وحدت نیوز(کراچی) بھارتی حکومت اپنے غنڈوں کو لگام دے۔بھارتی مسلمانوں کے خلاف جاری شرپسندانہ کاروائیوں کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔بھارتی مسلمانوں کے بدترین اور سفاکانہ قتل عام میں گجرات کا قصاب مودی ملوث ہے۔وزیر اعظم مودی کے متعصبانہ طرز عمل نے انتہاپسند عناصر کے حوصلے بلند کیے ہوئے ہیں۔حکومت میں موجود اسلام دشمن وزراء کی ایما پر مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کی جا رہی ہے۔
ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے بھارت میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی،میرتقی ظفر، احسن عباس رضوی،علامہ ملک غلام عباس و دیگر رہنماؤں سمیت مظاہرین کی کثیر تعدا د شریک تھی۔
مظاہرین نے بھارتی دارلحکومت دہلی میں انتہاپسند ہندوؤں کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کے سفاکانہ قتل عام،مساجد اوراملاک کی تباہی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ظالم بھارتی حکومت اور شدت پسند ہندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کے سفاکانہ قتل عام پر عالم اسلام کے نام نہاد ٹھیکدار عرب حکمرانوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
انھوں نے کہا تمام عالم اسلام خصوصاً اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی )کو اپنا سکوت توڑتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اس وقت پوری دنیا کی باطل قوتیں عالم اسلام کے خلاف مجتمع ہو رہی ہیں،جبکہ امت مسلمہ کو اپنی سالمیت اور بقا کے لیے یہود و ہنود کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔
علامہ باقر زیدی نے کہا کہ بھارتی حکومت کے انتہاپسندانہ اقدامات نے سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولر ریاست کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بدنام زمانہ دہشت گرد ریاست کا نام ہےجہاں گولی اور لاٹھی کا راج ہے۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کا مزید کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے بعد اب بھارت کے مختلف شہروں میں بھی معاشرتی قدروں کی بدترین پامالی کے ان گنت واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں کو بھارت کے اپنی شہریوں کے ساتھ جارحانہ طرز عمل پر نوٹس لیتے ہوئے اسے منفی اقدامات سے روکنا ہو گا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور خانوادہ شہید کے زیر اہتمام ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدار علی جلبانی (رح) اور ان کے جانثار محافظ شہید سرفراز بنگش کی ساتویں برسی کے موقع پر جامع مسجد حسینی (ع) سچل گوٹھ میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختار احمد امامی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی اور علامہ رجب علی بنگش نے خطاب کیا، مجلس ترحیم میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ شہید علامہ دیدار علی جلبانی ایک نڈر اور شجاع عالم دین تھے، استعماری طاقتوں کے ایجنٹوں نے ایک ایسی آواز کو ہم سے چھینا ہے کہ جو امریکہ مخالف اور دنیا بھر کے مظلوموں کی حامی آواز تھی، انشاءاللہ ہم ان کا مشن جاری و ساری رکھیں گے اور ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کیلئے میدان میں حاضر رہیں گے، شہید علامہ دیدار جلبانی نے اپنی پوری زندگی میں استعماری قوتوں کو انتہائی شجاعت کے ساتھ للکارا اور ان کی سازشوں کو ناکام کرتے ہوئے ہمیشہ اتحاد کا پرچم بلند کیا، شہید جلبانی نے اپنے خون کے ذریعے امت مسلمہ کے اتحاد کی ایک ایسی امید روشن کی ہے کہ جو ہمیشہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) بےحس حکمرانوں نے شہر قائد کو کربلا بنادیا ہے، شہری بوند بوند پانی کوترس رہے ہیں۔ ٹینکرمافیا اور آراو پلانٹ مالکان نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کراچی میں پانی بحران کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے وحدت ہاؤس کراچی میں اراکین کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی قلت کے باعث شدیدذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں ۔شہری پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔ پانی کے بحران کے باعث واٹر ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے ۔منہ مانگے داموں پر بھی پانی کا حصول مشکل بناہواہے ۔ رہی سہی کسر جگہ جگہ لگے کمرشل آراو پلانٹس نے پوری کردی ہے ۔ ان آراو پلانٹس کے باعث پانی کی زیر زمین سطح 400سے 500فٹ تک جاپہنچی ہے ۔اگر صورت حال ایسی ہی رہی تو جلد شہر قائد میں ایک شدید انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ۔
علامہ مبشر حسن چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر قائد میں پانی بحران پر ازخود نوٹس لیں۔ سندھ کی صوبائی حکومت اور شہری حکومت سے کے تھری اور کے فور منصوبوں کے متعلق جواب طلب کیا جائے کہ عوام کا اربوں روپے ٹیکس کا پیسہ کہاں ڈبودیا گیا ہے ۔ انہوںنے اعلیٰ عدلیہ سے واٹرٹینکرمافیا اور کمرشل آراوپلانٹ مافیاکے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی? القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، سیدعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، مولانا صادق جعفری، مولانا عبد اللہ جوناگڑھی ،علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدرعباس عابدی اور دیگر رہنماء شریک تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو کاکہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریہ اور ایک کلمہ ہے، پاکستان کا اول و آخر اسلام ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دیا ہے۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانانِ عالم کا قبلہ اول ہے اور فلسطین کا ابدی و تاریخی دارلحکومت تھا، ہے اور رہے گا۔اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ القدس سے متعلق کسی بھی قسم کی تقسیم کو قبول نہیں کیا جائے گااورفلسطین و قبلہ اول کی آزادی کا واحد راستہ اسلامی مزاحمت میں ہی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی? القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، سیدعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، مولانا صادق جعفری، مولانا عبد اللہ جوناگڑھی ،علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدرعباس عابدی اور دیگر رہنماء شریک تھے۔
بزرگ شیعہ عالم دین اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ صیہونی گماشتے اب فلسطین کے بعد اپنی نظر یں کعبہ پر قبضہ کے لئےجمائے بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج ظالم کو ظالم نہیں سمجھا جا تا اور نہ مظلوم کو مظلو م نہیں سمجھاجاتا ہے۔
انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعۃ الوداع یعنی 31مئی کو پاکستان بھر مین ہونے والےیوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں اور اس دن کو اس کے مذہبی عقیدہ اور جوش و خروش کے ساتھ زندہ کیا جائے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی? القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، سیدعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، مولانا صادق جعفری، مولانا عبد اللہ جوناگڑھی ،علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدرعباس عابدی اور دیگر رہنماء شریک تھے۔
علامہ احمد اقبال رضوی کاکہنا تھا کہ اس سال بھی رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا اور ملک بھر کی طرح سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں سمیت کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کے عوام یوم القدس کے اجتماعات میں مذہبی جوش و خروش او ر عقیدت کے ساتھ شریک ہوں۔
علامہ احمد اقبال رضوی کا مزیدکہناتھاکہ امام خمینی ؒنے فقط شاہ کے خلاف قیام نہیں کیا تھا بلکہ تمام عالمی سامراجی قوتوں کے خلاف قیام کیا تھا۔ شاہ کے خلاف اما م کے قیام کا نتیجہ اس کے فراراور ایران میں انقلاب اسلامی کی صورت میں مل چکاہے ۔عالمی سامراجی قوتوں کے خلاف قیام ابھی تک جاری ہے جس کا نتیجہ جلد قبلہ اول کی بازیابی اور اسرائیل کی نابودی کی صورت میں حاصل ہوگا۔