وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا دو روزہ تنظیمی وتربیتی اجلاس صوبائی شوریٰ سبزہ زار کالونی میںعلامہ سید اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین کی شرکت اور خطابات، تفصیل کے مطابق اجلاس میں جنوبی پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل اور رہنما شریک ہیں، تمام اضلاع اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے، اجلاس میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ ڈاکٹر یونس حیدری، معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ شریک ہیں۔

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے، پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ہمیں دشمن بنانے کی بجائے دوستوں کی ضرورت ہے، حکومت عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے، ہتھکڑیوں میں جکڑے ایک اُستاد کی موت پوری قوم کے لیے افسوسناک ہے، اس وقت کرپٹ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے لیکن احتساب بلاتفریق کیا جائے، عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔

 دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس بھی ملتان پہنچ گئے ہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دورہ ملتان کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے، وہ سورج میانی ملتان میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے، سہہ پہر 4بجے ملتان میں دیگر عمائدین ، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ولادت باسعادت امام حسن عسکری علیہ السلام کے موقع پر ''نور ولایت سیمینار'' 21 دسمبر کو سائبان زہراء ملتان میں منعقد ہوگا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ترجمان ثقلین نقوی کا کہنا تھا کہ سیمینار میں علمائے کرام، شعرائے کرام، منقبت خواں شریک اور خطاب کریں گے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آمد بھی متوقع ہے، اُنہوں نے کہا کہ سیمینار سے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر یونس حیدری، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ''ہفتہ وحدت ''کے حوالے سے 16ربیع الاول کو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے ''میلادالنبی ریلی''نکالی جائے گی۔ ریلی مدنی چوک، چوک کمہاراں والا،معصوم شاہ روڈ،علی چوک،دولت گیٹ اور حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید ندیم عباس کاظمی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم سید اسد عباس بخاری، مخدوم طارق عباس شمسی،مخدوم زاہد حسین شمسی،ملک ثمر عباس کھوکھر،مولانا عمران ظفر،مولانا ممتاز حسین ساجدی،مولانا سلمان محمدی،مولانا محمد رضانقوی اور دیگر کریں گے۔ ریلی گھنٹہ گھر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوجائے گی اور چوک گھنٹہ گھر میں شیعہ سنی علمائے کرام،سیاسی وسماجی رہنما خطاب کریں گے اور عالم اسلام کے درمیان اتحاد و وحدت کے حوالے خطاب کریں گے۔ بعدازاں چوک گھنٹہ گھر میں سانحہ آرمی پبلک سکول شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ۔

وحدت نیوز (ملتان) تکفیریت نے پھر ایک دفعہ بے گناہوں کا قتل عام کرکے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا،حضرت شاہ نورانی کی درگاہ پر حملہ کرنے والوں کا تعلق اسی سوچ سے ہے جو اپنے سوا سب کو کافر سمجھتے ہیں،ہم اس ظلم و بربریت کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور اس المناک واقعے کیخلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کرتے ہیں،اولیاء اللہ اور ان کے ماننے والوں نے ہمیشہ امن محبت اور رواداری کا پیغام عام کیا،ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے سے حکمران قاصر ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ کو مصلحت پسندی کے نذر کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علماہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی ، محمدعباس صدیقی اور سید ندیم عباس کاظمی نے درگاہ حضرت شاہ نورانی پر بے گناہوں کی شہادت پر تعزیتی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خانودگان شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انشااللہ شہداء کے یہ پاکیزہ لہو تکفیریت کی تابوت میں آخر کیل ثابت ہوگا،کراچی سندھ اور بلوچستان میں ان وطن دشمنوں نے قتل و غارت گر کا بازار گرم کیا ہوا ہے،جب تک ان درندوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف کاروائی نہیں ہوتی اس ناسور سے جان چھڑانا ممکن نہیں،علامہ اقتدار حسین نقوی نے دھماکے کے بعد بروقت طبی امداد نہ پہنچانے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں حادثت کا شکار ہونے کے بعد انتظامیہ کی بھر وقت طبی امداد کا نہ پہنچاناالمیہ سے کم نہیں،درگاہ پر سکیورٹی کے انتظامات ان حساس دنوں میں نہ کرنا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے روح کے مطابق عملدرآمد کروانا ہوگا،بیلنس پالیسی کے تحت دہشتگردی کے شکار لوگوں کو ہراساں کرکے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو متنازعہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے،جو ناقابل قبول ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت سیال، ثقلین نقوی اور دیگر رہنماؤں نے ڈسکہ میں پولیس کی جانب سے وکلاء کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجا ب حکومت نے پولیس کو گھر کی باندی بنارکھا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین آج وکلاء کی جانب سے منائے جانے والے یوم سوگ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ محمد صدیقی نے کہا کہ پنجاب پولیس میں گلوبٹوں کی بھرتی صوبے کے لیے خطرناک ہے ، اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزائیں ملتیں تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، کراچی میں صحافیوں پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس گلوبٹوں نے صحافی بھائیوں پر ظلم کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے گی کم ہے، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے چیف جسٹس نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری اس پولیس گردی کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree