وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کے سولجر بازار یونٹ کی جانب سےامیر المومنین امام علی ع کی ولادت  باسعادت کے موقع پر جشن میلاد اور فیملی فیسٹیول کا اہتمام کلیٹن گارڈن روڈ پر کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی اور یوتھ فاؤنڈیشن کے بردار عسکری دیوجانی نے خصوصی شرکت کی جبکہ شہر کے مشورو معروف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ ولایت وامامت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

فیسٹیول میں بچوں کی تفریح کے لئے مفت جھولے، جمپنگ کیسل، سلائڈ کیسل لگائے گئے، ولادت کی مناسبت سے بچوں میں تصویری مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور 30سے زائد بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے، مومنین کے درمیان کوئز اور ترانہ چیئر مقابلہ رکھا گیا اور جیتنے والوں کو کیش پرائز دیئے گئے، مومنات میں مہندی مقابلہ بھی رکھا گیا، مومنین ومومنات کے لئے مفت حلوہ پوری، پانی پوری اور بچوں میں کینڈی فلاس اور پوپ کارن سے تواضع کی گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری بردار علی حسین نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور جیتنے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے،جشن کے اختتام پرولادت کی مناسبت  سے 110پونڈ وزنی کیک بھی کاٹاگیا اور لکی ڈراءکے ذریعے کامیاب ہونے والے تین افراد کو نقد انعامات سے بھی نوازاگیا،اس بہترین جشن وفیملی فیسٹیول کو حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان محمود آباد منظور کالونی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر و شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیےایک تقریب اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن کے نائب صدر صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی، پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بلال غفار، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماء کاشف شیخ سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنماء ناصر حسینی، کراچی ڈویژن کے مولانا صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری،علامہ سجاد شبیررضوی، علامہ مبشرحسن و میر تقی ظفر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت عالمی قوتوں کو کیوں نظر نہیں آتی، کشمیریوں کو چن چن کر بھارتی فوجی گولیوں کا نشانہ بنا رہے، بھارتی قبضے سے آزادی  کشمیری عوام کا حق ہے ،انھیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیاجائے ،اقوام متحدہ کودنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والی دھشت گردی نظرآتی ہے لیکن کشمیر میں ظلم وبربریت نظر نہیں آرہی، نام نہاد سیاستدانوں نے کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا ،کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقاءکی ضمانت ہے، آج ھم صرف پانچ فروری کو یوم کشمیر منا کر ہی خوش ہیں ھمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے کشمیری مظلومین کے لئے کیا کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن رضا نے ہنگو اورکزئی میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں شہید  ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے  امریکہ مخالف بیان کے بعد پر امن فضاء کے درمیان دہشت گردی کا واقعہ معنی خیز ہے ۔انہوں نے واقعہ کو غیر ملکی سازش قرار دیا اور اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اور نتیجہ خیز آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے دہشتگردوں کی سیاسی کمین گاہوں کو ختم کرنا ہوگا ۔

 انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان کو شہداء سے دلی اظہار یکجہتی قرار دیا اور ساتھ ہی زخمیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔انہوں نے کراچی میں چینی سفارت خانے پر حملہ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ واقعہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہا حکومت کو قیام امن کے لئے موثر اور دیر پا حکمت عملی بنانا ہوگی ،جس پر آزادانہ طریقہ سے عمل کو بھی یقینی بنایا جاسکے ۔

وحدت نیوز (کراچی) حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسب سے شہر بھر کی امام بارگاہوں اور مساجد میں اجتماعات منعقد ہوئے ۔مجلس وحدت مسلمین کے تحت نمائش چورنگی پر واقع محفل شاہ خراسان میں جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم ،سنی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔محفل میلاد سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی۔ مولانا محمد حسین کریمی،مولانا آصف،مطلوب اعوان، علامہ حسن ہاشمی ، مولانا احسان دانش ، مولانا صادق جعفری ،مولانا ظل ثقلین ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور ،ناصر الحسینی ،حیدر زیدی ،سجاد اکبر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فضائل امام علی علیہ الاسلام پر روشنی ڈالی جشن مولود کعبہ کے موقع پر بھرپور چراغاں کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا ۔علماء کرام نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی رہنماؤں کو حضرت علی ابن ابی طالب کی طرز خلافت کو اپنا نا چاہیے تاکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے مقررین نے کہاکہ مسلمان متحد ہوکر اسلام دشمنوں کا مقابلہ کریں ،اس پوری امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے ۔ مقررین کاکہنا تھا کہ معاشرے میں عدم تحفظ ، انتشار اور دہشت گردی کے چھٹکارے کے لیے ہمیں حضرت علی کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔امام علی علیہ السلام کی زات اقدس اور آپ کے بتلائے ہوئے اصولوں پر چل کر ہم فلاح و نجات پا سکتے ہیں آپ علیہ السلام کو جو مرتبہ و فضیلت حاصل ہوئی جوکسی کو حاصل نہیں ہوئی آپ پیکر عمل و شجاعت ہیں آپ کے فضائل بلند ہیں جس کو کسی میزان میں نہیں تو لا جا سکتا ۔ پاکستان حیدری کونسل کے تحت حضرت علی کا یوم ولادت کے حوالے سے جشن مولود کعبہ کا مرکزی جلسہ مولانا خورشید عابد نقوی کی صدرات میں غفور چیمبر صدر میں منعقد ہوا۔جشن مولود کعبہ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر ،علامہ اصغر درس ،ایاز امام رضوی،علامہ محمد نقی ،مولانا محمد علی رضوی، اور کونسل کے چیئرمین سید محمود حسین زیدی نے کہا کہ مسلم امہ حضرت علی ؑ کی سیرت اور جرأت کو اپنا لے تو ہم ذلت و رسوائی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ،بعد ازاں مولود کعبہ کی مرکزی ریلی برآمد ہوئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree