وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفدکی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کی سربراہی میں جنرل مینیجرکے الیکٹرک آئی بی سی ملیر مزمل الہیٰ سے ملاقات، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماسید عارف رضا اور ممتاز مہدی بھی ان کے ہمراہ تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے ماہ مبارک رمضان تک ملیر کے بہتر ریکوری والے علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کا مطالبہ کیا، احسن عباس رضوی نے کہاکہ بنڈل کیبلنگ اور نئے میٹرز کی تنصیب کے بعد وولٹیج کی کمی بیشی اور بجلی چوری جیسے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے واجبات کی بروقت ادائیگی کی پابندی بھی کی جارہی ہےجس کا واضح ثبوت ریکوری ریشو میںمسلسل اضافہ ہے، جبکہ ادارے کو خاطرخواہ منافع بھی حاصل ہورہاہےادارے کو بجلی چوری سے نجات اور خسارے میں کمی کے بعد عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ ملیر ، جعفرطیار، محمدی ڈیرہ، سعود آباد، کھوکراپار،برف خانہ ، معین آباد اور دیگر علاقوں کو جلد از جلد لوڈ شیڈنگ فری قراردیا جائے۔

جنرل مینیجرکے الیکٹرک مزمل الہیٰ نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ انشاءاللہ ماہ مبارک رمضان تک جعفرطیار سوسائی ملیر اور ملحقہ بہتر ریکوری والے علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری کردیا جائے گا،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سروے نمبر 491،492اور نادعلی اسکوائرکے علاقے کو پیر محفوظ فیڈر پر منتقل کرنے کے مطالبے پر کے الیکٹرک حکام نے کہاکہ تمام مذکورہ سروے آج ہی دوبارہ پیر محفوظ فیڈر پر منتقل کرکے جعفرطیار سوسائٹی کے ساتھ منسلک کردیئے جائیں گے اور صارفین کو اضافی لوڈشیڈنگ کا بھی سامنا نہیں ہوگا،انہوںنے مزید کہا کہ مرکزی امام بارگاہ سب اسٹیشن کی مرمت کے باعث بعض صارفین کو درپیش مشکلات اور اضافی لوڈ شیڈنگ کا آئندہ ہفتے تک خاتمہ کردیا جائے گا۔

 سروے نمبر 417جعفرطیار سوسائٹی کے مکینوں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی پرجی ایم مزمل الہیٰ نے کہاکہ نفیس فیڈر پر جلد بنڈل کیبلنگ اور نئے میٹرز کی تنصیب کا کام مکمل کرکے صارفین کی شکایت کا ازالہ کردیا جائے گا، ایم ڈبلیوایم کے وفد کی جانب سے محمدی ڈیرہ کے رہائشی عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی پرجی ایم کے الیکٹرک نے کہاکہ باغ ملیر فیڈر پر مشتمل علاقوں میں بنڈل کیبلنگ اورنئے میٹرز کی تنصیب کاکام آخری مراحل میں ہے،جلد ہی محمدی ڈیرہ ، مسرت کالونی ، بکرا پیٹری ، داؤد گوٹھ، باؤٹ گوٹھ، محبت نگر کے عوام بھی بہتر ریکوری کے بعد لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرسکیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر، الزہراؑ کلینک غازی ٹاؤن،خدیجتہ الکبریٰ فاؤنڈیشن اور اشرف ممتاز آئی ویلفیئرایسوسی ایشن کے اشتراک سے گذشتہ ہفتے مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی میں لگائے گئے فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک تشخیص کردہ موتیا کے 25مریضوں کی آنکھوں کےکامیاب مفت آپریشن آج عقیلہ آئی اسپتال نیو کراچی میں کیئے گئے اور انہیں امپورٹڈ لینس لگائے گئے،تمام مریضوں کو اسپتال لیجانے اور واپس لانے کیلئےجعفرطیار سوسائٹی سے مفت ٹرانسپورٹ سروس اور طعام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری فلاح وبہبود اور آرگنائزر الزہرا ؑ کلینک سید ممتازمہدی رضوی اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری روابط سید کاظم نقوی بھی مریضوں کے ہمراہ تھے ۔تمام مریضوں نے اس عظیم کار خیر پرمجلس وحدت مسلمین، الزہراؑکلینک غازی ٹاؤن اور اشرف ممتاز آئی ویلفیئرایسوسی ایشن کا بےحد شکریہ اداکیااور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیراہتمام علامہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجاہد اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ، ابومہدی المہندسؒ اور دیگر باوفا ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر شیطان بزرگ، فرعون زمان امریکا اور اسرائیل کے خلاف مرکزی مسجد تا ناد علی اسکوائر جعفرطیار سوسائٹی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین شوریٰ عالی اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے خصوصی شرکت کی جبکہ مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر، مولانا غلام محمد فاضلی، سید احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی، سعید رضوی، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما محمد اسلم، ذاکر اہل بیت سفیر عباس و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اس احتجاجی ماتمی ریلی میں دستہ امامیہ کے نوحہ خواں عارف رضوی و دیگر نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے ۔ ریلی میں آئی ایس او جعفرطیار یونٹ کے برادران سمیت عاشقان شہداء اور کنیزان زینب (ع) کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور اللہ اللہ اکبر ۔۔۔ امریکا شیطان الاکبر کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، صوبہ سندھ، کراچی ڈویژن ضلع ملیر جانثارانِ امام عصرؑ کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 2019-22کا انعقاد مقامی لان میں کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اراکین شوریٰ نے اکثریت رائے سے سید احسن عباس کو ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کا آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔ صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے ان سے حلف لیا۔

اجلاس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کے حقوق کا دفاع ہمارا اولین فرض ہے دنیا بھر میں مجلس وحدت مظلوموں کی حامی اور ظالموں کے خلاف ہے۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارتی تاریخ کی وہ متعصب ترین شخصیت ہے جس نے اپنے ملک میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر باہمی نفاق کی بنیاد رکھی ہے۔آج ہندوستان میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں میں عدم برداشت عروج پر ہے اور متعدد علاقے خانہ جنگی کامنظر پیش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی افواج کی بڑھتی ہوئی جارحیت دوایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے۔بھارت کی طرف سے سرحد پار بلااشتعال گولہ باری کا کوئی جواز نہیں۔سفارتی و اخلاقی آداب کے منافی یہ عمل اقدار کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہاتھوں میں ہیں۔ارض پاک کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بھارت کی جانب سے کسی بھی پیش قدمی کی صورت میں پوری قوم مادر وطن کی مضبوط ڈھال بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عالمی قوتوں کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کسی بھی ممکنہ معرکے کے اثرات محض دو ملکوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے پوری دنیا کا امن متاثر ہو گا۔

اجلاس میں مولانا صادق جعفری، مولانا نشان حیدر، مولانا غلام محمد فاضلی ،مولاناگلزارشاہدی،مولانا بلاول فائزی، علامہ مبشر حسن، یعقوب حسینی، میر تقی ظفرسمیت پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کے رہنما لطیف عباس، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خان محمد بلوچ ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز خان سواتی،عطاءمحمد،غلام مصطفیٰ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما وقار عباس ،غازی عباس ٹرسٹ کے صدر معراج رضوی،مرتضیٰ عابدی،ثمرعباس، جعفر طیار اسکاوٹس کے محمد اسماعیل سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) حالیہ بارش کے نتیجے ملیر کے مختلف علاقوں میں پیدا ہونیوالی بدترین صورتحال کے باوجود صوبائی وزیر بلدیات ‎سعید غنی اور میئر کراچی ‎وسیم اختر کےمتاثرہ علاقوں کا دورہ نا کرنے سے عوام میں سخت مایوسی اور اشتعال پایاجاتاہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی نے ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ مون سون کی بارشوں کی پیشگی اطلاعات کے باوجود بلدیاتی اداروں نے ملیر کے گنجان آباد علاقوں ملیر سعود آباد، شیشہ گلی اورلیاقت مارکیٹ کے اطراف نالے کی صفائی کے بعد فضلہ سڑکوں پر ہی چھوڑ دیا جوکہ شدید بارشوں کے بعد گلی محلوں میں پھیلتا ہوں رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا۔ بلدیاتی اداروں کی اس نااہلی کے سبب علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے اور وبائی امراض پھیلنے کا بھی شدید خطرہ لاحق ہے ۔

عارف رضا نے وزیر اعظم پاکستان ، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ملیر میں نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے بلدیاتی حکام اورملازمین کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور علاقے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر کی صفائی کے لئے فوری اقدامات کیئے جائیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کا سال برائے 19-2018 کا آخری شوریٰ اجلاس ضلعی سیکریٹریٹ جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں ضلعی سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں خصوصی شرکت ایم ڈبلیوایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کے اراکین آصف رضا ایڈوکیٹ, علامہ علی انور جعفری, کراچی ڈویژن کے اراکین علامہ نشان حیدر ساجدی, زیشان حیدر, احسن عباس رضوی نے کی, اجلاس میں سال گذشتہ کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ایم ڈبلیوایم کھوکھراپار آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا, جبکہ مرکزی رہنما علامہ علی انور جعفری اور آصف رضا ایڈوکیٹ نے تنظیمی فعالیت اور ہماری زمہ داری کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے ضلع ملیر کو اسلام آباد میں منعقدہ سالانہ مرکزی جانثاران امام عصر عج کنونشن میں شرکت کی دعوت دی. اجلاس میں ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹس کے سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے شرکت کی۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree