وحدت نیوز (لاہور) امام بارگاہ حسینیہ چمڑہ منڈی میںمجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے عزاداری و مصالحتی کونسل کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں لاہور کےمختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عزاداروں اور ماتمی انجمن کے سالاروں نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حر عابدی نے غیبت امام زماںعج میں مومنین کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کیا ۔جبکہ سینئر ایڈووکیٹ سیدماجد کاظمی نےکانفرنس کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے عزاداری کونسل اور مصالحتی کونسل کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، اور عزاداری اور مصالحتی کونسل کی مدد سے عزاداری کی راہ میں حائل مشکلات کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم صوبائی کابینہ کے ارکان رانا ماجد، حسین زیدی اور علمدار زیدی نے شرکت کی جبکہ کانفرنس کے اختتام پر سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع لاہورمولانا سیدحسن رضاہمدانی نے دعائے امام زمانہ کرائی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی عدم بازیابی اور پنجاب حکومت کی ظالمانہ و جابرانہ اقدامات کیخلاف نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے،چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے،احتجاجی مظاہروں میں پنجاب حکومت کو سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی اغوا کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،ن لیگی حکومت کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم ایشو پر اپنا کردار ادا کرے،لاہور میں امامیہ کالونی،سمن آباد شباب چوک اور جامع مسجد اسلام پورہ حید ر روڈ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

اسلام پورہ حیدر روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید حسن رضا نقوی نے کہا کہ بانیان پاکستان کے اولادوں کو دیوار سے لگانے والے سن لیں،ہمیں یقین ہے اور ہمارا ایمان ہے اس مملکت خداداد کو ہم نے بنایا تھا اور ہم ہی بچائیں گے،ریاست کی سرپرستی میں پالے ملک دشمن دہشتگرد ٹولہ آج وطن کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے،افغان جہاد کے نام پر ملک میں دہشتگردی اور کلاشنکوف کلچر ایمپورٹ کرنے والے آج ہماری حب الوطنی پر شک کر رہے ہیں ،ہم اس وطن کے وارث ہیں،ہم پنجاب حکومت اور اس میں شامل دہشتگردوں کے سرپرست رانا ثنااللہ کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں،سید ناصر شیرازی مادر وطن کا باوفا سپوت ہے،اس کا جرم پاکستان میں اداروں کی تقدس کی بحالی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے جدو جہد کرنا ہے،ہم مکتب اہلیبیتؑ کے پیروکار وں کو کوئی بھی دنیا کا ظالم وجابر حکمران جھکا نہیں سکتا،انشااللہ آج اس ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد حالات تبدیل نہ ہوئے تو ہم شاہراہوں اور ایوانوں کا رخ کرینگے،مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

امامیہ کالونی لاہور میں نماز جمعہ کے بعد سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کیخلاف ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے جی ٹی روڈ بلاک کیا اور پنجاب حکومت کے متعصبانہ کاروائی کیخلاف نعرے لگاتے رہے،ریلی کے شرکاء سے علامہ وقارالحسنین نقوی اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے خطاب کیا ،سید حسن کاظمی نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور شہباز شریف ملکی سالمیت کیخلاف سازش میں مصروف ہیں،ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم سڑکوں اور حکومتی ایوانوں کا رخ کرے،ہماری تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے جس دشمن کا بھی پیچھا کیا ہے وہ دنیا اور آخرت دونوں کے لئے رسوا ہوئے ہیں،پنجاب میں رانا ثنااللہ کالعدم تکفیری دہشتگردوں کا سہولت کار ہے،ناصر شیرازی کو دہشتگردوں کے ایماء پر رانا ثنااللہ نے اغوا کیا ہے،ہم ریاستی اداروں اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں کا نوٹس لیں۔

مظاہرین سے علامہ وقار الحسنین نقوی نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے جس قوم سے الجھنے کی کوشش کررہے ہو یہ وہ قوم ہے جس نے  چودہ سو سال سے یزید کا پیچھا نہیں چھوڑا، آل شریف کونسی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں،سید ناصر شیرازی ملت تشیع پاکستان کا رہنما ہے، ہم تمام شیعہ تنظمیں، بانیان مجالس ،عزاداران قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ ہیں، اور ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑے جائیں گے،میں چیف جسٹس آف پاکستان اور سپہ سالار افواج پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس ناانصافی اور غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیں اور ملک کو کسی نئے بحران کی طرف دھکیلنے سے بچائیں،یاد رکھیں میرے مولا ئے کائنات حضرت علیؑ کا فرمان ہے کہ حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتیں ہیں ظلم سے نہیں۔

جامع مسجد امامیہ چوک سمن آباد کے باہر بعد از نماز جمعہ سید ناصر شیرازی کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پنجاب حکومت راناثنااللہ،شہباز شریف کیخلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ فی الفور ناصر شیرازی کو بازیاب کیا جائے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد علمبرادار ن لیگ نے آمرانہ نظام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،سید ناصر شیرازی بازیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئیں گے،مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی امنگوں کی ترجمان قومی سیاسی جماعت ہے،ہم کسی ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) سانحہ پاراچنار اور گذشتہ سات دن جاری احتجاجی دھرنے کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین کے ملک گیر مظاہرے ریلیاں،نماز جمعہ کے اجتماعات میں آئمہ جمعہ نے نواز شریف کے سانحہ پاراچنار پر خاموشی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا،آرمی چیف کے اقدامات کو خراج تحسین پیش،دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے غیور فرزندان پاک فوج کے ساتھ ہیں،پاراچنار میں آرمی چیف کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا گیا،لاہور میں سمن آباد شاب چوک پر احتجاجی مظاہر کیا گیا جبکہ اسلام پورہ حیدر روڈ سے نماز جمعہ کے بعد چوک نیلی بار تک ریلی نکالی گئی،اسلام پورہ ریلی کی قیاد ت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حسن رضا اور خرم زیدی نے کی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حسن رضا کاظمی نے کہا کہ پاراچنار پر حملہ اسلام اور پاکستان پر حملہ ہے،دہشتگرد شیعہ سنی کے مشترکہ دشمن ہے،ان ملک دشمنوں کا اصل ہدف ایسے دہشتگردانہ واقعات کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانا تھا، لیکن سلام ہو ہماری قیادت پر جنہوں نے دشمن کی اس مذموم سازش کو ناکام بنایا،پاراچنار کے مظلومین پر ظلم کرنے والوں کیخلاف عملی کاروائی کرنا اور متاثرین کو انصاف دلانا پاک فوج پر فرض ہے،پاراچنار پاکستان کے دفاعی فرنٹ لائن ہے،یہاں کے محب الوطن عوام نے ہمیشہ پاکستان کی مقدس سرزمین کا دفاع کیا خوارج دہشتگردوں کے قدم ان علاقوں میں جمنے نہیں دیے،سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھا،لیکن آج پاراچنار کے مظلومین پر پے درپے حملوں پر حکمرانوں کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے نااہل حکمران دشمن کے آلہ کار ہیں،جو پاکستان اور پاکستانی قوم کے مفادات کیخلاف اقدامات میں مصروف ہیں،ہم اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک پاراچنار کے عوام مطمعن نہ ہوجائے۔

لاہور سمن آباد شباب چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ آل شریف یاد رکھیں حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں،پاراچنار کے عوام کیساتھ وزیر اعظم کے سلوک سے ثابت ہوا کہ وہ پاکستانی مفادات نہیں بلکہ انڈیا اور ہاوس آف سعود کے خواہشات کی تکمیل چاہتا ہے،ہم کسی عرب پراکسی وار کو پاکستان میں ایمپورٹ نہیں کرنے دینگے،پاکستان کو شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا انشااللہ ہم مل کر بچائیں گے،آرمی چیف نے پاراچنار میں مظلومین کے زخموں پر مرہم رکھ کر ثابت کیا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کا اصل وارث کون ہے،انہوں نے کہا ہمیں محب وطن اور دہشتگردوں کے ہمدروں کے درمیان لکیر کھینچنا ہوگا،جن کے سبب دہشتگردی اب بھی جاری ہے،خدا رامشرق وسطیٰ کے پراکسی وار سے دور رہیں،ابھی تو ہم افغان وار کے قرض اتارنے میں مصروف ہیں،ایسے میں ذاتی تعلقات کے لئے ملک کو مزید کسی دلدل میں نہ پھنسایا جائے،پاکستان کے مظلوم عوام لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکی ہیں،انہوں نے کہا ہم پاراچنار کے مظلومین کے ساتھ ہیں، ان مطالبات کی منظوری اور مطمعن ہونے تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کےسیکرٹری امور سیاسیات لاہور ڈویژن سید حسین زیدی نے قوم کو زمین سے زمین پر مار کر نے والے ابابیل میزائل کے کامیاب تجربےپر مبارک باد پیش کی۔  سید حسین زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک بن چکا ہے، جس کا دفاع انتہائی مضبوط اور دشمن کے لیئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا  کہ دفاعی ماہرین، سائنسدانوں اور حکومت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے دفاعی نظام کی بہتری اور مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ اتنا طاقتور ہوجانے کے باوجود وزارت خارجہ کی جانب سے ہمیشہ ڈرے، سہمے انداز میں بات کی جاتی ہے۔  حسین زیدی نے کہا کہ پاک فوج کی طرح وزارت خارجہ کو بھی اپنی طاقت کا اظہار دشمن کو ڈٹ کر بیان دے کر کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے میٹرواسٹاپ مسلم ٹائون موڑ پر قائم کردہ دیوار مہربانی#Wall_Of_Kindnessدو ماہ کا عرصہ گذرجانے کے بعد بھی ضرورت مندوں میں خوشیاں بکھیرنےمیں مصروف ہے، گذشتہ دنوں ایک مخیرشہری کی جانب سے خواتین کیلئے درجنوں نئے جوڑے تقسیم کیئے گئےجن کی مالیت ہزارو ں روپے تھی،نئے جوڑے وصول کرنے والے مستحقین کے چہرے کھل اٹھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماوں رانا ماجد علی ،رائے ناصرعلی کی وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت ،مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور بے حسی ملک کو بڑے بحران سے دوچار کرنے کا پیش خیمہ ہے یہ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور ان کا یہ خواب کبھی پورا نہ ہوگا ملک میں حقیقی تبدیلی تک ہمارا آئینی و قانونی جدو جہد جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو بدنام کرنے اور پارلیمنٹ  جو ایک مقدس ایوان ہے میں سفید جھوٹ بولنے پر نام نہاد موجودہ وزیر اعظم پر آرٹیکل 62،63  کے تحت کاروائی کر کے نااہل قرار دینا چاہیے پاکستانی غیرت مند قوم اب ان ملک دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی دیور کے مانند متحد ہے    ۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree