00DSCN1274وحدت نیوز (جھنگ ) مجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 89 پر ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد اکرم اور صوبائی نشست حلقہ پی پی 78 پر آزاد امیدوار اختر شیرازی کی حمایت کے اعلان کے موقع پر جھنگ سٹی کی مرکزی امام بارگاہ قصر عباس میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کے مشکور ہیں

00 waqasوحدت نیوز (جھنگ ) مجلس وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 89 پر ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد اکرم اور صوبائی نشست حلقہ پی پی 78 پر آزاد امیدوار اختر شیرازی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،

hasanzafar naqvi syedمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور معروف شیعہ عالم دین و رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے حقوق کے دفاع کے لئے میدان عمل میں اتر آئے ہیں اور کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملت جعفریہ کے حقوق کو غصب کرے یا اس پر قبضہ جما لے۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے ان خیالات کا اظہار شیعت نیوز نامی وین سائیڈ سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ایک خصوصی ویڈیو انٹر ویو میں کیا ہے۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرے گی اور تمام طاغوتی نظاموں کو وحدت کی قوت سے پاش پاش کر دے گی۔ان کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے خون،مال ودولت اور کئی بے مثال قربانیوں سے مملکت عزیز پاکستان کو حاصل کیا گیا تھا لیکن اسی پاکستان میں بانیان پاکستان کی اولادوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے اور گذشتہ 33برس سے ملت جعفریہ کے حقوق کی بد ترین پائمالی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواہ جمہوری حکومتیں ہوں ہا آمریت کے ادوار ہوں ،ہم نے دیکھ لیا اور سب کو آزما لیا ہے کہ کون ملت جعفریہ کا دوست اور کون دشمن ہے۔لہذٰا ملت جعفریہ پاکستا ن نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ ’’ووٹ بس حسین (ع) کا‘‘۔

mwmconvention2013پہلی نشست میں صوبائی سیکرٹری صاحبان نے اپنے صوبوں کی منجملہ کارکردگی اور صورتحال پر گفتگو کی جبکہ ہال اس دوران ملک بھر سے آئے ہوئے عہدہ داران اور ذمہ داران سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا 
اسلام آباد میں شروع ہونے والایہ سالانہ کنونشن کل بھی جاری رہے گا اس کنونشن کا اہم ترین حصہ کل بروز اتوار شام کو اس وقت ہوگا جب انٹرا پارٹی الیکشن ہونگے اور اس الیکشن میں اگلے تین سال کے لئے نیا سربراہ چنا جائے گا ہماری اطلاعات کے مطابق نئے سربراہ کے لئے موجود سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت دو نام مزید پیش کئے گئے ہیں جن کے درمیان ووٹنگ ہوگی لیکن کہا جارہا ہے کہ موجودہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شاندار خدمات کے پیش نظر مجلس وحدت کی مرکزی کونسل کے اکثر افراد کی رائے موجودہ سربراہ کے ہمراہ ہے جبکہ اس کا حتمی فیصلہ بلیٹ بکس میں جانے والا وہ ووٹ کرے گا جو کل شام کو الیکشن کے زریعے متوقع ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree