وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ریاستی سیکرٹری فلاح بہبود سید عاطف حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عوام کی برداشت سے باہر ہے۔حکومت نے نئے سال کے پہلے دن عوام کو مہنگائی کی نوید سناکر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے باخبر کیا ہے۔حکومت کا یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کے انہیں عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اشیائے خورد ونوش سمیت ہر شے کو متاثر کرتا ہے۔متوسط طبقہ پہلے ہی ان گنت مشکلات کا شکار ہے۔حکومت کی ناکام پالیسیاں رہی سہی کسر نکال رہی ہیں۔عوام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے کسی طور متحمل نہیں۔جمہوریت عوامی حکومت کا نام ہے۔عوام پر زندگی تنگ کرنے کو جمہوریت نہیں کہتے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ اور ظالمانہ ہے۔عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) ملت جعفریہ کا نمائندہ اجلاس، علامہ سید تصور نقوی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی عدم گرفتاری پر ایک بار پھر اظہار تشویش، انتظامیہ و حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید، مجرمان کو جلد از جلد سلاخوں کے پیچھے چاہتے ہیں ورنہ آئندہ اجلاس میں احتجاج سمیت ہر آپشن پر غور کرتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اعلامیہ۔ تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ کی جانب سے علامہ تصور نقوی کے کیس کے حوالے بنائی گئی نمائندہ کمیٹی کا اجلاس، اجلاس علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی و جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری نے کی، جبکہ سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی، کوآرڈینیٹر کمیٹی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی، وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر علامہ سید فرید عباس نقوی، صدر حسینی فاؤنڈیشن سید عار ف حسین بخاری، کوآرڈینیٹر انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی سید شجاعت علی کاظمی، جنرل سیکرٹری انسداد دہشت گردی ایکشن کمیٹی سید تصور عباس موسوی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی، علامہ تصور نقوی کے ورثاء و کمیٹی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق علامہ سید تصور نقوی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مجرمان کی عدم گرفتاری پر ایک بار پھر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انتظامیہ و حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اس کیس کے حوالے سے کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ مجرمان کو جلد از کٹہرے میں لایا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو آئندہ اجلاس میں احتجاج سمیت ہر آپشن پر غور کرتے ہوئے سخت لائحہ عمل دیا جائے گا۔مشرکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے اس کے امن کو تہہ و بالا کرنے والوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملت جعفریہ ریاستی امن کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے مگر ملت کے اتنے اہم آدمی کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی اور کئی ماہ گرز جانے کے باوجود مجرمان کا بے نقاب نہ ہونا اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ ان کی کارکردگی سے ہم کسی طور پر بھی مطمئن نہیں۔ ہمارے مجرمان کو سلاخوں کے پیچھے نہ لایا گیا تو جلد سخت ردعمل دیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree