وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا ہے تنازع کشمیر پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔بھارتی حکومت کشمیری عوام کو استصواب رائے کے حق سے محروم رکھ کربنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔بھارتی فوج نے گزشتہ چار ماہ سے پورے کشمیر کا محاصرہ کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو نامعلوم مقامات پر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑرہی ہیں۔ حکومت نے عام شہریوں کے آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔کشمیری حریت قیادت کی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کیا جا رہا ہے۔اس طرح کے اقدامات سے کشمیری عوام کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کو عالمی امن کے تناظر میں دیکھ رہی ہیں۔ساری دنیا پر یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ کشمیر دو ممالک کے درمیان محض زمینی تنازع نہیں بلکہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ بھارت نے ایک ایسی ریاست پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے جو علحیدگی کے وقت پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کے خواہشمند تھی۔

انہوں نے کہا کہ دوایٹمی طاقتوں کے مابین یہ چپقلش پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر سکتی ہے۔اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ اس مسلئے کی سنگینی کا درک کرتے ہوئے اس کے حل کی کوئی راہ تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور بہترین حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے ہے۔ اپنے مستقبل کا  فیصلہ کشمیری عوام نے خود کرنا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی آرگنائزر بلوچستان ، رکن شوری عالی اور ممبر صوبائی اسمبلی  آغا سید محمد رضا کی رہائشگاہ پر مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی آرگنائزر مولانا سہیل شیرازی بھی موجود تھے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں تنظیم سازی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور موثر شخصیات کو مجلس کا حصہ بنایا جائے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارگنائزنگ کمیٹی میں مزید ۴ افراد کا اضافہ کرکے فعالیت اور موثر افراد کی شمولیت کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے ،جناب ذوالفقار شاہ ،مولانا ولایت جعفری ،مولانا برکت مطہری اور  جناب ظفر شمسی کو فیصلہ کی روشنی میں صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے تاکہ بلوچستان بالخصوص اندرون میں فعالیت و تشکیلاتی عمل کو آگے بڑھایا جاسکے ،جبکہ آئندہ ہفتہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ کوئٹہ کو بھی حتمی شکل دی گئی اور اسکے انتظامات کی ذمہ داری صوبائی آرگنائزرآغا محمد رضا اور  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل آغا عباس کے سپردکی  گئی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree