وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین نے ضمنی انتخاب حلقہPP-78جھنگ میں شیخ وقاص گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار آزاد ناصرانصاری کی حمایت کا اعلان کردیا ،تفصیلات کے مطابق  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ملازم حسین شاہ  ،سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن رضا کاظمی اور ضلعی آرگنائزرانتخاب خان بلوچ نے جھنگ کی بااثراور معتدل سیاسی شخصیت سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ضمنی انتخاب حلقہPP-78جھنگ میں آزاد ناصرانصاری کی مکمل حمایت کاباقائدہ اعلان کردیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم شیخ وقاص اکرم صاحب کی شدت پسندی اور دہشت گردی کیخلاف آواز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان سے امید کرتے ہیں آئندہ بھی اس ملک دشمن مٹھی بھر دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے گے،اس الیکشن میں آئیں ہم سب مل کر عہد کریں کہ ملک دشمن تکفیری سوچ کے حامل قوتوں کو شکست دے کر ملک سے نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اپناکرداراداکریں،مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ بلا رنگ و نسل ومذہب  مظلومین کی حمایت کی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا،ہم نے شدت پسندی کیخلاف سب سے پہلے آواز بلند کی جس وقت ملک کی تمام جماعتیں ان ملک دشمن طالبان اور ان کے حواریوں سے مذاکرات کی راگ آلاپ رہے تھے ہم نے ان ملک دشمنوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا ،بلاخر تاریخ نے یہ سچ ثابت کر دیا،ہم حلقہ پی پی 78 جھنگ میں شیخ وقاص اکرم گروپ  کے حمایت یافتہ امیدوارآزاد ناصر انصاری کی حمایت  کا اعلان کررہے ہیں،اور اس امید کیساتھ کہ وہ اس تاریخی شہر سے شدت پسندی اور مذہبی بیوپاریوں کی مکمل حوصلہ شکنی کر کے یہاں کے بسنے والوں کے درمیان امن محبت بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں گے۔


رہنمائوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 78 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے پوری قوم کی نظریں اس حلقے پر ہے،جھنگ اور یہاں کے رہنے والے باسی قیام پاکستان سے لے کر ضیاء دور سے پہلے تک امن محبت اور بھائی چارے سے رہ رہے تھے،   لیکن بدقسمتی سے چند شرپسندوں نے اس امن کی بستی کو آگ و خون میں نہلا دیا،مزہب کے نام پر بے گناہوں کا قتل عام ہوا،لوگ ہجرت تک کرنے پر مجبور ہوئے،لیکن ہمارے حکمران اور ارباب اختیار نے مٹھی بھر شرپسندوں کی سرپرستی کی جس کا خمیازہ آج ریاست اور پاکستانی قوم بھگت رہی ہے،ملت تشیع ہمیشہ سے امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کرتے رہے،ہم نے پاکستان بھر سے چوبیس ہزار سے زائد لاشیں اُٹھائیں لیکن ریاست کیخلاف اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی،ہم تشدد اور انتہا پسندی کو حرام سمجھتے ہیں،ہم اہلسنت کی مقدسات صحابہ کرام،امہات المومنین  کی توہین کو عین حرام فعل سمجھتے ہیں اور یہ ہمارے مجتہدین کا فتویٰ بھی ہے،مذہب کے نام پر تفریق پھیلانے والے دراصل ملک میں انارکی پھیلانے کے لئے دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،کسی بھی مکتب کی تکفیری کو ہم گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں،جھنگ کے باسیو ہم سب مسلمان اور پاکستانی ہے ،ہمیں دشمنوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے باہم دست و گربیان کر وایا آو آج یہ عہد کریں ان ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈ تکفیری سوچ کو مل کر شکست دیں تاکہ جناح اور اقبال کے پاکستان میں امن محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوسکے۔

وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین پر مشتمل وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت حلقہ PP-78جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل کونسل کے رکن آصف رضا ایڈووکیٹ ، سید شہریار اور حسن رضا کاظمی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وصوبائی قائدین نے ضلع جھنگ میں تنظیمی ڈھانچے کی اسرنو تشکیل کے لئے جنرل باڈی اجلاس طلب کیا، اجلا س میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا ملازم حسین شاہ ، ڈاکٹرافتخار حسین نقوی ، صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن کاظمی اور سید شہریارنے خصوصی شرکت کی ، علامہ مبارک موسوی نے علامہ اظہرحسین کاظمی کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے سردار انتخاب خان بلوچ کی سربراہی میں بانچ رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا جس میں عمائدین اور سابقہ ضلعی کابینہ کے اراکین شامل ہیں ، قائدین نے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور صوبے کی جانب سے آغازملازم شاہ ، سید حسن کاظمی اور مظاہر شگری پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی کا بھی اعلان کیا جوکہ جھنگ PP-78میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے تنظیمی حکمت عملی مرتب کرے گی جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree