وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام نیچاری امام بارگاہ میں جشن ولادت امام مہدی عج کا انعقادکیا گیا، جشن کی تقریب سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور آغا سید محمد رضا نے خطاب کیا،رہنمائوں نے کہا کہ امام مہدی ؑ کا وجود مقدس عالم بشریت کیلئے مرکز امید ہے، دور حاضرمیں امت مسلمہ کی تمام تر مشکلات کا حل ظہور حضرت حجت عج میں مضمر ہے۔

 وحدت نیوز(کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مسجدو امام بارگاہ خاتم الانبیاء ص میں جشنِ مولود کعبہ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جسمیں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی عہدیداران ، کارکنان اورعلاقائی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پرمختلف مقررین نے سیرت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ خواتین اور بچیوں نے بارگاہِ اقدس میں منقبت کی صورت نذرانہ عقیدت پیش کیا۔پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کی ایک اہم نشست ایم ڈبلیوایم کے ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا کے ساتھ ہوئی۔جسمیں خصوصیت کیساتھ آغا رضا نے صوبہ بلوچستان اور ملک کے سیاسی حالات و واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور آئیندہ آنے والے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل اور پری الیکشن تیاری کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کوئٹہ کی جانب سے جشنِ ولادت بیبی شھزادی فاطمہ الزہرہ(س) کی مناسبت سے جشن و میلاد کا اہتمام جعفری ہاوس میں کیا گیا۔جسمیں خصوصی طور پہ شرکت کیلئے مرکزی مسؤل خواہر فرحانہ گلزیب نے شرکت فرمائی اور شھزادی فاطمتہ الزہرہ(س) کے اسوہ اور زندگانی پہ خطاب فرمایا۔جشن میں کوئٹہ شھر کے مدارس کی خواہران نے بھی بھرپور شرکت کی اوربچیوں نے مختلف موضوعات پرمشتمل بیبی فاطمہ(س) کی اسوہ مبارکہ پر تقاریر کیں اور ڈرامہ کی صورت میں عکاسی کی۔ اسکے علاوہ طباشی پیش کی گئیں۔مدرسہ فاطمتہ الزہرہ(س) کی خواہران نے بارگاہِ شھزادی کونین میں منقبت پیش کئیں۔آخر میں بہترین کارگردگی ادا کرنے والی خواہران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree