وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ہفتہ کے دوران تین افراد کی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، ہر جگہ ناکوں، چیک پوسٹوں اور سیکورٹی اداروں کے حصار کے باوجود شیعان علی کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، یہ کیسی مثالی حکومت ہے جس میں ایک ہی مکتب و فکر کے افراد کو ہی بار بار نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو ملت تشیع کی مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے، ہمارے نوجوانوں کو آئے روز شہید کیا جا رہا ہے اور قاتل حکومتی گرفت سے آزادی دندناتے پھرتے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین گھر اجاڑ دیئے گئے، خیبر پختونخواہ کی حکومت ملت تشیع کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جب لوگ ماہ ربیع الاول منانے میں مصروف عمل ہیں اور ہم اپنے شہداء کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اور انصاف کے حصول کے لئے تڑپ رہے ہیں، خیبر پخونخواہ کا وزیراعلیٰ ایک نا اہل شخص ہے، وہ عوام کی جان و مال کا تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے ملت تشیع کو اگر یونہی نظر انداز کیا جاتا رہا توپھر ہماری جانب سے کسی بھی تعاون کی امید دل سے نکال دیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی عدم بازیابی کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد، لاہور کراچی ،کوئٹہ،پشاور، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی رہنما اور کارکن شریک ہوں گے۔اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہو گا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کے عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب پولیس کی طرف سے پس و پیش اس امر کی عکاس ہے کہ پنجاب پولیس شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو آئین و قانون سے مقدم سمجھتی ہے اور ان کی اطاعت میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ ناصر شیرازی کے اغوا کو سترہ دن گزر چکے ہیں۔ ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں اغوا کیے جانے والے شخص کے بارے میں متعلقہ اداروں کی لاعلمی مضحکہ خیز اور عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیے مترادف ہے۔ ملت تشیع ان ظالم حکمرانوں کا تعاقب جاری رکھے گی۔پنجاب حکومت نے ناصر شیرازی کو اغوا کروا کر اپنا چہرے سے خود ہی نقاب ہٹا دیا ہے۔ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کے علاوہ پنجاب حکومت کے پاس کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی میں تاخیر ہمارے احتجاج اور مطالبات میں شدت پیدا کرے گی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے دوسرے روز ملتان پہنچے، جہاں انہوں نے مسجد الحسین میں مومنین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی بھی موجود تھے۔ علامہ مختار امامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 اگست کو برسی شہید قائد کے مناسبت سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس ملت تشیع کی سربلندی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس کانفرنس میں ملک کے طول و عرض سے شیعان حیدر کرار شرکت کریں گے۔ یہ اجتماع اب تک شہید کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماعات میں سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن پاکستان میں ملت تشیع کیخلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ملت میں اختلافات پیدا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت قیادت نے دشمن کی سازشوں کو بھانپ لیا ہے۔

وحدت نیوز(رحیم یار خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار حسین امامی نے مہدی برحق کانفرنس کی عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے دورہ جات کا آغاز کردیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں انہوں نے ضلع رحیم یار خٓن اور ضلع بہاولپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی مسئولین کیساتھ ملاقاتیں اور عوامی نشستوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام کو 6 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان میں ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے، کبھی ہم پر پاراچنار میں حملے ہوتے ہیں تو کبھی ہمارے لوگوں کو کوئٹہ میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پنجاب میں آئے روز سی ٹی ڈی کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور طلاب کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ یہ سب کچھ ناقابل برداشت ہے۔ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے ساری کوششیں کر رہے ہیں، انہیں عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں۔ انہیں فکر نہیں کہ لاہور میں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree