وحدت نیو(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی پر جہلم ویلی روڑ پر پیما ہسپتال کے قریب تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما شدید زخمی ہوگئے۔ تصور حسین نقوی الجوادی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ جہلم ویلی میں پیش آیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مولانا کی گردن اور سینے میں گولیاں لگی ہیں، جس کے وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں، سی ایم ایچ مظفرآباد میں ڈاکٹر آپریشن کر رہے ہیں، صورتحال نازک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کالے رنگ کی گاڑی میں سوار تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور الجوادی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علامہ تصور الجوادی اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جہلم ویلی روڈ سے گڑھی دوپٹہ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو مظفرآباد کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلزار خان نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں علامہ تصور الجوادی کو گردن میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جبکہ ان کی اہلیہ کو بازو میں ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علامہ جوادی کے رشتے دار تصور موسوی نے دعویٰ کیا کہ سیاہ کار میں ملزمان ان کا کافی دور سے پیچھا کر رہے تھے اور انھوں نے علامہ اور ان کی اہلیہ کو روانی برج کے پاس نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ جوادی کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ علامہ جوادی کو کچھ عرصے سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے اور یہ حملہ آزاد جموں و کشمیر کے امن کو فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذریعے تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔ تاہم ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ فی الوقت کسی نتیجے پر پہنچنا قبل ازوقت ہوگا اور ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا اس کے پیچھے کسی قسم کے فرقہ وارانہ عزائم تھے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد ہولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دربار سہیلی سرکارؒ پر امن و محبت کی خوبصورت شمع بصورت وحدت امت کانفرنس روشن کی گئی، کانفرنس اپنی نوعیت کی انفرادی اور اہم ترین کاوش ، شرکاء ، مہمانان گرامی، علماء کرام اور انتظامیہ کی طرف سے کاوش کو بھرپور سراہا گیا، کانفرنس میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں منعقد ہوئی جس میں علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی کانفرنس کے تمام امور کی سرپرستی کرتے رہے، مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کے علاوہ آزاد کشمیر سے سنی اتحاد کونسل ، تحریک منہاج القرآن ، جعفریہ سپریم کونسل ، امامیہ آرگنائزیشن ، انجمن ہائے جعفریہ، تنظیم السادات آزادکشمیر، سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا، مرکزی سیرت کمیٹی کے قائدین نے شرکت وخطاب کیا۔ کانفرنس کی پہلی نشست صدارت چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری اور دوسری نشست کی صدارت مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ محمد اصغر عسکری تھے، کانفرنس سے ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مسعود الرحمن نے بھی خطاب کیا، نماز ظہر کا وقفہ ہوا، تو تمام مسمانوں نے شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی امام کی اقتدا میں نماز جماعت پڑھی، نماز عصر پر پروگرام کا اختتام ہوا ، منتظمین کی طرف سے تمام شرکاء مہمانان گرامی ، صحافی برادری ، ضلعی انتظامیہ پولیس اور محکمہ اوقاف کا شکریہ ادا کیا گی۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنی اتحادی جماعتوں سنی اتحاد کونسل اور تحریک منھاج القرآن کے ساتھ ملکر پورے ملک اور ریاست کشمیر کے کونے کونے میں و حدت اخوت اور یگانگت کے پیغام کے ساتھ دہشتگردی اور دہشتگردوں کے مقابلے میں کھڑی ہے اور انشاء اللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں کہ پاکستان جو محمد رسولؐ اللہ کے نام پر بنا تھا اس میں نظام محمدیؐ کا نفاذ ہو گا اور دہشتگرد اور تکفیری ٹولہ منہ چھپاتے پھر رہا ہے اور مزید رسوا ہوگا، اتحاد وحدت ہر دور کی ضرورت رہی ہے، لیکن آج ضرورت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، اب جبکہ استعماری و طاغوتی قوتیں پیغمبر اسلام رسول رحمت ؐ کی شان میں گستاخی تک اتر آئی ہیں ، ایسے حالات میں ضروری ہو گیا ہے کہ امت مسلمہ ملت واحدہ بن کر اٹھے اور ہر دشمن ، ظالم اور گستاخ رسول ؐ کی کلائی مروڑ دے، اسلام میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے جو کسی ناحق پر گولی چلائے وہ بھی دہشتگرد ہے اور کسی کے مقدسات کی توہین کرے وہ بھی دہشت گرد ہے ، تاریخ آدمیت کی سب سے مقدس ہستی ذات رسالتمآب ؐہے اور سرکار کی شان میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے جس کی نہ صرف مذمت کی جانی چاہیے بلکہ امت مسلمہ کو متحد ہو گستاخان رسولؐ کو پیغام دینا چاہییے اور او آئی سی نامی ادارہ جو کبھی مسلمانوں کا ترجمان شمار ہوتا تھا اس کا آج کہیں نام و نشان تک نہیں ہے۔

 

علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ ہر ایک کو عزیز ہوتی ہے اگر شہ رگ سلامت تو جان سلامت ہے ، ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے واضح مؤقف رکھتے ہیں ،کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطہ میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،انہوں نے کہا کہ سرزمین کشمیر جو اولیاء کی سرزمین ہے، اور آج کی کانفرنس ایک ولی کے آستانہ پر ہو رہی ہے، یہاں سے ہمیشہ امن و محبت کے پھول کھلے ہیں اور انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین ریاست میں امن و اتحاد بین المسلمین کے لیئے مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی،ہمارے رسول تمام رسولوں کے سردار ہیں ، آپ کا مقام بیان کروں تو اتنا کافی ہے اللہ نے تمام انبیاء ؑ کو نام لے لے کر پکارا ہے ، حضور ؐ کو جب بھی پکارا لقب سے پکارا اور اللہ جو جو ادا اچھی لگی اس اس ادا سے پکارا ، آپ عالمین کے لیئے رحمت ہیں ، رسول رحمت ؐ پیغمبر وحدت کے ماننے والے پورے ملک میں اکھٹے ہو چکے ہیں اور سرزمین کشمیر پر اس سفر کا حسین آغاز ایک ولی کے آستانے سے ہونا ، انتہائی نیک شگون ہے، کربلا کے بعد دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوئی ہے ایک ظالم اور ایک مظلوم، آج سب کو فیصلہ کرنا ہے کہ کون ظالم کے ساتھ ہے اور کون مظلوم کے ساتھ ، مجلس وحدت مسلمین مظلوموں ،محروموں اور مستضعف طبقے کی آواز بن کر اٹھی ہے۔

 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر کے صدر علامہ عبدالخالق نقشبندی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ جس اتحاد کی بنیاد صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سرزمین پاکستان پر رکھی تھی آج اس کا سرزمین کشمیر پر مظاہرہ ہے اور خوبصورت مناسبت ہے ، میلاد رسول گرامی ؐ کی خوبصورت جگہ کا انتخاب ہے، ایک ولی کامل حضرت سخی سائیں سہیلی سرکارؒ کا دربار اور نہایت خوبصورت عنوان ہے ، وحدت امت کانفرنس اس مناسبت سے اتنی خوبصورت بزم سجانے پر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتحاد و وحدت کی شمع روشن کی ہے ، ہم رسول اللہ کی محبت میں تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے ، عشق رسول پر محبت اہلبیت ؑ پر ، محبت صحابہ کرام ، احترام اولیاء اللہ اور بزرگان دین پر عزت و ناموس رسالت کی خاطر اکھٹے ہو جائیں ، انشاء اللہ ہمارے اتحاد اور وحدت سے دشمن کے دانت کھٹے ہونگے اور دنیا بھر میں پاکستان اور مسلمانوں کی عزت و آبرو میں اضافہ ہو گا ۔

 

تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے ناظم ظفر اقبال طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان میں اصلاحاتی نظام کے قیام کے لیئے جس تحریک کا آغاز کیا ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس نے جس ہمت جوانمردی سے ساتھ دیا اس کی وفا کا تقاضہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین جب بھی جہاں بھی بلائے ہم حاضر رہیں ، آج کی کانفرنس کا جو سرکار کی میلاد کے سلسلہ میں منعقد ہو رہی ہے اس کے ذریعے سے دنیا بھر کو بالعموم اور اہل پاکستان اور اہل کشمیر کو بالخصوص یہ پیغام دینے آیا ہوں کہ ذات رسالتمآب اور فرقوں سے اسلام کو نقصان ہو رہا ہے ہم سب کو پرچم رسول کے سائے میں اکھٹے ہو کر تعلیمات رسالتمآب کے احیاء اور نظام رسالت کے عملی نفاذکے لیئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے انشاء اللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جبکہ پورے ملک سے دہشتگردی ناامنی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہو گا ، نظام اسلامی کا نفاذ ہو گا۔

 

کانفرنس سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی،مرکزی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین ملک اقرار حسین ،چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری، صدر سیرت کمیٹی ہٹیاں بالاقاضی محمد ابراہیم چشتی، صاحبزادہ محمد سلیم چشتی، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، صدر مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد میجر (ر) بشیر کاظمی، سابق سیکرٹری جنرل تنظیم السادات سید شفیق حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، جبکہ معروف نعت خواں سید ظہور حسین بخاری ، ضیاء احمد چغتائی ، اقارب نقوی، حسنین نقوی، اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) نوازشریف نے دنیا کے تمام ڈکٹیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا رات بھر عوام کے خون سے ہولی کھیلی جاتی رہی صبح سویرے کارکنان کے ساتھ میڈیا کے افراد پر بھی بیہیمانہ تشدد کیا گیا جو یقیناًایک آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے تاریخ کو دیکھا جائے تو دنیا کا کوئی ڈکٹیٹر بھی اقتدارکے نشے میں اس قدر اندھا نہیں ہوتا ہے نوازشریف نے ہٹلر، مسولینی،صدام،ضیاء،جنرل سیسی اور اسرائیلی وانڈین فورسز کے ریکارڈ بھی توڑوا دئیے چوہدری نثار نے پارلیمنٹ،صدر ووزیراعظم ہاوسز کی عمارات کو انسانی جانوں سے زیادہ اہم قراردیاجبکہ ریت اور بجری سے بنی عمارات کسی طور بھی انسانی جانوں سے قیمتی نہیں ہوتیں ،جموریت بہترین انتقام کے مصداق حکمرانوں نے جمہوری دور میں میڈیا کے افراد پر تشددکر کے آمریت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے ریاستی سیکریٹری جنر ل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل،سید تصور عباس موسوی ،خالد محمود عباسی،مولانا سید حمید حسین نقوی اورمولانا سید طالب حسین ہمدانی نے وحدت ہاؤس مظفرآباد سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

 

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا امیرالمومنین بننے کا خواب کسی صورت شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے ،آئین آئین کی رٹ لگانے والے بتائیں شب بھر آئین کہاں تھا شاہراہ دستور کس دستور وقانون کا منظر پیش کر رہی تھی مہذب دنیا کے کسی کونے میں اس طرح کی صورتحال دیکھنے میں نہیں آئی ہے کس آئین ودستور میں لکھاہوا ہے کہ پرامن مظاہرین پر طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا جائے ،آج ہر پاکستانی سوال کرتا ہے کہ آزادعدلیہ کہاں ہے جنہیں نہتے شہری اپنے راستے کی رکاوٹ لگ رہے تھے وہ اب آئین وقانون کی دھجیاں بکھیرنے والی حکومت وپولیس کے خلاف کیا سٹینڈ لیتے ہیں ؟حکمرانوں کو یہ ہر گز نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ انہیں عوام کی خدمت کے لئے اس ایوان میں بیٹھے ہیں جن پر وہ طاقت کا وحشیانہ استعمال کروا رہے ہیں ،یہ ساری رونقیں اسی عوام کی وجہ سے جسے تشدد کا نشانہ بنا بھیڑ بکریوں کی طرح ان کی کھا ل اتاری جا رہی ہے،عورتوں اور بچوں پر تو یہ تشددزمانہ جہالیت میں بھی رو انہیں رکھا جاتا تھا حوا کی بیٹیوں کو جس تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کی مثال تو کبھی کفار کی تاریخ میں بھی پیش نہیں کی جا سکتی یزیدی لشکر نے خانوادۂ رسالت ﷺ کی مخدرات کو قیدی بنایا تھا لیکن نوازی لشکر نے عورتوں کو قتل کر کے بدترین مثال قائم کی ہے ،کل تک تو حکمران کہہ رہے تھے کہ پانچ دس ہزار افراد ہے تو پانچ دس ہزار کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید اسلحہ وسامان حرب سے لیس تیس ہزار کی نفری کی ضرورت کیوں پڑگئی ،نواز شریف کی ذاتی ہٹ دھرمی اور انانیت کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے نواز شریف نے اپنی حکومت کو قاتلوں اور دہشتگردوں کی حکومت ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اب ملکی سلامتی اور عوام کی جان ومال کے ضامن ادارے مسلح افواج پاکستان کی طرف قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ وہ پرامن لوگوں پر جبروتشدداور بدترین ریاستی دہشتگردی پر خاموش نہ بیٹھے۔ہم اس موقع پر حکومت آزادکشمیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آزادکشمیر پولیس کو فوری طور پر اسلام آباد سے واپس بلا کر اپنے خلاف عوامی نفرت کو کم سے کم کرنے کی کوشش کرے۔

وحدت نیوز( میرپور) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید محمود حسین بخاری سے ملاقات، پرامن خطہ آزاد جموں وکشمیر میں ملت کے لیئے ایک ہو کر آواز بلند کرنے پر اتفاق، تفصیلات کے مطابق علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر نے میرپور کشمیر پریس کلب میں مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید محمود حسین بخاری سے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی و مذہبی صورتحال پر گفتگو کی کئی گئی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری ویلفیئر سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ و سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی بھی موجود تھے، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر اس تنظیم، فرد اور جماعت کے ساتھ ہے جو ملت کے لیئے اپنی توانائیاں صرف کرتی ہو، مملکت خداداد پاکستان کے تحفظ کے مغائر اقدام نہ کرتی ہو، پرامن خطہ آزاد کشمیر میں ریاست کو تقسیم کرنے کی سازش کے بجائے ایک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہو، مجلس وحدت اس وقت میدان عمل میں آئی کہ جب ملت کا کوئی پرسان حال نہ تھا، ملت ایک بند گلی میں جا چکی تھی، ملت کو ایک کرنے کے لیئے، ملت کی آواز بلند کرنے کے لیئے ، اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کے لیئے ایم ڈبلیو ایم میدان میں اتری ، اور ملت کے سکوت کو توڑتے ہوئے تحرک میں تبدیل کیا، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ناصرملت سالار وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ قیادت نے ملت مظلومہ کی آوازکو جلا بخشی ، ملک و ملت دشمنوں کے خلاف میدان عمل میں اترنے کا حوصلہ ملا، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر میں بھی مظلوموں کی آواز بن کر سامنے آئی، ہم ہر ظالم کے خلاف ہر وقت ہر لمحے میدان عمل موجود رہنے کو اپنا فریضہ گردانتے ہیں۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سید محمود حسین بخاری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا کردار مملکت پاکستان میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، میں اس بات پر مجلس وحدت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزاد کشمیر میں مجلس وحدت نے جس طرح تنظیموں اور افراد کے ساتھ ملکر کر ملت کی آواز میں اپنی آواز شامل کی قابل ستائش ہے ، ریاست دشمن عناصر کی سازشوں کے خلاف آواز اُٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آخر میں دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر سطح پر ملی تنظیموں کے اچھے روابط پر اظہار اطمنان کیا اور اسے مذید بہتر بنانے پر اتفاق کیا، آزادجموں وکشمیر میں ملت کے لیئے ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree