وحدت نیوز(اوکزئی ایجنسی) سانحہ تفتان کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اورکزئی ایجنسی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، قبل ازیں مدرسہ انوارال اہلبیت (ع) کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس میں ایجنسی بھر سے لوگ شریک ہوئے۔ ایم ڈبلیوایم مانی خیل یونٹ کے زیر اہتمام مانی خیل امام بارگاہ سے کلایہ بازار تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اورکزئی ایجنسی کے سیکرٹری جنرل اور پرنسپل مدرسہ انوار ال اہلبیت (ع) علامہ مصطفیٰ بہشتی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی طرف سے سانحہ تفتان میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی شہداء کے لواحقین کیلئے مالی معاوضے کا اعلان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے حکمران کس قدر نااہل اور بے کار ہیں، انہیں حکومت چلانے کا طریقہ ہی نہیں آتا، ہم اس عظیم اجتماع کے ذریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت شہداء کے لئے مالی معاوضے کا اعلان کرے اور زائرین کے لئے راستے کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کی مشکلات کو ختم کیا جائے، ان کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر علامہ سید اعوان علی شاہ، علامہ باقر حسین منتظری، علامہ جواد حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سانحہ تفتان کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree