وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں عزاداری سیل کی سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سے ملاقات۔ اس موقع پر سی پی او سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ قیام امن کیلئے پولیس کے جوانوں کی کاوشیں اور قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ قیام امن کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے عزاداری سیل سےبھرپور تعاون کیا جائے گا اور مربوط رہا جائے گا۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس کے جوان انشاء اللہ اس مرتبہ پہلے سے بڑھ کر عزاداران، مجالس عزا، اور جلوسوں کی حفاظت کا کام سرانجام دیں گے۔ عزاداران عزادری کے مسائل کے حل کیلئے عزاداری سیل سے رابطہ کرسکتے ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) پاکستان بھر میں شیعہ افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اورعلامہ ساجد نقوی کے گھر سامنے موجود رضویہ ہال امام بارگاہ پر دہشت گردوں کے حملہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، مظاہرے میں ایم ڈبلیوایم راولپنڈی کے رہنما سعید الحسن رضوی، راحت کاظمی، باوا گل اور دیگر نے شرکت کی۔ رہنماوں نے اس موقع پر کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں کو فی الفور قرار واقعی اور عبرت ناک سزائیں دلوائی جائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی بھی موجود تھے۔ عبدالرشید ترابی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور جی بی عوام کے درینہ مطالبات کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی حکومت کی طرف سے 9 روز سے خاموشی ثابت کرتی ہے کہ انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ نو روز سے سڑکوں پر ہیں، لیکن نہ تو صوبائی وزیراعلٰی کو کوئی خیال آیا ہے اور نہ ہی ملک کے وزیراعظم اس معاملے میں کوئی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور صوبے کی صورتحال کا جائزہ لے اور عوام کے مطالبات تسلیم کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree