وحدت نیوز (کوئٹہ) ملک کو دہشتگردی، تکفیری عناصر اور ظالموں سے پاک کرنا ہوگا، پاکستان کے اندر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور ذمہ داران سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔ ملک کے اندر پچھلے دو دھائی میں ہزاروں پاکستانیوں کو ان کے قیمتی جانوں سے محروم کیا گیا مگر حکومت ان کے قاتلوں کو گرفتار اور پھر سزا دینے کے بجائے ، خاموشی کو مصلحت جانتی رہی مگر اب ایسا وقت آپہنچا ہے جب وفاقی حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی تکفیریت کے فروغ کا سبب بن رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ایم پی اے آغا رضا نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں رہنے والے تمام مظلومین کی آواز بن گئی ہے، ملک کے چپے چپے کو دہشتگردوں نے اپنی کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہے، نا ہی کوئی ادارہ دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رہا ہے اور نا ہی ہسپتال یا اسکول، دہشتگردوں نے پاکستان میں بسنے والے تمام نسلوں، ذاتوں کو اپنا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج کوئی بھی انسان اپنے مال و جان کو محفوظ نہیں سمجھتا اور خبروں میں دل دہلا دینے والے واقعات کی خبریں عام ہو گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں حکومت کو حرکت میں آتے ہوئے، دہشتگردوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے تھا مگر سمجھ سے بالا تر تو یہ ہے کہ ملک میں بد امنی کے باوجود حکومت اپنے آپ کو من پسند جماعت سمجھتے ہوئے مکمل اطمنان کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے تکفیریت، تکفیری سوچ اور تخریب کاروں سے بیزارہ کا اظہار کر لیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت عوام کی سنے اور تکفیری عناصر کو چائے سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینک دے اور ملک میں خوشحالی لائے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب ڈھائی مہینے سے سراپا احتجاج ہے اور اپنی ساری قوت پاکستان کو بہتر بنانے میں لگا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے مختلف سیاسی قیادتوں اور اداروں نے انکی حمایت کی اور مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان کے مطابق ایم پی اے آغا رضا نے تعلیم میں طلباء کی دلچسپی بڑھانے کیلئے یہ اعلان کیا کہ میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک پی بی2 کے وہ طلباء جو پورے صوبے میں پہلی، دوسری یا تیسری پوزیشن حاصل کریں گے، انہیں ایم پی اے آغا رضا کی جانب سے دو لاکھ روپے انعام دیئے جائیں گے، طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کسی بھی ملک میں تعلیم کو ترقی کی راہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ایک روشنی کی مانند ہے جو ساری دنیا کو روشن کردیتا ہے اور تعلیم یافتہ شخص کی مثال شمع کی طرح ہے، ہمیں آج جن دشواریوں کا سامنا ہے ان کی بنیادی وجہ تعلیم سے محرومی اور تعلیمی میدان میں پسماندگی ہے، دور جدید میں ترقی یافتہ اقوام کے صف میں کھڑے ہونے کیلئے ٹیکنالوجی اور علم کا حصول وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کا واسطہ ہماری دلچسپی سے ہوتا ہے، لہٰذا طلباء کے تعلیم میں دلچسپی بے مثال کامیابی کی ضمانت دے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں تعلیم کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کی پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو ان کے نام سے پڑھنے کا حکم دیا، علم کا حصول معاشرے کے ہر فرد کیلئے ضروری ہے ۔ طلباء کی تعلیم اور اضافی سرگرمیوں میں دلچسپی قابل تحسین ہے اور اسی طریقے سے وہ اپنے پوشیدہ ہنر کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں ، علم سے محبت ہمیں ترقی کے پٹری پر لا سکتی ہے۔ اس وقت اساتذہ، سماجی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طلباء کی حوصلہ افزائی کرے، مختلف تقریری مقابلوں ، کھیلوں اور دیگر غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔ جن قوموں کو طالب علم کے قدر کا اندازہ ہے اور جنہیں معلوم ہے کہ انکی بقاء کا واحد ذریعہ تعلیم ہے وہی اقوام کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے جدید دور میں تمام تر معلومات طلباء کے دسترس میں ہیں، جدید آلات اور مشینوں سے کسی بھی قسم کے معلومات کو منٹوں میں حاصل کیا جا سکتا ہے، طلباء کو چاہئے کہ ان سہولیات کا مثبت استعمال کر کے ان سے مستفید ہو۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ایک طالب علم پر لازم ہے کہ وہ اپنی تعلیمی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما و صوبائی اسمبلی کے رکن آغا رضا نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قومیں اپنی اصلاح کرکے آگے  بڑھتی ہیں۔پاکستان اس وقت بد ترین حالات سے دو چار ہے ہمارا اتحاد ملک کو اس سنگین حالات سے نکال سکتا ہے ۔

انہوں نے کوئٹہ میں قیام امن کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ سیمینار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ امن کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، دہشتگردی کے علاوہ طبقاتی نظام، سیاسی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران اور زندگی گزارنے کی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ مایوس ہو چکے ہیں مگر اس بات کی توقع کی جاسکتی ہے کہ امن کے قیام کے بعد ان مسائل کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں ہم بحثیت ایک قوم ملک کی فلاح کیلئے کام نہیں کررہے تھے اور امن کی بحالی کی امیدیں ختم ہو چکی تھی مگر آج ہم نے ثابت کردیا کہ ہم کسی بھی مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں اور یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے معاشرے کے قیام کیلئے جدو جہد کرنا چاہئے جہاں ہم آہنگی، برداشت، امن، خوشحالی کا راج ہو اور جہاں لوگ سکون سے رہ سکے اور اپنی ترقی کا سفر طے کریں۔ حکمرانوں کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی کاؤشیں کرنا ہوگی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں اور وہ معاشی آسودگی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے استحکام پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں کیونکہ معاشی طور پر خوشحال عوام ہی ریاست کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغارضا)نے باچا خان یونیورسٹی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھی آرمی پبلک سکول حملے کا زخم بھرا ہی نہیں تھا کہ دہشتگردوں نے ہمارے مستقبل پر ایک اور حملہ کردیا۔ قیمتی جانوں کی قربانی کو ضائع نہ ہونے دیا جائے اور شہیدوں کے ساتھ وفا کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکو ان کے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اگر دہشتگرد اور دہشتگردی کی سوچ رکھنے والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ تعلیمی اداروں پر حملوں سے ہماری حوصلہ شکنی ہوگی اور یہ ہمارے تعلیم سے محرومی کی وجہ بنے گی ،تو یہ انکی بھول ہے۔ سب اس بات سے واقف ہوگئے ہیں کہ تعلیم ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور اس سے محرومی کے تمام تر سازشیں ناکام ہونگے۔ ہماری قوم اپنی فلاح اور ترقی کیلئے تعلیم کے حصول کو جاری رکھے گی

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کا بڑھ جانا دہشتگردوں کو چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے، اگر دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی جاتی اور انکی جڑین کاٹ لی جاتی تو آج ان دنوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور ابھی بھی اگر سخت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں مزید نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہو جائے دہشتگردی کی سوچ کو ختم کرنے کیلئے کام کیا جائے۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وطن عزیز پاکستان کا قیام ہی اسلام کے نام پر ہوا ہے اور اسے نقصان پہنچانے والا ہرگز مسلمان نہیں ہوسکتا، اسلام کے نام پر دھوکہ دے کر دہشتگردی کرانے کی ترکیب مزید نہیں چل سکتی۔

آخرمیں آغا رضا نے باچاخان یونیورسٹی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے پورے ملک کو نقصان ہوا ہے اور ساری قوم انکے غم میں انکے ساتھ ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے کہا ہے کہ نئی نسل کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم کے شعبہ کو اولین ترجیح دینی چاہئے ، یہ بات آغا رضا نے ہزارہ سوسائٹی ہائی سکول کے طلباء میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ تعلیم پر توجہ دے کر ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہے۔ ہم غریب اور مستحقین کا حق انکے دہلیز تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ مستحقین کے حقوق پامال کرے تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستحق طلباء کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور انہیں تمام وسائل فراہم کیا جائے گا ۔ہمارا نصب العین بلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ، ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جس کا عملی ثبوت آج کی پروقار تقریب ہے جس میں تمام برادر اقوام سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں مختص فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں نظم و ضبط بہتر بنانے، تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ تدریس کے عمل کو با معنی اور مثبت بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔بلوچستان کو خوشحال ، ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہمارا وژن پڑھا لکھا بلوچستان ہونا چاہئے ، اس تقریب میں علاقے کے معتبرین اور لوگوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے کہاہے کہ گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔گوادر کاشغر روٹ کو پرانے روٹ پر بحال کیا جائے جس کا وعدہ وفاقی حکومت نے کیاتھا۔ وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ ہمیشہ سوتیلی ماں کا رہا ہے۔ پاکستان میں وسائل کا منصفانہ تقسیم سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس اہم منصوبے سے چھوٹے صوبوں اور بلوچستان کے عوام کو معاشی طور پر بہت فائدہ پہنچ رہا تھااور دوست ملک نے گوادر، ژوب ،ڈیرہ اسماعیل خان روٹ کو قابل عمل قرار دیا تھا لیکن وفاقی حکومت بد نیتی کی بنیاد پر اس منصوبے کو پنجاب سے گزارنا چاہتے ہیں۔ جو ایک ناروا عمل ہے۔ وسائل پر عدم اختیار اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے نہ ختم ہونے والے مسائل کو جنم دیا ۔ ملک کے آبادی کا بڑا حصہ آج بھی غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ رزق کے لیے عرصہ حیات تنگ ہونا ، معاشرے کی سدھار میں سب سے بڑی رکاوٹ اور قومی المیہ ہے۔ بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم میں وزیر اعظم کا اس منصوبے کو بلوچستان سے پنجاب تبدیل کرنے کا اعلان بلوچستان کے عوام کے حقوق پر ایک ڈاکے کے سوا کچھ نہیں ہے اور اس پسماندہ صوبے کے عوام کو مزید پسماندہ رکھنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ صوبے کے تمام سیاسی ، مذہبی اور تجارتی نمائندے اس اہم منصوبے کی تبدیلی کے خلاف آواز بلند کریں۔

 

علاوہ ازیں ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم آغا رضا کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداران نے محمد رضا چنگیزی (مرحوم) کے صاحبزادوں سلیم رضا ، ڈاکڑ سمیع رضا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree