وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جن میں کثیر تعداد میں کارکناں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شرکاءنے جنت البقیع کی مسماری کو مسلمانوں کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ قرار دیتے ہوئے آل سعود کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان مسلمانوں حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے جو امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار بن کر عالم اسلام کے اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس کی قیادت علامہ علی اکبر کاظمی سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی نے کی۔

شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ جنت البقیع میں اہلبیت اطہار علیہم السلام ،ازواج رسول اور اصحابہ کرام کے مزارات کو منہدم کر کے صیہونی ایجنڈے کو تقویت دی گئی۔جو طاقتیں قبلہ اول کی ہیت وحیثیت تبدیل کرنے کے لیے بے چین ہیں وہی طاقتیں دنیا بھر میں اپنے م ±ہروں کے ذریعے اسلام کی اصل شکل کو بھی بدنما ظاہر کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ جنت البقیع کی مسماری انہی طاغوتی قوتوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے جس کی تکمیل کا جرم آل سعود کے حصے میں آیا۔انہوں نے کہا یہود ونصاریٰ کا زور اسلامی ممالک کو غیر مستحکم کرنے پر لگا ہوا ہے۔بدقسمتی سے کچھ مسلمان حکمران بھی ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔جن کا قیام عالم اسلام کے مختلف طبقات کے درمیانی اختلافات کو ہوادینا ہے۔ایسے نام نہاد حکمرانوں کا جب تک محاسبہ نہیں کیا جاتا مسلمان کمزور ہوتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کم و بیش ایک صدی قبل جنت البقیع میں آل سعود نے جو توہین مقامات مقدسہ کی ہے آج عالمی دہشت گرد تنظیم داعش اسی اقدام کو دہرا رہی ہے۔ شام و عراق میں داعش کے ہاتھوں صحابہ کرام کے مزارات کی توہین آل سعود کے مذموم کردار کی تجدید ہے۔ سعودی عرب کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔آلِ سعود نے اسلام کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بجائے ہمیشہ یہود ونصاریٰ کو فوقیت دی۔جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔اقتدار کی کشمکش نے سگے خونی رشتوں کو ایک دوسرے سے بدظن کر رکھا ہے۔عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلوں میں مقید ہو کر رہے گئے ہیں۔اپنے اجداد کی اشیاءکو تبرکات کا درجہ دے کر عجائب گھروں میں سجانے اور جنت البقیع کے مزارات کو شرک کے نام پر ملیامیٹ کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی فوری تعمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر باہم ہو کر سعودی حکومت پر زور دیا جائے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں 8شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر منایا گیا، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے جنت البقیع میں ہونے والے مظالم کی مذمت اور دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔ جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی ملتان میں چوک گھنٹہ گھر سے فوراہ چوک تک نکالی گئی ، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ ناصر سبطین ہاشمی اور مرزا وجاہت علی نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ انہدام جنت البقیع سعودی حکومت کی ایسی ناپاک جسارت ہے جس پر غم وغصے کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کی مسماری کا سعودی اقدام امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے۔ یہ وہ زخم ہے جو جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے بغیر مندمل نہیں ہو سکتا۔8 شوال عالم اسلام کے لیے سوگ کا روز ہے۔ آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول اور صحابہ کرام کی قبروں پر بلڈوزر پھیرا کر صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔

دیگر رہنمائوں نے کہا کہ آلِ سعود نے اسلام کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بجائے ہمیشہ یہود ونصاری کو فوقیت دی۔جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔اقتدار کی کشمکش نے سگے خونی رشتوں کو ایک دوسرے سے بدظن کر رکھا ہے۔عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلوں میں مقید ہو کر رہے گئے ہیں۔اپنے اجداد کی اشیا کو تبرکات کا درجہ دے کر عجائب گھروں میں سجانے اور جنت البقیع کے مزارات کو شرک کے نام پر ملیامیٹ کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی فوری تعمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر باہم ہو کر سعودی حکومت پر زور دیا جائے ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ شام میں اُموی خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ، دنیا میں داعشی فکر نے مزارات کو نقصان پہنچایاماضی میں اسی گروہ نے پاکستان کے مزارات بھی شہید کیے، بدقسمتی کے ساتھ آج وہ لوگ بھی پروپیگنڈہ کررہے ہیں جو ہمیشہ مزارات کی مخالفت کرتے ہیں۔ عمر بن عبدالعزیز نہ صرف اہلسنت بلکہ اہل تشیع میں بھی قابل قدر نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں کیونکہ عمر بن عبدالعزیز نے اہلیبیت کو غاصبوں سے حق واپس دلوایا تھا۔ریلی میںمہر سخاوت علی، مولانا فرمان علی روحانی،مولانا غلام جعفر انصاری،مولانا عمران ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)8شوال 1344ھ تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن خاندان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصحاب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزارات کو مسمار کرکے انتہاپسندوں نے اسلامی اقدار کو پامال کیا۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی نے مظفرآباد میں منعقدہ ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوۓکیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ نسل سعودکے سیاہ کارناموں سے پُرہے اور ان میں انہدام جنت البقیع سیاہ ترین کارنامہ ہے کہ جس نے آل ِسعود کا مکروہ اور منافق چہرہ عالم ِاسلام کے سامنے بے نقاب کردیا۔اسلام کے اس عظیم و مقدس قبرستان جنت البقیع میں دُختر رسول خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا،ازواج مطہرات رضوان اللہ علیھنَ،اہلبیت رسول علیھم السلام اور اصحاب ِرسول رضوان اللہ علیھم مدفون ہیں اور ان کے مقدس مزارات کی توہین و بے حرمتی کرتے ہوئے مسمار کرنا دراصل شعائر اللّہ کی توہین کرنے اورشعائر اللّہ کو مسمار کرنے کے مترادف ھے۔

علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کےآل ِسعود نے جنت البقیع کے مقدس قبرستان میں دُختر رسول علیھا السلام و اہلبیتؑ رسول علیھم السلام اور اصحاب ِرسول رضوان اللہ علیھم کے مقدس مزارات کی توہین و بے حرمتی کرتے ہوئے تمام مقدس مزارات کو بلڈوزرکے زریعے مسمار کردیا جوکہ عالم اسلام میں غلامان ِرسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہِ وَسَلَّم کے سینوں میں زہر آلود خنجر کی مانند ہے۔

علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کبھی مستحق نہیں ہوسکتے۔آل سعود کی سوچ کو ہی لے کر داعش نے شام میں انبیا کرامؑ،اصحاب رسولؓ حضرت اویس قرنی ؓ،و حضرت حجر بن عدی ؓ اور خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزارات تک مسمار کر دیے۔ہدف نواسی رسول سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کا مزار فیض بار تھا لیکن مدافعین کی سخت مدافعت کی وجہ سے داعش کو کو وہاں منہ کی کھانی پڑی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے مرکزی احتجاجی ریلی 5اگست کو مظفرآباد میں ہو گی، جب کہ تمام ضلعی صدر مقامات پر بھی احتجاج کیا جائے گا، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ نے اضلاع کو ہدایات جاری کردیں، تفصیلات کے مطابق ہر سال 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر مناکر سعودی حکومت کے اس اقدام پر شدید نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے ، جس کے ذریعے انہوں نے جنت البقیع میں موجود اہلبیت ؑ اور اصحابؓ کے مزارات کو مکمل طور پر منہدم کر دیا ، ان مزارات مقدسہ میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دختر خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیھا، حضرت امام حسن ؑ ، حضرت امام علی زین العابدینؑ ، حضرت امام باقر ؑ ، حضرت امام جعفر صادقؑ اور جلیل القدر اصحاب کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم کی قبور اور مزارات مقدسہ شامل تھے۔

 

 مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کے اجلاس زیر صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی میں فیصلہ ہوا، ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں جب کہ داعش نامی اسرائیل و امریکہ نواز دہشتگرد تنظیم عراق میں مسلسل اولیاء اللہ کے مزارات کو مسمار کر کے بے حرمتی و اہانت کر رہی ہے، جن میں حضرت یونس علیہ السلام، حضرت شیث علیہ السلام اور حضرت عمرؓ کے پوتے اور دیگر اصحاب رسول ؐ کے مزارات ، مساجد شامل ہیں جبکہ شام میں حضرت حجر بن عدیؓ اور دیگر اصحابؓ کے مزارات پائمال کر کے لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے، ایسے حالات میں ملت اسلامیہ کا فریضہ بنتا ہے کہ اس ظلم کے خلاف گھروں سے نکلیں، اور بے ضمیر حکمرانوں اور عالمی دنیا پر واضح کر دیں کہ مزارات انبیاء و اولیاء کی بے حرمتی کسی بھی طور پر ہمارے لیئے قابل برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی کو ’’تحفظ مزارات اولیاء اللہ‘‘کا عنوان دیا گیا ہے جس میں شیعہ سنی وحدت و اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس میں مذہبی جماعتوں کے قائدین ، عمائدین ، علمائے کرام، مزارات کے سجادہ نشین بزرگان اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوں گے، انہوں نے میڈیا ، سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ تصور عباس موسوی کے مطابق ریلی کے رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وحدت نیوز ( ماتلی) 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ضلع بدین تعلقہ ماتلی میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ، مجلس وحدت مسلمین تعلقہ ماتلی کی جانب سے جامع مسجد قباء کے سامنے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی برادر یعقوب حسینی نے خطاب کیا، اس موقع پر بڑی تعداد میں مومنین موجود تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے قبل جامع مسجد قباء میں تعزیتی مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں مولانا عابد علی فائزی اور مولانا محمد نقی کھوسہ نے خطاب کیا ، مقررین کا کہنا تھا کہ یوم انہدام جنت البقیع عالم اسلام کے لئے کسی قیامت سے کم نہیں یہ تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جب آل سعود نسل یہود نے جناب فاطمہ زہرا(س) ، امہات المومنین (رض) اور اصحاب رسول(ص) کے مزارات کو منہدم کیا،اور یہ سلسلہ آج تک جای ہے ، آل سعود کے کارندے آج شام ، مصراور اردن میں بھی مقامات مقدسہ کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے میں مصروف ہیں او ر عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree