وحدت نیوز(ماتلی)ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دباؤاور بلیک میلنگ کے بعد بدین پولیس نے وطن دوست رہنما ، اتحاد بین المسلمین کے داعی او ر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی کے خلاف توہین صحابہ کے الزام کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنما محمد یعقوب حسینی کے خلاف کالعدم دہشت گرد جماعت کے مقامی کارندے مولوی محمد ہاشم ولد عبد المجید خان کی مدعت میں دفعہ 295-Aاور298-Aکے تحت تھانہ ماتلی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت اور مقامی پولیس ڈی ایس پی خالد رستمانی کی بھر پور رکاوٹوں کے باوجود نیو دمبالو میں مرکزی جلوس عاشورا کی قیادت کرنے پر کالعدم جماعت اورپولیس یعقوب حسینی کے خلاف سرگرم عمل تھیں،پہلے جلوس عاشورا کو بنیاد بنا کر بے بنیاد ایف آئی آر کاٹی گئی اب توہین صحابہ کا جھوٹا الزام لگا کر ایک اور بےبنیاد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

یعقوب حسینی پر کالعدم جماعت اور مقامی پولیس کے گٹھ جوڑ کے سبب قائم جھوٹے مقدمات پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی اور صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ، آئی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے مطالبہ کیا کہ ماتلی کے امن وتباہ ہونے سے بچایا جائےاور ایم ڈبلیوایم کے رہنما یعقوب حسینی کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات فوری ختم کرکے کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے۔

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کو پانچ سال گزر گئے ہیں لیکن اس کے زخم ابھی تک تازہ ہیں۔دشمنوں نے معصوم نہتے طلباء کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر جس کی بربریت کا اظہارکیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ارض پاک کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے قوم کی دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قوم کے وہ نوجوان اور والدین تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے  اپنے خونی رشتوں پر وطن کی محبت کو مقدم رکھا۔سانحہ اے پی ایس میں جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے طلبا کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا دہشت گردانہ کاروائیوں کے ذمہ داران کوفوری اور عبرتناک سزائیں دے کر  ملک سے دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ملک دشمن عناصر کسی بھی لچک یا رحم کے مستحق نہیں۔ریاست کے دہشت گردوں جماعتوں سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات ریاست کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ملک دشمن عناصر سے مذاکرات نہیں کیے جاتے انہیں  ملکی قوانین کے مطابق سزائیں دی جاتی ہیں۔ریاست کو کسی بیرونی دباؤ کی پرواہ کیے بغیر آئینی و قانونی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سانحے کے ذمہ داران دہشت گردکو کیفر کردار تک پہنچایا جانا قانون و انصاف کی بالادستی ہے۔تاہم  متعدد دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران ابھی تک اپنے انجام تک نہیں پہنچے۔انتہاپسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہر مجرم کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے تاکہ شہدا کے پسماندگان کے رستے ہوئے زخم مندمل ہوسکیں۔انہوں نے  سانحہ اے پی ایس سمیت ملک بھر کے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی شوریٰ کا دو روزہ سہہ ماہی اجلاس مرکز تبلیغات وتعلیمات اسلامی جامشورومیں منعقد ہوا ، علامہ مختارامامی کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ، رکن شوریٰ عالی علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ احمد اقبال رضوی ، مہدی عابدی سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 27مارچ کو بھٹ شاہ میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،جس میں وادی مہران کے ہزاروں غیرت مند شہری شرکت اور  شیعہ سنی علمائے کرام وقائدین خطاب کریں گے،اجلاس میں سال گذشتہ کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں شریک تمام اضلاع نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی، علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھر میں انسانیت سسک رہی ہے، حکمران خواب غفلت کا شکار ہیں، علامہ مختارامامی اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر تھر کے قحط متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں ، ضروریات کا جائزہ لے کر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور مزید ضروریات کی رپورٹ مجھے ارصال کریں ،انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن نزدیک ہیں کسی تنظیمی عہدیدار کو کنونسنگ کی اجازت نہیں ، یہ عمل غیر اخلاقی وغیر شرعی ہے، ایم ڈبلیوایم میں کسی قسم کی دھڑے بندی کی کوئی گنجائش نہیں ،انہوں نے ایم ڈبلیوایم ضلع مٹیاری کے سیکریٹری جنرل مولانا اخترعباس اور انکی ٹیم کو ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی اور سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری نے کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری کی جاری ٹارگٹ کلنگ اورراولپنڈی تھانہ نیو ٹاون کے علاقے میں پولیس کے ہاتھوں دو نوجوانوں بھائیوں کی ہلاکت پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو پھر بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر بھرپور آپریشن کرے۔دہشت گردی کے یہ مراکز پاکستان کی سالمیت و بقا کے خلاف سخت خطرہ ہیں۔ ضرب عضب کا دائرہ کارکو پھیلا کر ملک کے ہر اس کونے تک وسعت دی جائے جہاں جہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار ان گھناونی سرگرمیوں میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جب تک انہیں تختہ دار پر نہیں لٹکایا جاتا تب تک ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں۔علامہ مختار امامی کا راولپنڈی میں پولیس کے ہاتھوں دونوجوان بھائیوں کی ہلاکت پرکہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دے رہے ہیں۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے جب شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے شروع کر دیں گے تو پھر ملک میں امن وسکون قائم نہیں رہ سکے گا۔پولیس انتظامیہ کا یہ طرز عمل ادارے کے تقدس کو پامال کرتا جا رہا ہے۔باوردی اہلکاروں کا یوں بے گناہ شہریوں کو سر عام فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دینا پولیس کا اپنے اختیارات سے تجاوزکرنے کا واضح ثبوت ہے۔نواز حکومت میں سانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ ڈسکہ کے بعد پولیس نے ایک بار پھر بربریت کی جو مشق دوہرائی ہے وہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے۔اگر حکومت ماضی میں ایسے عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالتی تو آج ایک بیوہ ماں کو دو نوجوان بیٹوں کی لاشیں نہ دیکھنی پڑتیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان وراولپنڈی کے واقعات کے خلاف سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران کو عدالت عالیہ میں طلب کریں اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کالعدم جماعتوں اور صوبائی حکومت کی جانب سے ناقص سکیورٹی انتظامات کے خلاف بھی فوری الیکشن لیا جائے۔

وحدت نیوز(خیر پور) خیرپور کے نواحی قصبے پریالومیں کالعدم تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے اندھادہند فائرنگ کر کے  پیام ولایت فاونڈیشن کےصوبائی رہنما  سید عباس شاہ کو بے دردی سے شہید کردیا، عباس شاہ کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی اور صوبائی سیکریٹری تربیت علامہ نشان حیدر ساجدی نے کہا ہے کہ خیر پور تکفیری دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، بارہا سندھ حکومت کوخیر پور کی حساسیت اور تکفیری عناصر کی بڑھتی ہوئی فعالیت سے آگاہ کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی، عباس شاہ کا قتل خیر پور میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، پہلے بھی بے شمارجوان ، علماء، اکابر تکفیری دہشت گردوں کی بھینٹ چڑ ھ چکے ہیں ، رہنماوں نے پاک آرمی  سے مطالبہ کیا کے خیر پور سمیت سندھ بھر میں تکفیری دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات بروئے کار لائےاور آپریشن ضرب عضب کا دائرہ فقط وزیرستان تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ سندھ بھر میں ان ملک دشمن ، انسان دشمن دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے۔

وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کیخلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ بھر میں اور کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاج اور چراغاں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ، حیدرآباد، سکھر، ماتلی، خیرپور ناتھن شاہ، دادو، ٹنڈو محمد خان سمیت کراچی میں جعفر طیار سوسائٹی، راشد منہاس روڈ اور نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ و چراغاں کیا گیا ۔ احتجاج مظاہروں سے خطاب علامہ مختار امامی، مولانانشان حیدر، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، سید رضا جلالوی، احسن عباس رضوی،عالم کربلائی اور آصف صفوی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

 

اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے،پشاور میں ہونے والے ظلم و بربریت پر انسانیت بھی شرماگئی ہے، اس سنگین سانحے نے عالمی سطح پر اسلام ، پاکستان اورمسلمان کا چہرہ داغ دار کیا، پشاور اسکول پر حملے میں وہی سوچ ،نظریہ اور کردار ملوث ہے جو چودہ سوسا ل قبل کربلا میں موجود تھا، معصوم ، نہتے اور بے قصور بچوں پر حملوں کی ابتدا میدان کربلا سے ہوئی، سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کا بچوں کا نہ تو کوئی سیاسی و مذہبی شناخت نہیں تھی، ان کی شناخت حسینی اور ان کے قاتلو ں کی شناخت یزیدی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومت پر سے عوام کا اعتبار مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، اٹھارہ کروڑ عوام کا اگر خدا کے بعد کسی پر بھروسہ اور تحفظ کی امید ہے تو وہ فقط پاک فوج ہے، پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ در اصل پاکستان کے دفاع پر حملہ ہے،شہید ہونیوالے بچے پاکستان کا مستقبل اور معمار تھے۔ دشمنان اسلام امت مسلمہ میں جہالت کے قائل ہیں، اس سانحے میں شہیدہونے والے اساتذہ کا جرم معاشرے سے جہالت کا خاتمہ اور علم کے نور کا پھیلاؤ تھا۔ آخر میں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وطن عزیزاور اس کے غیرت مند بیٹوں کے خون سے آلود چہروں کا بے نقاب کیا جائے اور جلد از جلد سر عام ان سفاک دہشت گردوں کو سر عام اسی انداز میں واصل جہنم کیا جائے جیسے انہوں نے معصوم بچوں اور بیگناہ شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree