وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ضلع علمدار کے یونٹس ،کارکنان وبزرگان کی اہم نشست منعقدکی گئی، نشست میں ہزارہ قوم کے مختلف قبائل کے تیس بزرگان نے بطور مبصر شرکت کی،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی  آغا رضا نے ان تنظیمی جوانان و بزرگان جو حال ہی میں کربلا معلٰی و دیگر مقدس مقامات کی زیارت سے شرفیاب ہوئے تھے اور کوئٹہ کے تمام زائرین کو مبارکباد پیش کی،آغا رضا نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تمام تنظیمی دوستوں اور بزرگان کو بریفنگ دی ۔

آخر میں انہوں نے سانحہ 10 جنوری، 16 فروری 2013 کے شہداء سمیت قوم کے تمام شہداء و وارثین کی عظیم استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی یاد میں بتاریخ 10 جنوری 2018 بروز بدھ منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکاء اور تمام مومنین کو اپنے گھر والوں ، رشتہ داروں اور دوستوں سمیت بھر پور اندار میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے شعبہ کھیل کی جانب سے فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغا زکیا گیاہے اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس ضیاء الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ معاشرے کی فلاح کیلئے کام کر رہے ہیں، کھیل میں دلچسپی قوم کے جوانوں کو لاتعداد معاشرتی برائیوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے اسپورٹس سیکریٹری ضیاء الدین نے کہا ہے کہ کھیل کے اعتبار سے صوبے میں ایسے بے شمار ہنر مند افراد موجود ہیں، جو اپنے مہارت کو بروئے کار لاکر ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہماری ترقی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیل سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی تو ہمارا صوبہ ملک کے باقی صوبوں کو کھیل کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیگا، حکومت کو چاہئے کہ کھیل کو زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح اسے بھی اہمیت دے اور کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے شعبہ کھیل کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ــ’’شہید علامہ مہدی منتظری فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ‘‘ کے نام سے فٹبال کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے، جسکا مقصد نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے جہاں کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کھیل کے فروغ میں بے حد سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صوبے بھر لا تعداد کھلاڑی موجود ہیں جو کسی نہ کسی کھیل میں قابلیت رکھتے ہیں ۔ ضیاء الدین نے کہا کہ ہمارے صوبے میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو ملک و قوم کے نیک نامی کا سبب بننا چاہتے ہیں مگر بلوچستان میں کھیل اور اس سے وابسطہ افراد کو جس طرح کچھل دیا گیا ہے، ہنر مند افراد آگے نہیں آپاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے فروغ کیلئے ایک نظام ترتیب نہ دینے کے باعث، کھلاڑی اپنے ہنر کو نہیں نکھارپا رہے ہیں اور جو لوگ ملک کے کام آسکتے ہیں وہ عالمی میدانوں میں اپنے ہنرمندی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے کسی گلی کوچے کی شان بن کر رہ جاتے ہیں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے وہ سب افراد سامنے آئیں گے جو مختلف کھیلوں میں ماہر ہیں حکومت کو چاہئے کہ کھیلوں سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی کرے اور انہیں قومی اور عالمی میدانوں میں کھیلنے کے مواقع فراہم کرے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کا اجلاس آج 2اپریل کو صوبائی دفتر کوئٹہ میں علامہ اصغر عسکری معاون مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈویژنل شوری کے تمام معز ز اراکین نے بھر پور شرکت کی ،آئندہ تین سال کیلئے عباس علی کو کوئٹہ ڈویژن کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ،عباس علی نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز میں سے دہشتگردی ،کرپشن اور نا انصافی ہے ہم انشا ء اللہ کوئٹہ ڈویژن میں ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہونگے اور کوئٹہ کے اندر یکجہتی کی فضا کو قائم کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے ،اجلاس سے علامہ اصغر عسکری ،علامہ سید ہاشم موسوی اور صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ برکت مطہری نے خطاب کیا۔

علامہ اصغر عسکری نے پاراچنار دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو اور مائنڈسیت کو ختم کیا جائے جس کی وجہ سے وطن عزیز میں کھبی  فورسسز پر کھبی امام بارگاہوں  اور کھبی مساجد پر حملے کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی جد و جہد پر یقین رکھتی ہے اورملک میں امن و اتحاد کے قیام کیلئے بھر پور کام کر رہی ہے ۔ڈویژنل شوری کے اجلاس میں ہزارہ ٹائون اور علمدار روڈ کے ذمہ داران اور شوری کے بزرگ احباب نے بھی شرکت کی اور عباس علی کے ساتھ ملکر آئندہ تین سال کیلئے بھر پور کام کرنے کا عزم کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وطن عزیز کے مایہ ناز باکسر سید آصف علی جو بیرون ملک وطن عزیز کے لیے میڈلز جیت کر ملت اور ملک کا نام روشن کرچکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور ایم پی اے آغا رضا نے اپنی جانب سے بہترین کارکردگی کی بنا پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اور بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام اراکین اسمبلی اور کونسلرز کے اعزازمیں  دیئے گئے ظہرانے میں  وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے عالمی شہرت یافتہ باکسر آصف علی کو گولڈ میڈل دیا اور ایم پی اے آغا رضا نے ای لاکھ روپے انعام اعلان کیااور امید ظاہر کی کہ ہمیشہ اسی طرح محنت اور لگن سے وطن عزیز کا نام روشن کرتے رہینگے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات شیطانوں ،فرعونوں، ظالموں اور قاتلوں سے مذاکرات ہیں،نواز شریف ملک میں یزید کی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں،طالبان سے طالبان مذاکرات کررہے ہیں،مذاکرات کا ڈھونگ ختم کیا جائے اور دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے تحت کوئٹہ میں علمدار روڈ شہداء چوک پر منعقدہ پیام شہدا و اتحاد ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد مرد و خواتین اور بچوں اور بوڑھوں نے سخت سردی اور بارش میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے طالبان سے مذاکرات نامنظور ، امریکہ مردہ باد، نواز حکومت شرم کرو کے نعرے بلند کئے۔

 

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات شیطانوں سے مذاکرات ہیں ، فرعونوں، ظالموں اور قاتلوں سے مذاکرات ہیں، ہم اپنا خون دیدیں گے لیکن وطن کے ساتھ خیانت کو قبول نہیں کریں گے، انہیں پاکستان کی مظلوم عوام اور شہداء کے خانوادے مسترد کرتے ہیں، یہ شہداء کے خون سے خیانت کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کو آج اس ملک میں نافذ کیا جارہا ہے اور امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں پاکستان کو بدامنی کا شکار کیا جارہا ہے، دہشت گردوں کے حامی اب ایکسپوز ہوچکے ہے، داڑھی والے اور کلین شیو طالبان عیاں ہورہے ہیں، نواز شریف اور اس کے ساتھی اور خاص مسلک کے دہشت گرد ایک ہورہے ہیں لیکن آج شیعہ و سنی مظلوم بیدار ہیں اور ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے او ر طالبان اور ان کے حامیوں کو رسوا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے طالبان مذاکرات کررہے ہیں، ہمیں ایک بڑی جدوجہد شروع کرنے لئے اپنے آپ کو آمادہ کرنا ہوگا جس کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا، پاکستان کی تمام محب وطن قوتوں کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہمارے حکمرانوں سے پاکستان کو خطرہ ہے، ہم اس کو بچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے، فرعون اور یزید کے فرزند پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) اہلیان کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کے ورکرز کی شب و روز محنت کے نتیجے میں ۲۴ سال بعد حلقہ ۱۲ سے شیعہ کونسلر فتحیاب ہوا،سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری عوامی توقعات کے برعکس عام عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ سپریم کورٹ ایک سپریم ادارہ ہے لیکن افتخار محمد چوہدری صاحب کے بزدلانہ فیصلوں سے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس، پاکستان میں دہشتگردوں کی سرکاری پشت پناہی میں مصروف عمل رہے اور اپنے دور اقتدار میں ہزاروں پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو کُھلی آزادی دی، تاہم عدلیہ کے نئے چیف جسٹس جناب تصدق حسین جیلانی سے توقع ہے کہ وہ افتخار محمد چوہدری کے برعکس دہشتگردوں اور انکی سرپرستی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں‌ سے نمٹیں گے۔۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اورامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران خدمات انجام دینے والے بلند حوصلہ مومنین اور مومنات رضاکاروں ،نامزد و حمایت یافتہ امیدواروں اور مجلس وحدت مسلمین کے حمایتی شخصیات کے اعزاز میں ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے  دیئے جانے والے عشائیے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں چند روز قبل قرآنی آیات کی توہین کا ازخود ڈرامہ رچانے والے دہشتگرد تکفیری ٹولے کی شہر بھر میں ہنگامہ آرائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بیرونی قوتوں کے اشاروں پر کام کرنے والا تکفیری ٹولہ مختلف حربوں کو استعمال کرتے ہوئے فرقہ واریت اور خانہ جنگی پھیلانے کی مزموم کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ کوئٹہ میں چند افراد پر مشتمل دہشتگرد ٹولے نے پورے شہر کو دو گھنٹوں‌ تک مفلوج رکھا، معصوم اور پرامن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے، جبکہ اس موقع پر انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سمیت وفاقی سطح پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والے ان نام نہاد غیر ریاستی قوتوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے، تاکہ ملک بھر میں حقیقی معنوں میں امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree