڈکی سردی میں پانچ دن تک مسلسل پاکستان سمیت لندن امریکہ کے سٹرکوں پر بیٹھے رہے لیکن اپنے مطالبات پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا اور اس وقت کے فرعونوں کو سرنگوں کرکے بتا دیا کہ نہتے اور پر امن لوگوں کی عوامی طاقت میں کتنا دم ہے،سید فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس مشکل دور میں اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے بروئے کار لائیں پاکستان مسلم امہ میں واحد ایٹمی طاقت ہے جو اسلام دشمنوں اور ملک دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی،دہشت گردوں کو مختلف روپ میں اسلام کے نام پر اسلام دشمن طاقتیں پاکستان پر مسلط کر رہے ہیں ہمیں ان خارجی دہشت گرد جو دراصل راء اور موساد کے ایجنٹ ہے کے مقابلے میں اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

 

 سید فضل عباس نقوی نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی اس نسل کشی میں امریکہ،برطانیہ اور یورپی ممالک برابر کے شریک ہیں جو عالمی دہشت گرد اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہیں اسرائیل کے خلاف عرب دنیا کی خاموشی نے ان منافقانہ پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا آج عرب عوام مقاومت کیساتھ ہیں عرب عوام کی دلوں میں حزب اللہ اور حماس کی حکمرانی ہے،انہوں نے تمام یوتھ آگنائزیشنز کو دعوت دی کہ وہ اس جمعتہ الوداع کو یوم القدس کی ریلیوں میں شریک ہوکر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree