وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ملت جعفریہ کی مختلف تنظیموں اور عمائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملت تشیع کے گمشدہ افراد کی عدم بازیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، سابق چئیرمین امامیہ آرگنائزیشن افسر حسین خان، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران، نجم الحسن، علامہ حسن ہمدانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ کراچی سے ملت جعفریہ اور گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے جو تحریک شروع کی ہے، اب یہ تحریک بین اانٹر نیشنل  موومنٹ میں بدل چکی ہے، بلکہ بین الاقوامی سطح پر لندن، امریکہ، آسٹریلیا سمیت یورپی ممالک میں لوگ اس غیر انسانی اور غیر قانونی حکومتی عمل کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، مجلس وحدت مسلمین پنجاب اسیران کے لواحقین کی اس تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان میں کوئی مجرم ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ہم ایک آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں، ہم نے 24 ہزار سے زائد اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھائے، لیکن ملکی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو کبھی چیلنج نہیں کیا، الحمدللہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں، ہمارے ہاتھ سے کوئی ایسا کام سرزد نہیں ہوا جو ملکی سلامتی کیخلاف ہو، ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل مزید مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مظلوموں پر ظلم بند کریں، ہم پاکستان کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دینگے، ہمارے لاپتہ افراد کا جرم کیا ہے، ہمیں بتایا جائے، کیا انہوں نے کس فوجی تنصیباب پر حملہ کیا؟ کیا کسی پولیس سنٹر پر حملہ کیا؟ کیا یہ لاپتہ افراد کسی خود کش حملے میں ملوث تھے؟ خدارا پاکستان اور محب وطن پاکستانیوں پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسیروں کے لواحقین کے اس تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،اور وقت آنے پر ہر قسم کی قانونی آئینی جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یہ بات یاد رکھیں کہ حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں۔

وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری کی نظر بندی عدالتی حکم کے بعد کالعدم قرار تین ماہ بعد رہا کردیئے گئےہیں ، تفصیلات کے مطابق اخلاق الحسن کو تین ماہ قبل سولہ ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا تھا جن کی بلاجواز نظر بندی کو ایم ڈبلیوایم کی لیگل ایڈ کمیٹی نے عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد فاضل عدالت نے اخلاق الحسن بخاری با عزت رہا کرنے کا حکم سنا دیا ، جھنگ جیل سے رہائی کے وقت استقبال کے لیئے جمع ہونے والے سینکڑوں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اخلاق الحسن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،ہم کل بھی صدائے حق کے علمبردار تھے اور خون کے آخری قطرے تک رہیں گے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب شعبہ تربیت کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے تنظیمی کارکنان کی تربیتی ورکشاپ بعنوان ناصران ولایت ملتان میں  شروع ہوچکی ہے، جامعہ شہید مطہری چوک قذافی میں منعقدہ اس ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال ، علامہ عبدالخالق اسدی اور دیگر مقررین مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے، یہ ورکشاپ 28دسمبر بروز اتوار کو اختتام پزیر ہوگی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی و دیگر رہنماوں سید اسد عباس نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پنجاب، علامہ سید حسن رضا ہمدانی، سید حسین زیدی اور شیخ عمران علی نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم 1436ء ایک بار پھر نواسہء رسول حضرت امام حسین علیہ السلام ان کے اصحاب و انصار کے الم و غم اور شجاعت و حریت سے بھرپور داستان لے کر گزر رہا ہے، دنیا بھر میں بالعموم اور پاکستان میں خصوصی طور پر امت مسلمہ اس ماہ، جو آغاز سال نو بھی ہے، کا آغاز الم و غم اور دکھ بھرے انداز میں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی ترین وجہ اپنے پیارے نبی آخرالزمان محمد مصطفیٰ ۖ  کے لاڈلے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب و انصار و یاوران کی عظیم قربانی جو 10 محرم اکسٹھ ہجری کو میدان کربلا میں دی گئی، کی یاد کو زندہ کرنا ہے۔ میدان کربلا میں نواسہ رسول اور ان کے باوفا اصحاب نے جو قربانیاں پیش کیں وہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کربلا کے شہداء کی داستان ہائے شجاعت سے ہم کو درس حریت و آزادی ملتا ہے، یہ کربلا ہی ہے جو آزادی کا پیغام دیتی ہے، کربلا کا درس ہے کہ بصیرت و آگاہی اور شعور و فکر کو بلند و بیدار رکھا جائے، ورنہ جہالت و گمراہی کے پروردہ ہر جگہ ایسی ہی کربلائیں پیدا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی متعصبانہ کارروائیاں صوبے کے مختلف اضلاع خصوصاً راولپنڈی میں اس ماہ مقدس میں ملت جعفریہ کے خلاف جاری ہیں، دراصل یہ ہمارے خلاف سیاسی انتقام اور تکفیری دہشت گردوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے، راولپنڈی میں ہمارے پرامن اور محب وطن کارکنان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان پر تشدد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نااہل حکمرانوں کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔

 

سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم عزاداری امام عالی مقام کیخلاف کسی بھی قدغن کو برداشت نہیں کریں گے، عزاداری امام مظلوم ہماری شہ رگ حیات ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے علماء و ذاکرین کو لائسنس اور رجسڑڈ مجالس کی شرط کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہم اپنے حقوق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بھکر اور چنیوٹ میں داخلے پر پابندی حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، ہم کسی بھی ایسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے، انشااللہ 23 نومبر کو بھکر میں عظیم الشان عوامی جلسہ ہوگا اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن اور محب وطن پاکستانی ہیں اور آئین پاکستان نے ہمیں اپنے حقوق کے تحفظ اور سیاسی جدوجہد کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آئینی حق کو کسی بھی قوت کو چھیننے کی اجازت نہیں دینگے۔

 

سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی متعصبانہ کارروائیوں کیخلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے، اگر اس کے بعد بھی پنجاب حکومت نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو عاشورہ پر ملک گیر احتجاج ہوگا اور پھر حسین علیہ السلام کے جانثار اس یزیدی حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے اپنے ہر دور میں ملت تشیع کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے، 18 سال سے علامہ غلام رضا نقوی بے گناہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، عدالت عالیہ نے انہیں رہا کرنے کا حکم بھی دیا، لیکن سولہ ایم پی او کے تحت انہیں پھر نظر بند کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانبداری اس سے بھی واضح ہوتی ہے کہ امن کمیٹیوں سے اہل تشیع کا کوٹہ ختم کرکے غیر معروف لوگوں کو نمائندگی دی گئی ہے، جو عوام میں کوئی اثر و رسوخ نہیں رکھتے، اس اقدام کا مقصد ملک میں مذہبی فسادات کو ہوا دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیشگی بتا رہے ہیں کہ پنجاب حکومت عاشورہ پر فسادات کروانے کا منصوبہ بنا چکی ہے، جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک بھر کے شیعہ سنی متحد ہیں، اگر تکفیریوں نے حکومتی ایما پر کوئی حرکت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وحدت نیوز (بھکر) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما بشارت جسپال اور راجہ زاہد نے بھکر کے حلقہ پی پی 48 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پولیٹکل سیکرٹریٹ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سے ملاقات کی۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔ایم ڈبلیوایم کے پولیٹیکل سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں میں طے پایا کہ بھکر کے حلقہ پی پی 48 کے ضمنی انتخاب میں نذر کہاوڑ، پاکستان عوامی تحریک کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے احسان اللہ خان بلوچ انکے کورنگ امیدوار ہوں گے، نذر کہاوڑ کل جلوس کی صورت میں احسان اللہ  خان کے گھر آئیں گے اور احسان اللہ خان کو ساتھ لے کر مشترکہ فارم جمع کرائے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل ناظم کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ یہ بھی طے پایا ہے کہ الیکشن کے متعلق تمام تشہیر دونوں جماعتوں کے مشترکہ نام پر ہوگی، ٹکٹ دینے کی تقریب میں دونوں جماعتوں کے قائدین موجود ہوں گے، وہاں پر مشترکہ میٹنگ میں ٹکٹ اور تحصیل ناظم کے امیدوار کا میڈیا کے سامنے اعلان کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی پر  ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس جعفری کیساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کا اجلاس زیر صدارت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت اور آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک پھیلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردوں کو ملک بھر میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والی کالعدم جماعت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ محرم الحرام میں پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ خارج از امکان نہیں، پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ پنجاب حکومت ہے، پنجاب حکومت میں شامل وزراء دہشت گردوں کی صوبے میں مکمل سرپرستی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجودہ حکمرانوں کی جانب سے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ہمیں پرامن سیاسی جدوجہد سے دور رکھنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں، ہم اپنے قانونی و آئینی حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree