وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے خبر رساں ادے اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہ باب العلم پر دہشتگردوں کا حالیہ حملہ اداروں کی نااہلی اور حکومتی ناکامی ہے۔ جب وفاقی دارالحکومت میں ہی عام انسان محفوظ نہیں تو پھر کہاں محفوظ ہوگا۔ ٹارگٹ کلنگ یا دہشت گردی صرف اسلام آباد یا ڈی آئی خان کا ہی تو مسئلہ نہیں ہے بلکہ پارا چنار سے لیکر کوئٹہ تک محدود نہیں، پشاور سے لیکر کراچی تک ہر علاقے میں یہ افسوسناک واقعات پیش آرہے ہیں۔ کرنے والے وہی لوگ ہیں جو کبھی سپاہ صحابہ، کبھی لشکر جھنگوی، کبھی طالبان تو کبھی داعش کے نام سے یہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے متفقہ اور مشترکہ طور پر ایک نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ اس نیشنل ایکشن پلان پہ کس حد تک اور کہاں تک عمل ہوا ہے۔ اگر نیشنل ایکشن پلان پہ اخلاص کیساتھ من و عن عمل کیا جاتا تو کیا اسلام آباد جیسے اہم ترین شہر میں جہاں قدم قدم پہ ریاستی اداروں کے اہلکار کسی نہ کسی صورت میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جہاں ہر راستے پر ایک آدھ ناکہ ضرور موجود ہے، تو ایسے شہر میں کیا اس طرح کی اندوہناک کارروائی انجام پاتی۔ اگر نیشنل ایکشن پلان پہ عمل ہوا ہوتا تو کیا دہشت گرد یوں سرعام کلاشنکوفیں لیکر گھوم رہے ہوتے اور نمازیوں کو یوں نشانہ بنا رہے ہوتے، ایسے سانحات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اسلام آباد تو ایسا شہر ہے، جہاں کسی کی کوئی ایکٹویٹی حکومت اور اداروں سے مخفی نہیں، کیا ادارے ان حملہ آوروں کے سہولتکاروں سے آگاہ نہیں ہوں گے۔ یقیناً ہوں گے، ضرورت اس امر کی ہے ان سہولتکاروں کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی طریقے سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حملہ آوروں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے۔ پورے ملک میں ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کے تمام مندرجات پہ عمل کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کا بدھ مورخہ یکم نومبر کو 9:00 بجے شب سیاہ ڈبل کیبن میں سوار سادہ لباس اور پنجاب ایلیٹ فورس کے لباس میں ملبوس افراد نے کمرشل مارکیٹ واپڈا ٹاون کی شاہراہ پہ روکا جس وقت وہ اپنے اہلیہ و کمسن بچوں کہ ہمراہ اپنے گھر واپڈا ٹاون واپس جارہے تھے۔ سادہ لباس میں ملبوس مسلح شخص انکی گاڑی کہ دروازہ پہ مکے مارنے لگا جس پہ ناصر شیرازی ایڈووکیٹ باہر نکلے تو انکا بلا کسی وارنٹ اغوا کرلیا گیا جبکہ انکی اہلیہ و بچے بھی موجود تھے۔ ان حیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء ارشد علی حیدری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر برادر مبشر اور دیگر موجود تھے۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ایک مذہبی سیاسی جماعت کی مرکزی شخصیت کو اس طرح اغوا کرنا جبکہ وہ سپریم کورٹ کا وکیل بھی ہو اور اس پہ کوئی الزام و نہ ایف آئی آر ہو، آئین پاکستان و حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کس آئین و قانون کہ تحت ایک معزز پاکستانی کو اسطرح انکے اہل خانہ کو حراساں کرکے گرفتار و اغوا کیا جاسکتا ہے، کونسا قانون اسکی اجازت دیتا ہے۔ سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی ماڈل ٹاون جی آئی ٹی رپورٹ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے اور اعلی عدلیہ کو مسلکی بنیاد پہ تقسیم کرنے کی سازش کہ خلاف لاہورہائی کورٹ میں پیٹیشن لگائی ہوئی تھی جسکی سماعت دو رکنی بینچ کررہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ سید ناصر شیرازی کے بھائی نے بدھ کی شب ستو کتلہ پولیس اسٹیشن لاہور میں پنجاب کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کہ خلاف ان کے اغوا پر پرچہ کی درخواست بھی دی ہے کیونکہ پنجاب کے حکمران کالعدم جماعتوں کہ سرپرست اور اپنے مخالفین بالخصوص شیعیان حیدرکرار کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ سید ناصر شیرازی کو ملک بھر سے لاپتہ مظلوم افراد کے حق میں بولنے اور اعلی عدلیہ کو مسلکی بنیادوں پہ تقسیم کرنے کی سازش کہ خلاف کھڑے ہونے کہ سزا دی گئی ہے۔ جس شخص پہ کوئی ایک بھی ایف آئی آر درج تک نہ ہو اسکو اس خوفناک طریقہ سے اغوا ملک میں جنگل کے قانون کا پتہ دیتا ہے جہاں آج کوئی بھی معزز شخص محفوظ نہیں اور کسی بھی چور، ڈاکو، لٹیرے اور ملک دشمن کو خطرہ نہیں۔ نواز لیگ کا چند ہفتے قبل سوشل میڈیا کا ایک فرد غائب ہوگیا تھا تو پوری جماعت باشمول نواز شریف و وزیر داخلہ میدان میں آگئے تھے جبکہ اسکے بارے میں اخبارات نے کہا تھا کہ وہ عدلیہ و قومی اداروں کہ خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث تھا۔ لیکن آج تیسرادن ہونے والا ہے لیکن وفاقی وزیر داخلہ کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگی بلکہ وہ ایک نااہل شخص کہ پروٹوکول میں مصروف ہیں۔ آج ملک بھر کہ گوشہ و کنار میں گمشدگان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کہ لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں۔ مولا علی (ع ) نے فرمایا تھا کہ "حکومت کفر سے تو چل سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں "
اب اس ملک کہ مظلوموں و محروموں کیساتھ ہونے والے ظلم کو روکنا ہوگا کہیں انکی فریادیں عرش الہٰی کو نہ ہلا دیں اور جب تخت اچھالے جائیں اور تاج گرائیں جائیں۔

وحدت نیوز(ہنگو) مجلس وحدت مسلمین ضلع ہنگو کے زیراہتمام ہنگو میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شیعہ تنظیموں نے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک مختلف تنظیموں نے مسﺅلین نے مجلس وحدت مسلمین کی ملت کیلئے کاوشوں اور خدمات کو سراہا اور بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مولانا شیر افضل کے مطابق اجلا س میں سیدان بانڈہ، محلہ گنجانوکلے، محلہ پاسکلے، محلہ سیدان, محلہ ورچینوال اورملک آباد کے جوانان نے شرکت کی اورمحرم الحرام کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔تنظیموں کی شرکت 
 

وحدت نیوز (ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے برما میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ظلم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور نام نہاد اسلامی اتحاد کی فوج کیوں خاموش ہے۔؟ روہنگیائی مسلمانوں پر آئے روز ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، بچوں کو ذبح کیا جارہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے، لیکن ابھی تک امت مسلمہ خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے، انسانی حقوق کی علبدرار تنظیمیں کہاں غائب ہیں۔؟ اسلام کا ٹھیکیدار سعودی عرب کہاں ہے۔؟ حکومت پاکستان نے اب تک اس حوالے سے کوئی واضح موقف نہیں دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگہ دیشی حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں پر اپنی سرحدیں بند کرکے یزدیت کا ثبوت دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر برما میں جاری اس ظلم کیخلاف ملک گیر بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ ہم ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔

وحدت نیوز (ہنگو) مجلس وحدت مسلمین کا ایک اجلاس ہنگو میں منعقد ہوا، جس میں ضلع ھنگو کےتنظیمی کارکنان اور مشران قوم اورعلماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی اورہنگو کے حالات پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی، صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ ارشاد عکی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا شیر علی نے خطاب کیا۔ علامہ عبدالحسین الحسینی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہنگو سمیت علاقہ بنگش کے عوام کی مقبول جماعت بن چکی ہے، ہم علاقہ کے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہم علاقہ کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

 وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین اور اتحاد بین المسلمین کے زیراہتمام ہری پور میں یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ اقبال بہشتی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، اتحاد بین المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر عباس جعفری ،ڈی آر سی کے چیئرمین تحسین الحق اعوان، جماعت اہلسنت کے راہنما راجہ شمیم انور، پی پی پی کے ضلعی صدر ذوالفقار قریشی، علامہ اظہر محمود، نون لیگ وویمن ونگ کی ضلعی صدر شازیہ جدون، ناظم ملک فیصل اقبال، پریس کلب کے صدر ذاکر حسین تنولی، ڈی ایس پی شعبہ تفتیش نوشاد گیلانی، ایس ایچ او سٹی سعید یدون، ڈی ایس پی ایلیٹ فورس ثمینہ بی بی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پولیس شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت جبکہ پولیس ایک ایک شہری کے جان ومال کی حفاظت کرتی ہے لیکن فوج کو ان قربانیوں کے صلہ میں تمام سہولیات دستیاب ہیں لیکن پولیس کو کوئی سہولت میسر نہیں مقررین نے قراردادیں منظور کرکے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیس شہداء کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے اور صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اضلاع کی سطح پر فوجی طرز کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی طرح سکول و ہسپتال کھولے جائیں سرائے نعمت خان روڈ کو شہید عظمت رشید کے نام سے منسوب کیا جائے شہدا ء کی بیوائوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیے جائیں اور شہداء کی زندگیوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔

ڈی ایس پی شہزادی نوشاد گیلانی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارا دست و بازوہیں اسی طرح اگر عوام کا ساتھ رہا تو وہ دن دور نہیں دشمن کے مذموم عزائم خا ک میں نہ مل جائیں ایک فوجی افیسر کی بیٹی ہونے ناطے میں نے فوج اور پولیس دونوں فورسز کو قریب سے دیکھا ہے یہ سچ ہے کہ فوج کو پولیس کے مقابلے میں زیادہ سہولیات میسر ہیں لیکن پھر بھی ہمارے حوصلے پست نہیں جب بھی ملک و قوم کے لیے قربانی کا وقت آتاہے پولیس نے قربانی دینے میں کبھی دریغ نہیں کیا اور خیبر پختون خوا کی پولیس کی تاریخ اس کی گواہ بھی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا یہ ہر سال ہمیں تجدید عہد پر مجبور کرتاہے کہ ہمارے جن ساتھیوں نے جس مشن کی تکمیل کی لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہمارا فرض ہے اور اس فرض کو پورا کرکے ہم اپنے آنے والی نسل کو ایسا ماحول و معاشرہ فراہم کریں گے جہاں وہ سکھ کی سانس لیں سکیں ان شہداء کو گواہ بنا کرہم بھی وعد ہ کرتے ہیں کہ جب بھی قربانی دینے کا وقت آیا تو اپنی عوام کی جان ومال اور عزت و آبروکی خاطر سینے پر گولی کھائیں گے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree