وحدت نیوز(کراچی)شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سیکریٹری مالیات، تنظیم عزاداری پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اور انجمن امامیہ ملیر کے جنرل سیکریٹری حکیم سیدمسلم رضا عابدی انتقال کرگئے۔ مرحوم شیعہ قومیات میں انتہائی فعال شخصیت تھے، ان کی دینی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس المناک واقعے پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ حکیم سید مسلم رضا عابدی کی رحلت پر اہل خانہ اور لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے پیپ کے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر محمد جمیل،جنرل سیکرٹری عباس مہدی،نائب صدر اعجاز کورائی،جوائنٹ سیکرٹری سعید لاشاری،خازن عمران علی اور گورننگ باڈی کے اراکین سلطان چاکی سومرو، شکیل احمد قریشی، جنید حسن، جنید احمد، محمد متین خان اور ماجد حسن کو مبارک آباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب صدر محمد جمیل اور سیکرٹری جنرل عباس مہدی کی کامیابی فوٹوگرافرز کی جانب سے ان پر اعتماد کا اظہاراور قائدانہ صلاحتیوں کا اعتراف ہے۔

گزشتہ تین ماہ سے کراچی شہر میں وباء کی وجہ سے سنگین صورتحال کے باوجود فوٹو گرافر حضرات جس جرات اور حوصلہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے آئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ فوٹو گرافر کو فرائض کی ادائیگی میں مکمل تحفط کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین پیپ باڈی فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل اور فرائض منصبی کی ادائیگی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا موثر اور بھرپورکردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی حقائق تک رسائی کا واحد ذریعہ وہ لوگ ہیں جو کسی مشکل کی پرواہ کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ PS-88ملیراورصوبائی وزیر افرادی قوت حکومت سندھ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث اچانک انتقال کرگئے۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابق امیدوار حلقہ PS-89ملیر سید علی حسین نقوی اور ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کےانتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کااظہار کرتے ہیں ،مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے، خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز(ہنگو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ ضلع ہنگو کا تنظیمی دورہ کیا اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وفد میں مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی اور آصف رضا ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ وفد نے شہید اعتزاز حسن کے گھر جاکر انکے والد اور بھائیوں سے شہید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

ناصر شیرازی نے شہید اعتزاز کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے پوئے کہا کہ ایسے عظیم ماں نے قوم کو شہید اعتزاز جیسا عظیم بیٹا دیا، جس نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کی جان بچائی، جسیے ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔

 اپنے دورہ کے دوران ناصر شیرازی نے سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابن علی سے بھی ملاقات کی، جس میں قومی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفد نے جامعہ العسکریہ کا بھی دورہ کیا، جہاں پر بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ہنگو کے حالات اور قومی مسائل پر تفصیلاً بات چیت ہوئی۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر بلتستان ریجن سے ملاقات کی۔ملاقات میں کورونا وائرس کے بچاو کے لیے ملک بھر میں اٹھانے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں آنے والی مشکلات بلخصوص پنڈی اسلام آباد  سے سکردو آنے والے مسافرین کے لیے ناکافی ٹرانسپورٹ اور بلتستان میں قرنطینہ میں رکھنے والے محترم ذائرین کے تحفظات اور شکایات سے بھی آگاہ کیا۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ رستے میں موجود زائرین کو باعزت طریقے سے بھرپور سہولیات کے ساتھ بلتستان پہنچایا جائے۔  انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں موجود تمام زائرین کو بھرپور سہولتیں دی جائیں بلخصوص انکو دئے جانے والی طبی سہولت، بجلی کی فراہمی اور اشیائے خوردو نوش  میں کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی، نیز انکی عزت و احترام انکے ساتھ مشفقانہ اور تکریمانہ برتاو کو ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔ قرنطینہ میں موجود زائرین، ہوٹل انتظامیہ، ڈیوٹی پر مامور پیرامیڈیکل سٹاف اور پولیس اہلکار کے لیے بھی ماسک،دستانے اور دیگر حفاظتی ضروریات کو یقینی بنایا جائے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ اس مہلک مرض کے خلاف زائرین کی قربانیاں قابل تعریف ہیں علما،سماجی کارکنان،عمائدین،جوان اور عوام حفاظتی اقدامات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس چیلنج سے پوری قوم کو مل کر نمٹنا ہوگا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکریٹری امور سیاسیات حسنین رضا کربلائی نے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ملتان ہدایت اللہ خان سےملاقات کی،ضلع بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو ٔکے تدارک کے پیشِ نظر ہونے والے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر  حسنین کربلائی نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیاں فی الفور ضلع بھر کی مساجد امام بارگاہوں میں جراثیم کش سپرے باقائدگی سے کروانے کا انتظام کروائے اور ایسے غریب مزدور دھاڑی دار طبقہ جو شادی ہالز اور پبلک مقامات پر مزدوری کرتا ہے اور ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اس وقت بےروزگاری کا شکار ہو چکا ہے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ خان نے بہت تفصیل سے مسائل کو سنا اور کہا کہ حکومت اس عالمی وہا سے نمردآزما ہونے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور انشااللہ بہت جلد عوام کو ریلیف پہچانے کے لئے جنگی بنیادوں پر مذید اقدامات بھی کرے گی اورہم آپ کی پیش کردہ تجاویز پر بھی عمل درآمد کی پوری کوشش کریں گے،یاد رہے مجلس وحدت مسلمین ملتان آج سے باقائدہ طور پر کرونا وائرس کے تدارک کے لئے مہم کا آغاز کر چکی ہے جس کے تحت مختلف مساجد و امام بارگاہوں میں اپنی مدد آپ کے تحت جراثیم کش سپرے کروانے صابن و ہینڈ واش کی فراہمی کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree