وحدت نیوز (شہداد کوٹ) مکاتب ولایت کے زیراہتمام قرآن و دینیات سینٹرز کے اساتذہ، طلاب و طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ دین مقدس اسلام نے علم اور قلم کو بڑی اہمیت دی ہے قرآن کریم میں اللہ نے فرمایا مجھے قسم ہے قلم کی اور اس تحریر کی قسم جو قلم سے لکھی جاتی ہے۔ قلم ذریعہ تعلیم ہونے کے باعث مقدس و محترم ہے۔ تشیع کو پاکستان میں اپنے جوانوں کی تعلیم و تربیت کو پہلی ترجیح قرار دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو خصوصادینیات سینٹر کے اساتذہ کوچاہئے کہ وہ مطالعے کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔ حصول علم کی جدوجہد گہوارے سے قبر تک جاری رہنی چاہئے۔ اس موقع پر مکاتب ولایت پاکستان کے مولانا مراد علی بلاغی، مولانا ممتاز علی ایمانی و دیگر نے خطاب کیا۔ در ایں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے شہداد کوٹ میں شیخ محمد اقبال سے ان کے بہنوئی اور فیصل خان مغیری سے ان کے چچا جبکہ سعید خان چانڈیو سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر قبائلی رہنما سردار سجاد حسین سومرو سے ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء سید اکبر علی شاہ، اراکین ضلع و تحصیل کابینہ ان کے ساتھ تھے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا عنوان تھا (ہمیں قائد اعظم ؒ کا پاکستان چاہیئے) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ نبی خدا، حضرت عیسیٰ ؑ عالم انسانیت کے عظیم رہبر ہیں ،جنہوں اعلیٰ انسانی قدروں کو زندہ کیا، اللہ کی عبودیت و بندگی، عفو و درگذر،انسانیت کی خدمت اور اصلاح معاشرہ ان کی تعلیمات کا حصہ ہے۔ دو ہزار سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود آج بھی ان کی عظیم تعلیمات، عالم انسانیت کا عظیم سرمایہ ہے۔ دنیا بھر میں موجود پیروان حضرت عیسیٰ ؑ کو ان کا یوم ولادت مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ بر صغیر کے عظیم مدبر رہنما تھے، جنہوں نے انتھک جدوجہد کے ذریعے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی بنیاد رکھی اور قوم کو انگریز کی غلامی سے نجات دلائی اپنی سچائی اور کردار کی بلندی کے باعث، آج بھی پوری قوم اپنے محبوب قائدسے بے لوث محبت کرتی ہے۔ قائد اعظم ؒ کو کافر اعظم کہنے والے آج بھی قائد کے پاکستان کے لئے خطرہ ہیں ،جنہوں نے دھشت گردوں کے لشکر تیار کئے اور عوام کا قتل عام کیا۔ پاک فوج اور پولیس کے جوانوں پر دھشت گرد حملے کئے ان تکفیری دھشت گردوں سے آج بھی قائد کے پاکستان کو خطرہ ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پرقائدؒ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

وحدت نیوز (ٹنڈو جام) ٹنڈو جام ضلع حیدر آباد میں جشن میلاد صادقین ؑ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدالانبیاء ﷺ نے انقلابی جدوجہد کے ذریعے عصر جاہلیت کے طاغوتی نظام کو بدلا، آپ ﷺنے قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں جو نظام قائم کیا وہ ہر دور کی انسانیت کے لئے اسوہ اور آئیڈیل ہے۔ اسلام کی انقلابی تعلیمات آج بھی عالم انسانیت کے جملہ مسائل کا حل ہیں ۔ امت مسلمہ، اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث زوال کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ عصر حاضر کا فرعون ہے، امریکہ اور اس کے حواری عالم انسانیت کے مجرم ہیں، جنہوں نے داعش سمیت تمام دھشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا اور ان کی سرپرستی کی۔ پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے عالمی سامراج اور ان کے ایجنٹوں کی لگائی گئی دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، ہزاروں شہری، بہادر سپاہی اورپاک فوج کے جوان دھشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہورہے ہیں۔ امریکہ کے حالیہ فیصلے سے امریکہ کا اسلام دشمن کردارایک دفعہ پھر انتہائی کھل کر سامنے آگیا۔ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر جاری مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ تقریب جشن میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری نشرواشاعت آغا ندیم جعفری، ضلعی سیکریٹری جنرل حیدر آباد رحمان رضا ایڈوکیٹ، ضلعی رہنما غلام رسول لاشاری، مولانا ادیب علی ، برادر رضی حیدرو دیگر شریک ہوئے۔

وحدت نیوز (لکھی غلام شاہ) مجلس وحدت مسلمین ڈویژن سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع کا مشاورتی اجلاس مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی جبکہ مشاورتی اجلاس میں صوبائی سیکریٹری تنظیم آغا منور جعفری، ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات مشتاق حسین میمن کے علاوہ اضلاع کے سیکریٹری جنرلز، سیکریٹری تنظیم اور یوتھ سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی دورہ جات اور مرکزی سیکریٹری یوتھ کے چار روزہ دورہ پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے بیت المقدس کو اسرائیل غاصب کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ سے اسلام دشمنی اور انسانیت سے عداوت کے علاوہ کوئی توقع نہیں۔ دنیا بھر کے غیور مسلمان اپنی طاقت سے امریکی فیصلے کو پیروں تلے روندیں گے۔فلسطین کے مظلوم عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم جدوجہد کے ہر مرحلے پر قبلہ اول کی آزادی کے لئے آواز بلند کریں گے۔ اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب بیت المقدس آزاد ہو۔ شیطان بزرگ امریکہ کے اس شرانگیز فیصلے کے خلاف ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔قدس کی آزادی تک اور اسرائیل کی بربادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے مظلومین عالم کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ یمن، فلسطین ، کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ اور ھفتہ وحدت کے سلسلے میں مدرسہ خاتم النبیین ﷺ جیکب آباد میں تقریب جشن منعقد ہوئی۔ جشن کی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سیف علی ڈومکی، ضلعی رہنما مولانا حسن رضا غدیری، برادر منور علی سولنگی، سید سراج شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں برادران اہل سنت انجینئر عید محمد ڈومکی، وڈیرہ کریم بخش ودیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ ھفتہ وحدت اور عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقعے پر ہمیں شیعہ ،سنی وحدت و اتحاد کا عزم بالجزم کرنا ہوگا۔ اسلام دشمن سامراجی قوتین امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینا چاہتی ہیں۔ مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو ہوا دینے والے عالمی سامراج اور شیطان بزرگ امریکہ کی خدمت کررہے ہیں۔ پیغمبر رحمت ﷺ نے ہمیں محبت اور اخوت کادرس دیا ہے۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سجاول علی شیخ، سید علی شاہ، مولانا عبدالخالق منگی و دیگر شریک ہوئے۔ دریں اثناء عید میلاد النبی ﷺ اور ھفتہ وحدت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے علامہ مقصودعلی ڈومکی، آغا سیف علی، حسن رضا غدیری اور اہل سنت رہنماء انجینئیر عید محمد کی قیادت جلوس نکالا گیا جو جیکب آباد شہر کے مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

وحدت نیوز (شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے شہدادکوٹ میں ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوامی نفرت اور غیظ و غضب کے نشانے پر ہے، ن لیگ کے وزراء اور اراکین اسمبلی عوام کے خوف سے گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کے اغوا سمیت ن لیگ حکومت کی نا اہلی کی فہرست بہت لمبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنی انقلابی جدوجہد کے ذریعے ملک میں جاری سامراجی مداخلت اور عالمی سامراج کے مقامی ایجنٹوں کو بے نقاب کیا، آل سعود کے اسلام دشمن اور انسانیت دشمن کردار سے پردہ ہٹا کر دھشت گردوں کے تمام سرپرستوں کو بے نقاب کرنا ایم ڈبلیو ایم کا نا قابل فراموش کارنامہ ہے۔ حق وصداقت کی راہ میں قربانی کی ایک مثال سیدناصر عباس شیرازی کا اغوا ہے۔ْ

انہوں نے کہا کہ سندہی ثقافت کا دن منانا خوش آئند ہے مگر سندہ کی ثقافت حیا اور عفت کا پیغام ہے۔ ٹوپی اور اجرک کے ساتھ ساتھ خواتین کا دوپٹہ اور حجاب بھی ہماری ثقافت کا لازمی جز ہے۔ خوشحال سندہ اور خوشحال پاکستان ہمارا خواب ہے، ہم قائد کے خواب کی تعبیر کے لئے میدان عمل میں ہیں۔ اس موقعہ پر ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے مولانا امیر حسین لغاری کو ضلع شہدادکوٹ کے لئے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل نے چند روز قبل زخمی ہونے والے ایم ڈبلیو ایم کارکن مختار حسین کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اس موقع پرصوبائی سیکریٹری عزاداری سید اکبر علی شاہ ، مولانا ممتاز علی ایمانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر موجود شیعہ اکابرین اور تنظیمی رہنماؤں نے واقعہ کی تفصیلات اور کیس کی موجودہ صورتحال اور تکفیری دھشت گردوں کی فعالیت سے صوبائی سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

Page 1 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree