وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے پورے صوبے کے یونٹ ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں۔ لاہور میں صوبائی کابینہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، نام نہاد شہریت کا متنازع بل بھارتی شہریوں پر عذاب بن کر ٹوٹا ہے، جو بھارت کے ہر شہر میں احتجاج کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی یہی جابرانہ پالیسیاں بھارت کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، کشمیری عوام کو بھارتی فوج نے محصور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران امریکی صدر کے جھانسے میں نہ آئیں، وہ محض کشمیر ایشو پر ثالثی کی صرف باتیں کرکے وقت گزاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی بہت جلد آزاد فضا میں سانس لیں گے اور کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا مودی نے جس گھٹن میں کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، اس گھٹن نے ایک لاوے کی صورت میں پھٹنا ہے جس میں مودی سرکاری خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔ انہوں نے تمام یونٹس کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ 5 فروری کو خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے، سیمینارز میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر روشنی ڈالی جائے اور عالمی برداری کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کروائی جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حجتِ خدا امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی کرنیوالے دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دہشت گرد گروہ کے کارکن عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گستاخ اور دہشتگرد عبدالستار جمالی نے جہاں ریاست کی رٹ کی چیلنج کیا ہے وہیں اس نے آل رسول کی بھی توہین کی ہے جس کی سزا پھانسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس گستاخ کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے امن و امان میں خلل کا امکان ہوتا ہے، اور کوئی بھی صاحبِ ایمان مسلمان امام مہدی (ع) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ امام مہدی(ع) تمام مسلم مکاتب فکر کے مشترک امام ہیں اور ان کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کا عقیدہ ہے، عبدالستار جمالی نے جہاں امام مہدی(ع) کی شان میں گستاخی ہے وہیں اس نے یزید لعین کی بھی تعریف کرکے اپنے شجرہ نسب کی بھی وضاحت کر دی ہے۔ اس لئے حکومت فوری طور پر اس گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

وحدت نیوز(لاہور) بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کر دیں، اس الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم نمایاں طور پر اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی کابینہ کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

 اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا پنجاب میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے جسے رواں ماہ ہی مکمل کرلیا جائے گا اور اس کے بعد لاہور میں علامہ راجہ ناصر عباس کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ کے دیگر عہدیداروں نے اپنی تجاویز اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکومتی سطح پر تیاریاں جاری ہیں اور ایم ڈبلیو ایم بھی اس الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سطح کے الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں جبکہ تحصیل سطح کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے۔ انہوں نے رہنماوں کی ہدایت کی وہ سیاسی میدان میں فعالیت دکھائیں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس کا منشور وحدت ہے، اور اس حوالے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئے کربلا جانے والے زائرین کو درپیش مشکلات اور لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میںڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، علامہ اقبال کامرانی، رائے ناصر عباس، سید حسن کاظمی، تہور عباس، منتظر مہدی، سید حسن نقوی، حسین شہزاد سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کابینہ کاخصوصی  اجلاس جمعہ 28جولائی  کو لاہور وحدت ہاؤس پنجاب میں 6 بجے شام طلب کر لیا گیا ہے، صوبائی ٖڈپٹی سیکریٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کے مطابق اجلاس میں شہید قائد علامہ عار ف حسین الحسینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ مہدی ؑبرحق کانفرنس میں  پنجاب بھر سے بھر پور عوامی شرکت کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اجلاس میں تمام کابینہ ممبران شریک ہوں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی شوریٰ کا اجلاس آج (ہفتہ)صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں شروع ہوگا،جس میں سنٹرل پنجاب کے پچیس اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اور ان کے معاونین شریک ہونگے،صوبائی سیکرٹری روابط رائے ناصر علی کا کہنا تھا کہ اجلاس اتوار تک جاری رہیگا ،اجلاس میں پنجاب میں درپیش مشکلات اور پارٹی امور پر غور کیا جائے گا،اجلاس کے آخری روز سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اہم خطاب ہوگا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree