وحدت نیوز( کراچی) ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں Kالیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔عوام کا پہلے ہی گرمی سے برا حال ہے اوپر سے Kالیکٹرک رہی سہی کثر بھی نکال رہی ہے، کراچی کے غریب ومتوسط آبادی پر مشتمل علاقوں جن میں ملیر، لانڈھی ،کورنگی، سرجانی، نارتھ کراچی، گولیمارو دیگر شامل ہیں میں بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ Kالیکٹرک کی من مانیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں اگر رمضان المبارک میں بھی اسی سلسلے کو جاری رکھا گیا تو شدید احتجاج کریں گے حسن ہاشمی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ Kالیکٹرک کی دہشت گردی سے عوام کو نجات دلائیں اور کراچی میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیں۔وفاقی حکومت غیر ضروری اور غیر عوامی مسائل میں الجھنے کے بجائے عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دے تو یہ ملک کے لئے اور خود حکومت کے لئے بہتر ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree