وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت میں ملوث عالمی استکبار و استعمار امریکہ کے خلاف کارکنان کی بڑی تعداد نے بعد نماز جمعہ حیدری مسجد پرانا سکھر سے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت مولانا علی بخش سجادی، آفتاب میرانی، سید عباس زیدی و دیگر کررہے تھے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے اپنے خطاب میں وقت کے یزید شیطانِ بزرگ امریکہ کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ فرزند اسلام حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی مہندس کی مظلومانہ شہادت پر اسلام دشمن امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔

وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کی شوری کا اجلاس  مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا،جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے خصوصی شرکت کی ،ضلعی سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے ضلعی کابینہ کے اراکین کا اعلان کیا اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے  نامزد اراکین ضلعی کابینہ سے حلف لیا، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم ضلع سکھر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے فکر اور فلسفے کی روشنی میں ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختاراحمدامامی نے کہا ہے کہ شکارپور میں مولانا شفقت عباس سولنگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پیپلز پارٹی کے وزراء سندھ بھر میں کالعدم تکفیری جماعتوں سمیت داعش کی سرپرستی کررہے ہیں، مولانا شفقت عباس سولنگی کی شہادت کیخلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پربلاجواز بدترین شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں، بے گناہ گرفتار کئے جانے والے 8افراد کو فی الفور رہا کیا جائے، پر امن احتجاج کو جرم بنا کر درج کی جانے والی ایم ڈبلیوایم ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن سمیت ۳۰نامزد اور ۲۰۰ نامعلوم کارکنان کے خلاف درج آیف آئی آر فوری طور پر خارج کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ شکار پور میں مولانا شفقت عباس سولنگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر طاقت کااستعمال ریاستی دہشتگردی ہے،پیپلز پارٹی کے ریاستی جبر کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ایسا لگتا ہے کہ قائم علی شاہ نے اپنی جماعت کے خلاف اعلان بغاوت کردیا ہے جبھی وہ اپنے پارٹی قائد کے بیانات کیخلاف عمل کررہے ہیں، ایک طرف تو بلاول زرداری سندھ میں داعش کی موجودگی ککا اعتراف کررہے ہیں تو دوسری طرف پیپلز پارٹی کے حکومتی وزراء کالعدم جماعتوں سمیت داعش کی سرپرستی کررہے ہیں۔ علامہ مختار امامی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک سے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری نوٹس لیں اور قلندر کی سرزمین کو کالعدم جماعتوں سمیت داعش کے دہشت گردوں سے نجات دینے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree