وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین کی جانب سے ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد کے رہنما مسرور نقوی کے والد بزرگوار سید فخر عالم نقوی کے انتقال پرملال پراہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آبادکے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید مسرورنقوی کےوالد محترم مختصر علالت کے باعث اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں رضائے الہیٰ سے انتقال فرماگئے ، ان کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت شیرازی، علامہ مبارک موسوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ تصور نقوی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ برکت مطہری سمیت ملک بھر سے قائدین اور رہنماوں نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، رہنماوں نے دعاکی کہ خدا وند قدوس مرحوم کو جوار اہل بیت ؑ میں محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے، مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مرکزی امام بارگاہ اثناءعشری جی سکس ٹو میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی اور ضلعی رہنماوں سمیت عزیز واقارب بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ اصغر عسکری نے تمام مومنین ومومنات سے آج شب مرحوم کے لئے نماز وحشت قبر کی بھی التماس کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین کے خلاف غیراعلانیہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے محافظ رضوان، عاصم اور ڈرائیور نثارجو راولپنڈی سے یوم علی (ع) کے جلوس کے بعد واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ راستے میں انہیں اغوا ء کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈرائیورز کی آخری فون کال ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی کو ہوئی۔ علامہ ناصر عباس جعفری سحری کے وقت واپس اسلام آباد آگئے تھے، تاہم گارڈ اور محافظ بعد میں واپس آرہے تھے کہ انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس سے غائب کر دیا گیا اور آج دن ایک بجے سےایم ڈبلیوایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیرعباس  نقوی کو بھی اغواء کرلیاگیا ہے۔  ذرائع کے مطابق، چاروں افراد کو راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کیا ہے اور اس وقت ان افراد کو تھانہ صادق آباد کے نجی ٹارچر سل میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین نے اسلام آباد کے تھانہ کہسار میں آغوا کی رپورٹ درج کرا دی ہے۔ یاد رہے کہ نواز حکومت نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے نام پر ایک قانون بھی پارلیمنٹ سے پاس کرا لیا ہے جس میں دہشتگردی کے نام پر کسی بھی شخص کو تین ماہ کیلئے گرفتار کیا جاسکتا ہے اور اس گرفتاری کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ اس قانون کو آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے نواز حکومت نے اپنی سیاسی مخالفین کیخلاف اس قانون کو استعمال میں لانا شروع کردیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) یوم قراردادِ پاکستان بیاد 23مارچ  1940مینار پاکستان لاہورمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایم ڈبلیوایم اسلام آباد کے زیر اہتمام مقامی ہو ٹل میں استحکام پاکستان سیمینار منعقد کیا گیا جس میں علامہ امین شہیدی ، عمر ریاض عباسی ، سجاد بخاری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیاجب کہ شہدائے وطن کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، فیصل آباد پریس کلب میں ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام سیمینار منعقد کیا گیا، جس کے بعد صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پرچم کشائی کی ، وحدت ہائوس مظفر آباد میں وحدت اسکائوٹس کی جانب سے سلامی دی گئی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے پرچم کشائی کی ، ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکریٹریٹ میں استحکام پاکستان سیمینار منعقد کیا گیا جس میں الحاج حیدر علی مرزا، علامہ امتیاز کاظمی، اسد عباس نقوی اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ سیمینار کے اختتام پر علامہ امتیاز کاظمی نے پرچم کشائی کی، مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال نے یوم پاکستان کے دن دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سویلین اور فوجی شہداء پاکستان کی قبروں پر حاضری دی اور شہداء کو مملکت خداداد کی حفاظت پر سلام پیش کیا-اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم ضلع چکوال کے سیکریٹری جنرل حجتہ الاسلام مولانا اعجاز نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے چکوال کے نواحی قصبہ بھون میں شہداء پاکستان کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پرایم ڈبلیو ایم چکوال کی ضلعی کابینہ اور مقامی انجمنوں کے ذمہ دران بھی موجود تھے-

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree