وحدت نیوز (لاہور) نون لیگ سیاست بچانے کے لئے ریاست کو داوُ پر لگانے سے باز رہے، لیگی حکومت فرقہ واریت کو ہوا دے کر دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے، پنجاب میں دہشتگردوں کاسب سے بڑا سہولت کار راناثنااللہ ہے،پنجاب میں کالعدم شدت پسندوں کو اب بھی پنجاب حکومت کے وزیر قانون کی آشیرباد حاصل ہے،پنجاب کے مختلف اضلاع میں اب بھی شدت پسند پولیس پر دباوُ ڈال کر مخالف مسالک کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے میں مصروف ہیں،ناروال،فاروق آباد میں پنجاب پولیس انتہا پسندوں کیساتھ مل کر فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں،آئی جی پنجاب ان واقعات کا نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پنجاب میں آپریشن ردالفساد کے باوجود انتہا پسندوں کا کھل کر مخالفین کیخلاف جھوٹی کاروائیاں لمحہ فکریہ ہے،پنجاب میں انتہا پسندوں کیخلاف کاروائی کاغذوں اور رپورٹس کے حد تک محدود ہے،کالعدم شدت پسند گروہ اسی طرح متحرک ہے،ملت تشیع کیخلاف اس محرم میں درجنوں ایف آئی آر درج ہوئے ،پنجاب میں ہمیں مقبوضہ کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہے،ہمیں مذہبی آزادی جیسے آئینی قانونی حق سے محروم کیا جا رہا ہے،دہشتگردوں کیساتھ بیلنس پالیسی کے تحت ہمارے درجنوں علماء اور نوجوانان تاحال غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے جن جن صوبوں میں ن لیگ کی حکمرانی ہے ملت جعفریہ وہاں مظالم کا شکار ہے،ہم انشااللہ جناح کے پاکستان کو انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے،قیام پاکستان سے اب تک ملکی سالمیت و بقا کے لئے ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں انشااللہ دفاع پاکستان کے لئے بھی ہم اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے،پاکستان میں بسنے والے تمام پاکستانی متحد ہیں،اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے برادر انصر مہدی کو پاکستان کے حقیقی پیروان ولائت امامیہ طلباءکا چھیالیسواں مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے اعلیٰ تنظیمی تجربات سے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ قومی طلباء تنظیم کو فعال کریں گے اور قومی برادرتنظیموں جماعتوں کی باہمی قرابت کو مزید تقویت دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس وہ نمایاں قومی تنظیم ہے جو نوجوانوں میں الہی و اسلامی اقدار کا احیا کرتی ہے اور مہدءبرحق کے ظہور کی راہیں ہموار کر رہی ہے، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کا قومی معاملات میں اشتراک عمل ہمیشہ نمونہ عمل رہا ہے، جس کو ملت جعفریہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ مرکزی اور ہر سطح کے عہدوں پر فائز سابقین آئی ایس او قوم کی بہترین خدمات سر انجام دے کر ملت سازی کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آئی ایس او کا ہر مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کا رکن ہوتے ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) امریکہ کو دنیا بھر میں شکست کا سامنا ہے،اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے نہیں دینگے،پاکستان کی غیور عوام امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کو اپنی توہین سمجھتے ہیں،امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا جائے،اور ملک میں امریکی اہلکاروں کی نقل وحمل کو محدود کیا جائے،جمعہ کے روز پنجاب بھر میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کیخلاف یوم مذمت منایا جائے گا،پاکستان کیخلاف میلی نظر سے دیکھنے والوں کو وہ سبق سکھائیں گے ،جسے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راجہ بازار پر آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ ہمارے موقف کی تائید ہے،اس سانحے کے ذمہ دار پنجاب کے متعصب حکومت ہے،جس نے صرف ملت جعفریہ کی دشمنی میں سانحے کے بعد ہمارے اوپر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے،ہمارے پرامن پڑھے لکھے نوجوانوں کے مستقبل تباہ کیے،ہمارے ساتھ مقبوضہ کشمیر والوں جیسا سلوک کیا گیا،ہم شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف ہر قسم کے قانونی آئینی کاروائی کریں گے،ن لیگی حکومت نے پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑ ملت جعفریہ کی توہین کی،اور تکفیری دہشتگردوں کی خوشنودی کے لئے ہمیں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا،سانحہ راوالپنڈی میں ہمارے مساجد و امام بارگاہوں کو نذر آتش کروانے اور بے گناہوں کے قتل عام کے ذمہ دار پنجاب حکومت ہے،علامہ مبارک موسوی نے ایم ڈبلیو ایم لائرونگ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جو قانونی پہلووں کا جائزہ لے کر پنجاب کے متعصب حکمرانوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کر ینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree