وحدت نیوز ( اسلام آباد ) عشق رسالت مآب سے سرشار سید علی رضا تقوی (ر ہ) کا مقام و منزلت خدا کی نذدیک محفوظ ہے ، شہید نے پاکستان کی سرزمین پر ناموس رسالت (ص) پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف ملت تشیع بلکہ ملت پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ، ان کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں ایک روشن چراغ کی مانند موجود ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے17ستمبرکو شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی کی پہلی برسی کے موقع پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ، شہید علی رضا (ر ہ) نے دیگر مکاتب اور مذاہب کے سامنے ہمارے سروں کو فخر سے بلند کیا ، پاکستان کی سرزمین پرپہلی بار ناموس رسالت (ص) پر اپنی جان نچھاور کر نے کا اعزاز شہید علی رضا (ص) کو حاصل ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید علی رضا تقوی (ر ہ) کی شہادت کے بعد عالم اسلام کی بڑی شخصیات نے بین الاقوامی سطح پر مجلس وحدت مسلمین کو تہنیتی پیغامات ارسال کیئے جو کہ شہید کی اعلیٰ مقصد شہادت کا ثبوت تھے ، ایران ، عراق ، لبنان اور شام سمیت دنیا بھر سے علمائے کرام نے شہید رضا تقوی (رہ ) کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے مذید کہا کہ شہید کی یاد ، شہید کا مقصد ، شہید آرزوآج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، شہید رضا تقوی (ر ہ)کی روح کوخدا کے سامنے گواہ بناکر عہد کر تے ہیں کہ انشاء اللہ جب کبھی ناموس رسالت (ص) کے تحفظ کے لئے ہمارے لہو کی ضرورت پڑے گی ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک اس راہ میں قربان کر نے سے گریز نہیں کریں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree