وحدت نیوز(ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے ہنگو اور کوہاٹ کے علمائے کرام کیخلاف بلاجوز ایف آئی آرز کے اندراج کو قانون کیساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پرامن لوگوں کو تنگ کرنے کی بجائے دہشتگردوں کو قابو کرے۔ ہم پرامن قوم ہیں، ہم کبھی بھی نہ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اور نہ ہی نقص امن کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔ وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایسی حرکتیں ہرگز نہ کرے جس کی وجہ سے اس کی ساکھ متاثر ہو اور اہل تشیع میں تشویش پھیلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقہ بنگش کے پرامن شیعہ علمائے کرام کیخلاف درج ایف آئی آرز فوری طور پر منسوخ کی جائیں، بصورت دیگر ہم احتجاج کا راستہ بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے سانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں اگر عوام کو تحفظ نہیں دے سکتیں تو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجائیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر بے گناہ ہزارہ شیعہ کو نشانہ بنایا جانا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہاں جنگل کا قانون ہے، حکمرانوں کو عوام کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں، وہ محض اپنے اقتدار کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے ہزارہ اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بلوچستان حکومت ہنگامی اقدامات کرے، جب تک دہشتگردوں کو نست و نابود نہیں کردیا جاتا اس وقت تک ملک میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا دفاع وطن کنونشن وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کل منعقد ہونے والے دفاع وطن کنونشن سے متعلق ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کنونشن میں ملک کے مختلف صوبوں کیساتھ صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ تمام اضلاع میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، اورکزئی اور پارا چنار سے کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلے کل اعلی الصبح اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔ اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح) کی رواح سے تجدید عہد کریں گے۔ جبکہ نوشہرہ، مردان، ٹانک اور چارسدہ سے بھی عوام کی شرکت ہوگی۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ کی مختلف اہم شیعہ شخصیات اور علمائے کرام کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اور انشاء اللہ خیبر پختونخوا کی دیگر ملی تنظیموں کے رہنماء بھی کنونشن میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاع وطن کنونشن میں مرکزی قائدین کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل جاری کیا جائے گا اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فارمولہ پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے شہید قائد (رح) کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے، ہم کسی صورت بھی اپنے ان مساعد حالات پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، پاکستان ہماری مادر وطن ہے، اپنی مادر وطن کو ان مسائل سے نکالنے کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پارا چنار کا اہم دورہ کیا اور وہاں گذشتہ ماہ ہونے والے بم دھماکوں کے زخمیوں اور شہداء کے خانوادوں سے ملاقاتیں کیں۔  علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ پارا چنار کے موقع پر وفد کے ہمراہ پارا چنار کی مختلف تنظیموں کے رہنماوں، علمائے کرام اور سیاسی و قبائلی شخصیات کیساتھ بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ اور مختلف امور زیر بحث آئے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے سابق سینیٹر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی، پروفیسر ڈاکٹر سید محمد سلطان، جامعہ جعفریہ میں مرکزی انجمن کے سیکرٹری جنرل اور اراکین سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ مرکزی امام بارگاہ اور جامعہ مسجد کے پیش امام علامہ شیخ نواز عرفانی، علامہ علی حسین الحسینی، مجلس علماء اہل بیت (ع) کے علماء سمیت تحریک حسینی کے مسؤلین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے قبائلی عمائدین، مشران، ائیر مارشل ریٹارڈ قیصر حسین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مسؤلین اور اقبال حسین میاں سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رہ کے مزار پر بھی حاضری دی اور ان کے افکار کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔


 
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید عبدالحسین الحسینی، صوبائی آفس مسٔول ارشاد حسین بنگش، ضلع ہنگو کے سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی اور ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان بھی علامہ راجہ ناصر عباس کے ہمراہ تھے۔ ان ملاقاتوں کے دوران پارا چنار کی صورتحال سمیت ملک بھر میں جاری اہل تشیع کے قتل عام، گزشتہ عام انتخابات کے موقع پر پارا چنار میں پیدا ہونے والی کشیدگی، سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ پارا چنار سے تعلق رکھنے والی ان مذہبی و سیاسی شخصیات نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں آنے والے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا خیر مقدم کیا اور اسے انتہائی نیک شگون قرار دیا۔

 

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پارا چنار شہداء کی سرزمین ہے، اس سرزمین نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی جیسے عظیم سپوت کو جنم دیا، اور اس سرزمین نے شہید جیسا عظیم رہبر قوم کو عطاء کیا۔ انہوں نے کہا کہ 4 سالہ محاصرہ کے دوران پارا چنار کے مومنین نے جو جذبہ، استقامت اور شجاعت دکھائی وہ مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیشہ ہمارے باہمی اختلافات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں رہتا ہے، ہم آپس کے چھوٹے موٹے اختلافات میں نہیں الجھیں گے تو دشمن کو ہم پر وار کرنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار سے کراچی اور گلگت سے کوئٹہ تک بے گناہ اہل تشیع کا خون بہایا جارہا ہے، لیکن ہم نہ کبھی شہادتوں سے خوفزدہ ہوئے ہیں اور نہ ہی ہوں گے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسائل کی جڑ امریکہ اور اسرائیل ہیں، مسلمانوں میں کوئی اختلافات نہیں، ہمارا دشمن ہمیں ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے درپے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں تنظیم کارواں کے زیر اہتمام ایک دن عید منانے کیلئے منعقدہ قومی عید یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل تشیع اور اہل سنت نے ملکر پاکستان بنایا تھا اور ملکر ہی پاکستان بچائیں گے۔ تاہم پاکستان کو بچانے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ، سنی ایک دوسرے سے جدا نہیں، اگر ہماری ایک آنکھ شیعہ ہے تو دوسری سنی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں فساد کی جڑ کی امریکہ اور اسرائیل ہیں، تمام مسلمانوں میں استعماری قوتوں کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رویت کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے، دنیا میں کہیں بھی دو، دو عیدیں نہیں ہوتیں۔ اس مسئلہ کو جتنا جلدی ممکن ہوسکے حل ہونا چاہئے۔ حکومت اور علمائے کرام کو ملکر اس مسئلہ کا حل ڈھونڈنا ہوگا۔

وحدت نیوز (نوشہرہ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تنظیم کے ضلعی سیکرٹری جنرل اورنگزیب جعفری نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف اور بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور قبلہ اول کی صہیونی قبضہ سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ شرکائے ریلی نے ’’مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، بیت المقدس کو آزاد کرو، قدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، امریکہ کی بربادی تک جنگ رہے گی‘‘ کے نعرے بلند کئے۔ ریلی سے اہلسنت رہنماوں کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی خطاب کیا۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree