وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے تحریک انصاف کے رہنما کو خیبر پخوتخوا میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی بھوک ہڑتال کو 61 روز گزر چکے ہیں۔ پُرامن احتجاج اور عدم تشدد کی یہ روایت لائق تحسین ہے۔ اپنے حقوق کے لئے احتجاج ہر پاکستانی کا قانونی و آئینی حق ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت ایک سوچی سمجھی چال ہے، جس کا مقصد وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ دہشت گردی صرف پاکستان تک محدود نہیں۔ پوری امت مسلمہ اس کا شکار ہے۔ ہمیں تقسیم کرکے کمزور کیا جا رہا ہے۔ فرقہ واریت اور ٹارگٹ کلنگ کا ہمیں مل کر بحثیت قوم مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی تکالیف کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس اور شیعہ کمیونٹی ملک کی محب وطن ہے، ان کو تحفظ فراہم کرنا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ جو قوتیں ہمیں داخلی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں، ہمیں ان کے عزائم کو سمجھنا ہوگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ رہنما ایڈووکیٹ شاید شیرازی کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پر مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاجی کیمپ میں ہم اس واقع پر افسوس کا اظہار کرنے حاضر ہوئے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے پُرامن احتجاج کا حکومت پر کوئی اثر نہیں۔ حکمران عوامی مشکلات سے مکمل طور پر بےحس ہوچکے ہیں۔ ہم ریاست کے باوفا بیٹے ہیں۔ ہم عدم تشدد کی سیاست کے قائل ہیں۔ 17 جولائی کو ملک کے مختلف شہروں میں خواتین احتجاجی مظاہرے کریںگی۔ 22 جولائی کو مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اور شیعہ کمیونٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کی اہم شاہراوں کو بند کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان احتجاجی کیمپ میں تشریف لائے اور ہمارے مسائل کے حل کا وعدہ کیا، لیکن انتہائی افسوس کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہ کرا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی اگر ہمارے لئے اچھے احساسات رکھتے تو شاید ہمیں اتنے دکھ درد نہ سہنے پڑتے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی جارحانہ کارروائی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم کرانے کے لئے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں اور بین الاقوامی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر پر ہندوستانی جارحیت نے خطے کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی حمایت میں بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے۔ جس پر ہندوستانی ریاست نے کشمیری شہریوں کی مرضی کے خلاف زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔ حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرنے والے شہریوں کو بھارتی فوج گولیوں کو نشانہ بنا دیتی ہے، جو ریاستی غنڈہ گردی ہے۔ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے لئے پاکستان کو سفارتی سطح سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، تاکہ کشمیر کے مظلوموں کو اس ظلم و بربریت سے نجات مل سکے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کے سنگین ترین واقعات اقوام عالم کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ عالم اسلام کے خلاف واویلا کرنے والی متعصب عالمی قوتوں کو بھارتی جارحیت پر بھی آواز بلند کرنی چاہیے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) حلقہ کوٹلہ 1 سے امیدوار اسمبلی و سابقہ وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب کی وفد کے ہمراہ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات ، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ کے علاوہ عمائدین حلقہ کوٹلہ کی بڑی تعداد موجود تھی ، حلقہ کے مسائل و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے حلقہ کوٹلہ 1 سے سردار جاوید ایوب کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد )سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی سماجی خدمت کا ایک سنہرا باب جو بند ہو گیا ، دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ایسی شخصیت جو ہمیشہ بے سہاروں کو سہارا دیتی رہی آج داغ مفارقت دے گئی، پورا ملک سوگوار ہے ، مخلصانہ تگ و دو کے ذریعے انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کی ،ہم ایک مخلص ، انسان دوست ، غریب پرور اور محب وطن شخصیت سے محروم ہو گئے ، ان کی خدمات کو تازیست یاد رکھا جائے گا، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تعزیتی تقریبات جاری ہیں ، مجلس وحدت  مسلمین کی  جانب سے عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں اور عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،ایدھی صاحب کی صورت میں پاکستان کی سرزمین سے ایک ایسا شخص رخصت ہواہےجسکی تمام زندگی سادگی اور زہد کا عملی نمونہ تھی، جویتیموں اور بیوائوں کے لئے شفیق باپ کی حیثیت رکھتا تھا، وہ ایسا شخص تھا جس نے شب وروز اس ملک کے غریبوں اور دردمندوں کی دکھوں کو بانٹے کی کوشش کی جو ہم سب کے لئے رول ماڈل تھا، ملک کو ایسی شخصیات کی اشد ضرورت ہے، شرکاء کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملک بھر میں عید الفطر انتہائی جوش و ولولہ سے منائی جارہی ہے، عیدفطر کا آغاز نماز عید سے کیا گیا، شیعیت نیوز کے نمائندگاں کے مطابق ملک بھر میں نماز عید کے خطبات میں دنیا بھر میں جاری امریکی و سعودی دہشتگردی کی مذمت کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان میں جاری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھو ک ہڑتال تحریک سے اظہار یکجہتی بھی گیا گیا، علماٗ نےنماز  عید کے خطابات میں کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ظلم کے خلاف میدان عمل میں ہیں لہذا عوام کو چاہئے کے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف اس عالم باعمل کا ساتھ دیں۔

دوسر ی جانب اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے جاری احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ میں بھی نماز عید منعقد کی گئی ، نماز عید علامہ اعجاز حسین بہشتی نے پڑھائی،جبکہ اجتماع سے خطاب علامہ حسن ظفر نقوی نے کیا، انہوں نے کہا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف ہماری یہ تحریک زور پکڑے گی، مرحلہ وار احتجاجات تریب دے دیے گئے ہیں جو لانگ مارچ کی صورت اختیار کریں گے، انہوں نے عراق، ترکی ، بنگلہ دیش سمیت مدینہ منورہ میں دہشتگردی کی مذمت کی اور کہا کہ عرب اور طاغوتی طاقتوں کے پالے ہوئے دہشت گرد آج عالم اسلام کے مقامات مقدسہ کونشانہ بنا کر امت مسلمہ کوکھلے عام چیلنج کر رہے ہیں۔اس سے قبل بھی سعودی عرب کے شہروں قطیف اور دمام میں شیعہ مساجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔حرمین شریفین اور ایران و عراق سمیت دنیا بھر میں عالم اسلام کے مقامات مقدسہ مسلمانوں کے لیے عقیدت کے مراکز ہیں۔شعائر اللہ کی تعظیم و دفاع ہم پر واجب ہے۔انہوں نے کہا آل سعود نے اپنے اقتدار کی بقا اور تحفظ کو حرمین شریفین سے نتھی کر کے عالم اسلام کے جذبات کو ہمیشہ مجروع کیاہے۔دنیا کے مسلمانوں پر یہ حقیقت آشکار ہو چکی ہے کہ حرمین شریفن اور خادمین دونوں مختلف ہیں۔شام ،یمن، فلسطین، بحرین سمیت دنیا کے جن جن اسلامی ممالک میں نفرت و خونریزی کی آگ بھڑکی ہوئی ہے اس میں عرب ممالک ملوث رہے ہیں۔طالبان، داعش اور النصرہ سمیت عرب وصیہونی فنڈنگ پر پلنے والی دہشت گرد قوتیں اب مختلف گروہوں میں منقسم ہوکر سعودی مفادات کے خلاف سرگرم ہونے کے لیے پر تول رہی ہیں۔دوسرے مسلم ممالک کے خلاف لگائی ہوئی یہ آگ اب سعودی عرب کے دامن سے لپٹنے کے لیے بے قرار ہے۔ اگر عالم اسلام نے ان مذموم عناصر کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے نہ کیا تو مسلم ممالک مزید انتشار اور تباہی کا شکار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک دہشت گرد جماعتوں کی لے پالکی ختم کر کے ان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کریں تاکہ دنیا سے دہشت و بربریت کا خاتمہ ہو۔

اس موقع پر نمازیوں سے ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری نے بھی مدینہ منورہ اور قطیف سمیت بغداد دھماکوں میں 400 سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کو المناک سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں تباہی کے ذمہ دار یہود و نصاری اور مسلمانوں میں موجود ان کے ٹکرون پر پلنے والے آلہ کار ہیں۔عراق میں داعش کے خلاف آپریشن مزید موثر اور تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امن و سکون قائم ہو سکے، انہوں نے کہاکہ ملک کا وزیر اعظم ایک ماہ سے باہر بیٹھا آرام کررہا ہے اور عوام سڑکوں پر مر رہے ہیں ایسے بے حس حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا اب ضروری ہوگیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈوکیٹ شاہد شیرازی کی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں  ٹارگٹ کلنگ کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میڈیا کو جاری  بیان میں کہا ہے کہ روز عید الفطر دہشتگردوں نے ملک و قوم کے معمار کو نشانہ بنایا،ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،حکومت  عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے آخر کب حرکت میں آئیں گے،شاہد شیرازی ایڈوکیٹ آئی ایس او کے رکن نظارت اور ایم ڈبلیو ایم کے ہمدرد تھے،دہشتگردی کے واقعات خیبرپختو نخواہ حکومت کی سراسر ناکامی ہیں،ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں، عوام کی جان و مال کا کوئی محافظ نہیں، جنگل کا قانون ہے،ڈیرہ اسماعیل خان دوماہ میں 3 وکلا دو اساتذہ اور ایک تاجر کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، وفاقی و صوبائی حکومت ،سیکورٹی ادارے دہشتگردی کےسامنے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ،ملک دشمن دہشتگرد نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،عید کےدن قوم کے معمارشاہد شیرازی ایڈووکیٹ کابہیمانہ قتل نیشنل ایکشن پلان پر فاتحہ پڑھ دینے کیلئےکافی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں ایمرجنسی لگا کر شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے، دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے،دہشتگرد پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کر کے مسلسل قومی نقصان کر رہے ہیں۔

Page 4 of 34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree