وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ آئی 8 مرکزی امام بارگاہ باب العلم میں نماز مغربین پڑھ کر مومنین باھر نکلے ہی رہے تھے کہ امام بارگاہ کے دروازے پر ہی دو موٹر سائیکل سوار دھشتگردوں نے اندھا دھند فائیرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے دو مومن شھید اور 4 مومنین زخمی ھوئے ان شہیدوں میں ایک مومن سیدین زیدی جو معروف قانون دان صوبہ سندھ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی حیثیت سےخدمات انجام دے چکے ہیں، اب وہ مجلس وحدت مسلمین کے قانونی مشیر تھے۔ زخموں کی تاب نا لاتے ھوئے درجہ شھادت پر فائز ھو چکے ھیں، دھشتگرد دو مومنین کو شھید اور چار کو زخمی کر کے فرار ھو گئے مگر اس وقت تک حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی، جیسے دھشتگردوں کے ساتھ حکومت کی ملی بھگت ھو. کتنے شیعہ قتل ھو چکے ھیں اور کس قدر شیعہ اغوا کر لیے گئے ہیں حکومت کو کوئی خبر نہیں ہے، وہ حکومت جو اپنی عوام کا تحفظ نہیں کر سکتی ایسی حکومت کو ختم ھو جانا چاہیے، عوام کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو عوام کو تحفظ دے سکے۔ .

وحدت نیوز (نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع نصیر آباد باری شاخ میں بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسن ظفر شمسی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی شرکاء سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ہائی کورٹ کے حکم پر ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا کیا یہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا، عدالت سے گزارش ہے کہ وہ از خود نوٹس لے کر سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر سید ناصر شیرازی کو رہا نا کیا گیا تو ہم حکمے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہم تختِ لاہور کا گہرائو کرینگے اور اس وقت تک تخت لاہور کا گهرائو جاری رکھیں گے جب تلک سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب نہیں کیا جاتا اپنی خطاب کے دوران کہا کہ تشیع کے بے گناہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی قانون اور عین کے متصادم ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا اگر ناصر شیرازی کسی مقدمے میں مطلوب تھا جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تو عدالت میں ان کو کیوں پیش نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ مجرم ہیں تو عدالت ان کو سزا دیگی اگر وہ مجرم نہیں ہیں پھر عدالت ان کو رہا کر دیگی یقیناً وہ مجرم نہیں ہیں وہ پاکستان کے امن پسند شہری ہیں?

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے جمعہ کے خطبہ میں پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ.17 دن گزر گئے لیکن ابھی تلک سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب نہیں کرایا گیا پنجاب ہائی کورٹ بار بار کہہ رہا ہے کہ سید ناصر عباس شیرازی کو پیش کرو لیکن پنجاب حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے رانا ثناءاللہ کے خلاف پٹیشن دائر کروائی تھی بجائے ان کے خلاف کارروائی کے الٹا انہیں اٹھایا گیا ہے ان پر کوئی کیس بھی نہیں اگر ہے تو ثابت کرتے تو ٹھیک لیکن کون سے قانون کے تحت انہیں اغوا کرایا گیا لہٰذا  ہم پھر سے حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان اور تمام تر ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوراً بازیاب کرایا جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ آئے دن دہشتگرد کوئٹہ میں دہشتگردی کرتے رہتے ہیں اب تو دہشتگردی معمول بنا چکا ہے، شیعہ نسل کشی سربازار کی جاتی ہے سب بازاری شیعہ نسل کشی دیکھتے رہتے ہیں کسی کو توفیق نہیں ہوتی کہ دہشتگردی کو روکا جائے یا دہشتگردی کے خلاف موثر آواز بلند کی جائے۔ حکومت پاکستان بالخصوص حکومت بلوچستان تو دہشتگردی سے نہ واقف ہیں بلوچستان میں جتنی دہشتگردی ہوئی ہے، بهاگ چهلگری ہو یا فتح پور، کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی ہو یا وکیلوں پر خود کش حملہ، حکومت بلوچستان نے آج تک کوئی ایکشن نہیں لیا کسی دہشتگرد کو اور سہولت کار کو نا تو کبھی گرفتار کیا اور نا کسی دہشتگرد کو سزا دی دہشتگرد کوئٹہ میں اور مستونگ میں دندناتے دہشتگردی کهلے عام کر رہے ہیں اور حکومت بلوچستان نے چپ سادھ کر رکھی ہے ایسا لگتا ہے جیسے حکومت بلوچستان کی نگرانی میں یہ سب کچھ ہو رہا ہو۔ جناب قمر جاوید باجوہ صاحب اگر حکومت بلوچستان اور حکومت پاکستان دہشتگردی بلوچستان میں نہیں روک سکتی. نسل کشوں سے شیعہ نسل کشی نہیں بند کر سکتی تو آپ میدان میں آئیں۔

وحدت نیوز(جهل مگسی) صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ برکت علی مطهری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے  وفد کے ہمراہ گدی نشین سید سرفراز شاہ سے شہدا فتح پور کی تعزیت کی اور  واقعے کی پر زور مذمت کی اس موقع پر  ایم پی اے  نواب زادہ نادر خان مگسی، نواب زادہ اورنگ زیب مگسی ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع جهل مگسی اور پیپلزپارٹی کے سابق وزیر صادق عمرانی اور علاقے کے سیاسی شخصیات موجود تھیں،سانحہ فتح پور میں جس بہادر کانسٹیبل شہید بہار خان لاشاری نے بہادری کا مظاہرہ کیا بهاگتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کرنے کی خاطر دو مرتبہ اپنی کلاشنکوف کا بٹ مارا جس سے دہشتگرد زمین پر گر پڑا اور گرتے ہی خودکش دھماکہ کر دیا جس کی وجہ سے یہ بہادر کانسٹیبل شہید ہوا،صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ برکت علی مطهری اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ان کے لواحقین سے گھر جاکر تعزیت کااظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی اور شہید کی بہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی کا کہنا ہے کہ مستونگ میں آج پھر شیعہ ھزارہ کو قتل کیا گیا، اس سانحہ میں چار افراد شھید ھوئے اور ایک زخمی. شھید ھونے والوں میں ایک خاتون بھی ھے۔ یہ سانحہ اس جگہ پیش آیا جہاں سے چند قدم پر ایف سی کی چیک پوسٹ قائم ہے، دھشتکگرد دھشتگردی کر کے اس جگہ سے باآسانی فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے، وھاں سے دھشتگردں کا فرار ھونا باعث تشویش ھے اور سیکورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت ھے۔ ان کا بیان میں کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان دھشتگردی کو ختم کرنے میں ناکام ھو چکی ھے، اسی وجہ سے دھشتگردی میں اضافہ ھوا ھے۔ کچھ دن پہلے کوئٹہ میں ایک فرض شناس پولیس آفیسر ایس ایس پی اور اسکے ساتھیوں کو شھید کیا گیا اور آج مستونگ میں یہ سانحہ پیش آیا ھے۔ کوئٹہ اور مستونگ دھشتگردوں کا گڑھ ھے، لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دھشتگرد کوئٹہ اور مستونگ میں دندناتے پھر رھے ھیں انکو حکومت گرفتار نہیں کر رھی۔ ان دھشت گردوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا. اس طرح پاکستان میں امن قائم نہیں ھوسکے گا۔ بلوچستان مین شیعہ عدم تحفظ کا شکار ھیں، اس لئے میں افواج پاکستان کے سربراہ  قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتا ھوں کہ وہ بلوچستان میں آپریشن شروع کریں خصوصا کوئٹہ اور مستونگ میں فوجی آپریشن شروع کریں اور دھشتگردوں کا صفایا کیا جائے۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree